دوستو!
آج میں آپ سب کو ایک خوشخبری سنانا چاہتا ہوں۔ کہ اردو اے آئی کی ٹیم اب تک چار اہم گائیڈز شائع کر چکی ہے۔ یہ گائیڈز بالکل مفت میں آپ کی دسترس میں ہیں اور سادہ اردو میں دستیاب ہیں۔ تاکہ ہر کوئی ان سے فائدہ اٹھا سکے۔
ہم نے سب سے پہلا گائیڈ چیٹ جی پی ٹی کے بنیادی اصولوں پر بنایا تھا۔ جس میں بیسک معلومات فراہم کی گئیں تاکہ آپ آسانی سے اسے سمجھ سکیں۔ اس کے بعد دوسرا گائیڈ نکالا جو چیٹ جی پی ٹی کو دفاتر میں استعمال کرنے کے بارے میں تھا۔ خاص طور پر کلرک اور ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کے لیے۔ ہمارا تیسرا گائیڈ میٹا اے آئی کے موبائل ایپ کے حوالے سے تھا۔ کہ آپ اسے کیسے اپنے فون پر استعمال کر سکتے ہیں۔
حال ہی میں، اردو اے آئی کی ٹیم نے چوتھا گائیڈ لانچ کیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ کیسے اے آئی کے ذریعے شاندار تصاویر تیار کی جا سکتی ہیں۔ یہ گائیڈ بھی آپ کی سہولت کے لیے پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہے۔ اور بالکل سادہ اردو میں لکھا گیا ہے۔
آپ یہ گائیڈز کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟
یہ گائیڈز ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ اس لنک پہ کلک کرکے گائیڈ حاصل کریں یا پھر آپ ہمارے واٹس ایپ نمبر 03218737322 پر میسج کر کے ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم نے ان گائیڈز کو آپ کے لیے بلکل مفت رکھا ہے۔ تاکہ سبھی ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔
ہمارا مقصد مصنوعی ذہانت کو عام فہم زبان میں پیش کرنا اور اسے ہر ایک تک پہنچانا ہے۔ چاہے آپ کو ویڈیوز دیکھنے میں دلچسپی ہو یا پڑھنے میں ہمارے یہ گائیڈز آپ کی آسانی کے لیے بنائے گئے ہیں۔
مزید سیکھتے رہیں۔ اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ سبھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اے آئی بارے میں مزید جاننے کیلیے اس پلےلسٹ کو فالو کریں.https://www.youtube.com/watch?v=81eBefiO-aA&list=PLcj1P8Ql0CihyALOpajIbj_yquUC6NlXI
No Comments