
اے آئی سے بات کرنے کے لئے چار بہترین ایپس
دوستو،
مصنوعی ذہانت (AI) کی دنیا میں ترقی نے ہماری زندگیوں میں ایسی آسانیاں پیدا کی ہیں۔ جن کا ہم پہلے تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ اب بات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ آپ اپنی بات کو بول کر AI ایپلی کیشنز سے براہ راست گفتگو کر سکتے ہیں۔ آج ہم بات کریں گے کہ کون سی چار زبردست AI ایپس ہیں جن سے آپ بات چیت کر سکتے ہیں۔
1. کوپائلٹ ایپ
سب سے پہلے آتی ہے “کوپائلٹ” ایپ جو کہ جدید اور باکمال ہے۔ یہ ایپ آپ کی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بہترین معاون ثابت ہوتی ہے۔ آپ اس سے موسم کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں یا کسی اچھی جگہ کی تلاش میں مدد لے سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے آپ انگریزی سیکھنے میں بھی مہارت حاصل کر سکتے ہیں، کیونکہ کوپائلٹ آپ کو گرامر، الفاظ کے معانی، اور جملوں کی تشکیل میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
2. ایمازون کا الیکسا
ایمازون کا الیکسا بھی ایک مشہور AI ایپ ہے جس سے آپ بول کر بات چیت کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کی ہدایات کو سمجھ کر مختلف کام انجام دیتا ہے۔ یہ ایپ میوزک چلانے، خبریں سنانے، اور بہت سی دیگر ضروریات پوری کرنے میں ماہر ہے۔
3. میٹا اے آئی
تیسری ایپ ہے “میٹا اے آئی” جو کہ فیس بک اور میسنجر پر دستیاب ہے۔ اگر آپ کو میٹا اے آئی فیچر نہیں ملا تو فکر نہ کریں، جلد ہی آپ کے پاس بھی آ جائے گا۔ میٹا اے آئی فی الحال انگریزی میں بات چیت کرتا ہے، لیکن یہ سب کے لیے دستیاب ہے اور باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں بہت سے مفید فیچرز ہیں جو گفتگو کو آسان بناتے ہیں۔
4. اردو اے آئی (چیٹ جی پی ٹی)
چوتھی ایپ ہے “اردو اے آئی” یا چیٹ جی پی ٹی۔ یہ ایپ خاص طور پر اردو بولنے والوں کے لئے بہترین ثابت ہوتی ہے۔ یہ آپ کی انگریزی سیکھنے میں مددگار ہے اور آپ کو گرامر، نئے الفاظ اور گفتگو میں مہارت فراہم کرتی ہے۔ آپ اس سے کسی بھی موضوع پر سوالات کر سکتے ہیں اور یہ آپ کو آسان اور مختصر جواب دیتی ہے۔
یہ ایپس کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟
آپ گوگل یا ایپ اسٹور پر جا کر ان ایپس کے اصل لنکس پر جا سکتے ہیں. اور ان ایپیس کو اردواےآئی سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اختتامیہ
دوستو، AI کے اس دور میں ان ایپس کا استعمال آپ کی زندگی کو آسان اور دلچسپ بنا سکتا ہے۔ ان کے بہترین استعمال کے طریقے جاننے کے لیے اردو اے آئی کو فالو کریں۔
تو آئیں اردواےآئی کے ساتھ مل کر اےآئی کے بارے میں سیکھے۔
مزید اپڈیٹس کے لیے ہمیں ٖفالو کریں۔
Youtube channel
Facebook Page
Facebook Group
Tiktok
شکریہ!
No Comments