
اے آئی دنیا بدل رہی ہے، اور آپ؟ دنیا ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے!
دنیا ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے، جہاں مصنوعی ذہانت (AI) ہماری زندگی کے ہر پہلو کو بدل رہی ہے۔ چاہے وہ تعلیم ہو، تفریح ہو یا بات چیت – سب کچھ ایک نئی شکل اختیار کر رہا ہے۔ یہ تبدیلی اتنی تیزی سے آ رہی ہے کہ اگر ہم ابھی بھی پیچھے رہ گئے۔ تو شاید پھر بہت دیر ہو جائے۔ اب خود ہی سوچیے! جب سے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کا حلف لیا ہے۔ انہوں نے 500 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے تاکہ امریکہ میں ایڈوانس ڈیٹا سینٹرز بنائے جائیں اور اے آئی کو فروغ دیا جائے۔ اس کے نتیجے میں لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
ڈیپ سیک: اوپن اے آئی کے لیے چیلنج؟
چینی کمپنی ڈیپ سیک (DeepSeek) نے کم لاگت میں اوپن سورس ماڈلز پیش کیے ہیں جو اوپن اے آئی کے اربوں ڈالر کے ماڈلز سے زیادہ تیز اور موثر ثابت ہو رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے میں نے اپنے سوشل میڈیا پر یہ خبر شیئر کی تھی کہ اوپن اے آئی نے اپنا نیا ایجنٹ ‘آپریٹر’ لانچ کیا ہے۔ یہ ایجنٹ خودکار طریقے سے کمپیوٹر پر کام انجام دیتا ہے، یعنی جو لوگ میڈیم لیول کی مہارت (Skills) رکھتے ہیں، ان کا مستقبل کیا ہوگا جب AI ایجنٹس ان کا کام خود کریں گے؟
مارک زکربرگ: 2025 مصنوعی ذہانت کا سال ہوگا!
بالکل کل ہی، مارک زکربرگ نے اعلان کیا کہ 2025 مصنوعی ذہانت کا سال ہوگا! ان کا کہنا ہے کہ وہ میٹا (Meta) کے ذریعے ہر شخص کے لیے ایک اسسٹنٹ اور ایجنٹ بنائیں گے۔ یعنی ہر فرد کے پاس اس کا اپنا AI ایجنٹ ہوگا جو اس کے لیے کام کرے گا۔ یہ دنیا اتنی تیزی سے بدل رہی ہے کہ ہمیں اس کا فالو اپ کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ روزانہ نئی ترقیات ہو رہی ہیں، اور اگر ہم پیچھے رہ گئے تو معاشی اور ٹیکنالوجی کی دوڑ میں بہت نقصان اٹھا سکتے ہیں۔
ایلون مسک: اسٹار لنک اور اے آئی کا نیا انقلاب!
ایلون مسک نے بھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ تین مہینے کے اندر اپنے اسٹار لنک (Starlink) سیٹلائٹ کو براہ راست موبائل فونز سے منسلک کرنے کا تجربہ کر رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں۔ آپ کے پاس ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ موجود ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ آج یہ مہنگا ہو، لیکن مستقبل میں یہ سستا ہوگا۔ دنیا ہمیشہ ایسی نہیں رہے گی، ٹیکنالوجی بدلتی رہے گی اور اگر ہم نے اے آئی کو نہ سمجھا تو ہم پیچھے رہ جائیں گے۔
اے آئی صرف ایک ٹول نہیں، بلکہ جینے کا انداز ہے!
اب آپ خود سوچیں، اگر ہم اے آئی کو نہیں سیکھیں گے۔ تو اپنی نسلوں کو کیسے ایک نئی دنیا کے لیے تیار کریں گے؟
یہ دنیا بہت تیزی سے بدل رہی ہے۔ تعلیم، روزگار، تفریح، حتیٰ کہ زندگی گزارنے کے طریقے تک بدل رہے ہیں۔ ہم اردو اے آئی کے پلیٹ فارم سے یہی سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ چاہے آپ کمپیوٹر پر کام کرتے ہوں یا نہ کرتے ہوں۔ آپ کو اے آئی ضرور سیکھنی چاہیے! یہ صرف پیسے کمانے کا ذریعہ نہیں، بلکہ جینے کا نیا طریقہ ہے!
آپ کی کیا رائے ہے؟
کیا آپ AI سیکھ رہے ہیں یا پیچھے رہ رہے ہیں؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں!
No Comments