اردو اے آئی بجٹ 2024: آپ کا بجٹ جاننے کا حق
ہم ہر سال اپنی تنظیم WANGکے طرف سے صوبائی بجٹ پر نوجوانوں کی نشت کا انعقاد کرتے ہیں اس دفعہ تھوڑا مختلف کیا ہے۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے مختلف صوبوں نے اپنے سالانہ بجٹ پیش کیے ہیں۔ بحیثیت شہری، بجٹ کو جاننا اور اس کے بارے میں معلومات رکھنا آپ کا حق ہے۔ لیکن ہمارے پاس اس متعلق معلومات کی کمی ہوتی ہے اور عمومی طور پر لوگوں کو صرف اس بات میں دلچسپی ہوتی ہے کہ اس بجٹ میں تنخواہ میں کتنا اضافہ ہوگا۔
سرکاری طور پر عوام کو بجٹ کے بارے میں آگاہی دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ اسی لئے ہم نے اردو اے آئی کی طرف سے “اردو اے آئی بجٹ 2024” لانچ کیا ہے۔ اس لنک پر جاکر آپ بوٹ سے چاروں صوبوں کے بجٹ کے متعلق بات کرسکتے ہیں۔ جب وفاقی بجٹ لانچ ہوگا تو اس پر بھی ٹرین کرسکتے ہیں۔
اس بوٹ کے ذریعے آپ جان سکیں گے کہ مختلف صوبوں نے کس چیز پر کتنا بجٹ رکھا ہے۔ ہر ضلع کا خاص منصوبہ کیا ہوگا اور کتنے پیسے مختص کیے گئے ہیں، یہ سب آپ اس بوٹ سے معلوم کرسکتے ہیں۔
پہلے آپ کے پاس چیٹ جی پی ٹی کی ایپ ہونا لازمی ہے۔ اگر وہ موجود ہے تو اس لنک پر کلک کریں: