
اے آئی بُک ریویوز – کانٹینٹ آئیڈیا
ہیلو دوستو! آج میں آپ کو ایک ایسا زبردست آئیڈیا بتانے جا رہا ہوں جو نہ صرف آپ کی کانٹینٹ بنانے کی مشکل کو آسان کرے گا بلکہ آپ کو سوشل میڈیا پر پروفیشنل بھی دکھائے گا۔ کچھ دنوں سے بہت سے دوست کہہ رہے تھے۔ “یار قیصر، اے آئی تو زبردست چیز ہے، لیکن ہم کانٹینٹ کے آئیڈیاز کہاں سے لائیں؟” تو سوچا، کیوں نہ ایک پریکٹیکل مثال سے سمجھایا جائے۔ آپ نے اکثر فیس بک پر دیکھا ہوگا کہ لوگ تصویریں پوسٹ کرتے ہیں جس میں وہ ایک کتاب ہاتھ میں لیے ہوتے ہیں۔ اور لکھتے ہیں: “میں نے یہ کتاب پڑھی، اور یہ 10 سبق سیکھے”
یا “میں نے یہ کتاب آپ کے لیے پڑھی تاکہ آپ کو پڑھنی نہ پڑے”
اب سوال یہ ہے کہ کیا وہ واقعی کتاب پڑھتے ہیں؟ ہو بھی سکتا ہے، لیکن زیادہ تر لوگ گوگل سے، یا کہیں سے وہ خلاصہ کاپی کر کے خود کی طرف سے پیش کر دیتے ہیں۔ اور سننے والے یہی سمجھتے ہیں کہ واہ، بندہ تو بڑا قاری لگتا ہے۔
لیکن اب آپ بھی یہی سب کچھ کر سکتے ہیں، اور وہ بھی بغیر کتاب پڑھے، صرف تھوڑی سی سمجھداری اور اردو اے آئی کے ذریعے۔
پہلا قدم: کتاب کے ساتھ ایک تصویر
سب سے پہلے آپ اپنے موبائل سے ایک اچھی سی تصویر لیں۔ کتاب ہاتھ میں پکڑیں، ٹائمر لگا کر تصویر کھینچ لیں۔ اگر آپ کے پاس اصل کتاب نہیں تو کوئی بھی “فری اسٹاک” تصویر لے لیں جس میں کتاب ہو، اور پھر اس کا کور تصویر میں لگا دیں۔
دوسرا قدم: اردو چیٹ جی پی ٹی سے مدد لیں
اب آپ اردو اے آئی کی ویب سائٹ کھولیں، یعنی urduai.org/chat وہاں تصویر اپلوڈ کریں۔ اور چیٹ جی پی ٹی سے کہیں: “اس کتاب سے 10 اہم سبق نکالیں۔ اور اسے دوستانہ اور ذاتی انداز میں لکھیں جیسے میں نے خود یہ کتاب پڑھی ہو” بس، اب چیٹ جی پی ٹی آپ کے لیے وہ مکمل پوسٹ بنا دے گا، بالکل ایسے جیسے آپ نے واقعی دل لگا کے کتاب پڑھی ہو۔
تیسرا قدم: تیار شدہ پوسٹ کو سوشل میڈیا پر لگائیں
اب آپ کے پاس زبردست تصویر بھی ہے، اور دل کو چھو لینے والی تحریر بھی۔ بس اتنا کریں کہ تصویر کے ساتھ وہ تحریر پوسٹ کریں۔ اور آخر میں لکھیں: “اگر آپ کو مزید ایسی بُک ریویوز پڑھنے ہیں۔ تو مجھے ضرور فالو کریں” یقین کریں، لوگ سمجھیں گے کہ آپ واقعی کوئی لٹریری شخصیت ہیں۔
چوتھا قدم: صرف کتاب نہیں، فلمیں بھی
یہی ترکیب آپ فلموں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ نیٹ فلکس پر کوئی فلم کھولیں، اس کا اسکرین شاٹ لیں۔ اور چیٹ جی پی ٹی کو کہیں کہ
اس فلم سے 5 اہم سبق نکال کر دوستانہ انداز میں لکھ دو” آپ کے پاس فلم ریویو بھی تیار، اور لوگ سمجھیں گے کہ آپ ایک فلم کریٹک ہیں۔
آخری بات
اگر آپ اپنی تصویر نہیں لینا چاہتے تو پریشان نہ ہوں۔ کسی بھی فری اسٹاک امیج ویب سائٹ پر جائیں، جیسے پکسابے یا انسپلاش، اور “book in hand” تلاش کریں۔ وہاں سے تصویر لے لیں، اور اس پر اپنی مرضی کا کتابی کور لگا دیں۔ بس، آپ کا کانٹینٹ بن گیا۔ نہ کتاب پڑھنے کی ضرورت، نہ وقت ضائع، اور پوسٹ ایسی کہ لوگ داد دیے بغیر نہ رہیں۔
اب آپ بتائیں، کیا آپ اس طریقے سے کانٹینٹ بنائیں گے؟ اور اگر بنائیں گے، تو پہلی پوسٹ کس کتاب پر ہو گی؟
ا
ارے جناب زبردست آئیڈیا ۔