Site icon Urdu Ai

آٹو میشن کلاس 6 گوگل فارم، ای میل، اور پی ڈی ایف کے ذریعے خودکار نظام

 

آٹو میشن کلاس 6 گوگل فارم، ای میل، اور پی ڈی ایف کے ذریعے خودکار نظام

آٹو میشن کلاس 6: مصنوعی ذہانت کی دنیا میں آٹو میشن ایک بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ اور اردو اے آئی کی ماسٹر کلاس سیریز کی چھٹی کلاس میں ہمیں ایک ایسا خودکار نظام سیکھنے کو ملا جو نہ صرف ایونٹ مینجمنٹ بلکہ سرٹیفکیٹ، گزر نامے، اور دیگر اپروول بیسڈ کاموں میں بے حد مفید ہے۔

فارم سے پی ڈی ایف تک: مکمل آٹو میشن کا خاکہ

اس کلاس میں ہمیں سکھایا گیا کہ گوگل فارم کے ذریعے ایک درخواست موصول کریں۔ ایڈمن دستی طور پر اپروو کرے، اور ایپ اسکرپٹ کی مدد سے ایک خوبصورت پی ڈی ایف تیار ہو جو ای میل کے ذریعے متعلقہ فرد کو بھیجی جائے۔ اس پورے نظام میں گوگل شیٹ، گوگل ڈاکس، اور گوگل ایپ اسکرپٹ کا استعمال کیا گیا۔ اگر آپ نے کلاس 3 نہیں دیکھی۔ تو آپ یہاں سے مکمل سیکھ سکتے ہیں کہ گوگل فارم کو کیسے تیار کیا جاتا ہے۔

گوگل ایپ اسکرپٹ: کوڈنگ بغیر پیچیدگی 

اگرچہ کوڈنگ ایک مشکل مرحلہ لگتا ہے۔ لیکن اردو اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی نے یہ سہولت فراہم کی کہ بغیر کسی تجربے کے آپ صرف ہدایات دے کر مکمل فنکشنز حاصل کر سکتے ہیں۔ مثلاً، آپ بتا سکتے ہیں کہ ایونٹ کے لیے رجسٹریشن فارم سے ای میل پر ایک بارکوڈ شدہ پاس بھیجا جائے۔ اور چیٹ بوٹ خود بخود مکمل اسکرپٹ تیار کر دے گا۔

QR کوڈ اور ویریفیکیشن کا چیلنج

ایک دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ہر پی ڈی ایف پاس میں QR کوڈ شامل کیا گیا ہے۔ جسے اسکین کرنے پر گوگل شیٹ میں اندراج ہو سکتا ہے۔ یہ فیچر کلاس کے آخر میں بطور چیلنج چھوڑا گیا تاکہ طلبا خود اس سسٹم کو مزید بہتر بنا سکیں۔

وسیع استعمالات: صرف ایونٹس نہیں

یہ آٹو میشن صرف ایونٹس کے لیے محدود نہیں بلکہ اسکولوں میں اپروول سسٹم، چھٹیوں کی درخواستیں، سرٹیفکیٹس، انوائس، یہاں تک کہ ٹیلر شاپ جیسے کاروبار میں بھی استعمال ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، ایک ٹیلر جب کپڑے ڈلیور کرے گا تو QR کوڈ اسکین کرتے ہی اس کا ریکارڈ خود بخود اپڈیٹ ہو جائے گا۔ اگر آپ ویب ایپ بنانا چاہتے ہیں۔ تو یہ 2 سٹیپ طریقہ آپ کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔

اردو اے آئی کے وسائل سے فائدہ اٹھائیں

اس آٹومیشن سسٹم کو مکمل طور پر استعمال کرنے کے لیے اردو اے آئی پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ مزید یہ کہ GPT-4.1 کے آنے سے کوڈنگ اور آٹو میشن میں انقلابی تبدیلیاں آ رہی ہیں ۔ جنہیں آپ ضرور جانیں۔

Exit mobile version