Site icon Urdu Ai

گوگل کے جدید جنریٹیو ماڈلز کے ساتھ تخلیق، ویڈیو اور موسیقی کا نیا دور

گوگل کے جدید جنریٹیو ماڈلز کے ساتھ تخلیق، ویڈیو اور موسیقی کا نیا دور

گوگل کے جدید جنریٹیو ماڈلز کے ساتھ تخلیق، ویڈیو اور موسیقی کا نیا دور

دنیا کی تخلیقی قوت اب محض کینوس، ساز یا سکرپٹ تک محدود نہیں رہی۔ اب فنکار، ہدایتکار اور موسیقار مصنوعی ذہانت کے ذریعے اپنی تخلیق کو نئی سطح پر لے جا سکتے ہیں۔ گوگل نے (Veo 3)، (Imagen 4) اور(Lyria 2) جیسے جدید ماڈلز کے ساتھ ایک نیا دور شروع کر دیا ہے۔ جن کے ذریعے ویڈیو، امیجز اور میوزک کی تخلیق فطری، جذباتی اور بااختیار انداز میں ممکن ہو گئی ہے۔تو آئیں شروع کرتے ہیں۔ گوگل کے جدید جنریٹیو ماڈلز کے ساتھ تخلیق، ویڈیو اور موسیقی کا نیا دور

veo 3: ویڈیو اور آواز کا سنگم

veo 3 نہ صرف ویڈیو بناتا ہے بلکہ اس میں آواز شامل کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ چاہے وہ پرندوں کی چہچہاہٹ ہو یا سڑک پر گاڑیوں کا شور، یا کرداروں کے درمیان مکالمہ  سب کچھ اب AI کے ہاتھ میں ہے۔ یہ ماڈل حقیقی فزکس، لب سنکنگ اور اسٹوری بیسڈ ویڈیوز کے لیے بہترین نتائج دیتا ہے۔ آپ صرف ایک چھوٹا سا پرامپٹ دیں اور وہ ویڈیو کے طور پر کہانی بیان کرے گا۔
اگر آپ اس کے پچھلے ورژن سے واقف نہیں تو ویو 2 کی جادوئی تخلیقی صلاحیتوں پر بھی ایک نظر ڈالنا مفید ہو گا۔

flow: فلم میکنگ کا نیا ہتھیار

گوگل کا نیا ٹول “Flow” تخلیق کاروں کے لیے ایک انقلابی پلیٹ فارم ہے۔  جو Veo، Imagen اور Gemini کو ملا کر فلم سازی کو ایک نئے مقام پر لے جاتا ہے۔ اس میں نیچرل لینگویج کے ذریعے سین، کردار، انداز اور مقام کو ترتیب دینا ممکن ہے۔
یہ وہی رجحان ہے جو ہم نے پہلے گوگل جیمنی 2.5 کے پرو پری ویو میں بھی دیکھا تھا۔ جہاں AI تخلیق کو ایک مکمل انٹرایکٹو تجربہ میں تبدیل کر دیتا ہے۔

Imagen 4: تصویر جو بات کرتی ہے

Imagen 4، گوگل کا نیا امیج جنریشن ماڈل ہے جو نہ صرف تصاویر کی وضاحت اور ڈیٹیل میں بہتری لاتا ہے بلکہ ٹائپوگرافی میں بھی خاصی مہارت رکھتا ہے۔ اب آپ پوسٹر، گریٹنگ کارڈ یا یہاں تک کہ کمکس بھی بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ نے گوگل کیImagen ٹیکنالوجی کا پبلک ریلیز نہیں دیکھا تو جان لیں کہ یہ ماڈل تصویری تخلیق میں کتنا آگے نکل چکا ہے۔

Lyria 2 اور میوزک جنریشن

میوزک کریئیٹرز کے لیے Lyria 2 ایک ایسا ماڈل ہے جو نہ صرف موسیقی کی تخلیق کرتا ہے بلکہ جذباتی انداز اور ریئل ٹائم پرفارمنس کو بھی ممکن بناتا ہے۔ یہی نظریہ AI ماسٹر کلاس 4 میں بھی بیان کیا گیا ہے۔ کہ کس طرح جنریٹیو AI فنکاروں کے لیے مواقع کے نئے دروازے کھول رہا ہے۔

تخلیق اور تحفظ: ساتھ ساتھ

گوگل نے SynthID واٹرمارکنگ کے ذریعے اپنے AI ماڈلز سے تخلیق شدہ تمام ویڈیوز، تصاویر اور آڈیوز کو شناختی بنانے کا عمل جاری رکھا ہے۔ اب نیا SynthID Detector ٹول بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ جس کے ذریعے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ کوئی مواد AI سے تخلیق شدہ ہے یا نہیں۔ یہ تمام فیچرز گوگل کی جانب سے ذمہ دارانہ تخلیق کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پیش کیے جا رہے ہیں۔

تخلیق کا مستقبل: اب سب کے لیے

چاہے آپ ایک ہدایتکار ہوں۔ گرافک ڈیزائنر، موسیقار یا یوٹیوبر ان ماڈلز کے ذریعے آپ کی تخلیق کو نئی وسعت ملتی ہے۔ ایڈوب بھی AI کے ذریعے تخلیق کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ اور گوگل کا یہ قدم تخلیق کاروں کے لیے عالمی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

Exit mobile version