کومٹ ایک نیا براؤزر جو صرف سرچ نہیں بلکہ سوچنے میں مدد دیتا ہے
انٹرنیٹ کے نئے دور کا آغاز
آج پلیکسیٹی نے ایک نئے انقلابی ویب براؤزر” کومٹ” (Comet ) کی لانچ کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں میں انٹرنیٹ صرف براؤز کرنے یا سرچ کرنے کا ذریعہ نہیں رہا، بلکہ یہ ہماری زندگی، کام اور رابطوں کا مرکز بن چکا ہے۔ کومٹ کو اسی بدلتے منظرنامے کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ انٹرنیٹ ہماری ذہانت میں اضافہ کرے نہ کہ اسے محدود کرے۔
براؤزنگ سے آگے، سوچنے کی جانب
کومٹ براؤزنگ کو سوچ میں بدلنے والا پہلا براؤزر ہے۔ روایتی ٹیبز کی لمبی قطاریں اب ایک ذہین انٹرفیس میں سمٹ جاتی ہیں جو آپ کے سوچنے کے انداز کو سمجھتی ہے۔ چاہے مختلف سائٹس کے درمیان سوئچ کرنا ہو یا ایک ہی وقت میں مختلف کام، کومٹ آپ کی توجہ برقرار رکھتا ہے اور سادہ سوالات کو بامقصد جوابات میں بدل دیتا ہے۔
جوابات سے آگے، عمل کی طرف
اب آپ صرف سوال نہیں کریں گے، بلکہ کومٹ ان کے مطابق عمل بھی کرے گا۔ چاہے میٹنگ بک کرنی ہو، ای میل بھیجنی ہو یا آن لائن خریداری مکمل کرنی ہو، کومٹ ہر قدم پر آپ کا ذہین معاون ثابت ہوتا ہے۔ اب براؤزنگ گفتگو میں بدل گئی ہے،۔تحقیق قدرتی عمل بن گئی ہے، اور روزمرہ کے جھنجھٹ ختم ہو گئے ہیں۔
سچائی اور درستگی کا وعدہ
کومٹ کی بنیاد پرپلیکسیٹی (Perplexity) کی تحقیق پر مبنی ہے۔ جو درست اور قابل بھروسہ جوابات فراہم کرنے پر زور دیتی ہے۔ اب آپ صرف معلومات حاصل نہیں کرتے بلکہ بہتر فیصلے بھی کر سکتے ہیں۔ چاہے انشورنس پلانز کا موازنہ کرنا ہو یا کسی نئی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کا فیصلہ، کومٹ ہر مرحلے پر ایک ذہین معاون ثابت ہوتا ہے۔
تجسس کا سفر، ہر صفحے پر
کومٹ ویب کو صرف استعمال کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ سیکھنے اور دریافت کرنے کا پلیٹ فارم بناتا ہے۔ کسی بھی ٹیکسٹ کو ہائی لائٹ کریں، فوراً تشریح حاصل کریں۔ متوازی خیالات کو کھوجیں بغیر اصل صفحہ کھوئے۔ چاہے آپ کو وضاحت درکار ہو، تنقیدی زاویہ چاہیے ہو یا متبادل معلومات، کومٹ آپ کے تجسس کو ذاتی اور موثر طریقے سے جِلا بخشتا ہے۔
آج سے مستقبل کی جانب
کومٹ فی الحال Perplexity Max صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اور موسم گرما میں آہستہ آہستہ باقی صارفین کو دعوت دی جائے گی۔ نئے صارفین کو دعوت نامے شیئر کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔ یہ صرف آغاز ہے۔ ہر نئی AI پیش رفت کے ساتھ کومٹ میں مزید فیچرز شامل کیے جائیں گے۔ ہمارا عزم ہمیشہ درست معلومات اور انسانی تجسس کو فروغ دینا رہا ہے، اور رہے گا۔
کومٹ صرف ایک براؤزر نہیں بلکہ ایک ذہین سوچنے والا معاون ہے۔ یہ صارف کو انٹرنیٹ پر معلومات کے بوجھ سے نکال کر ایک واضح، ذاتی اور بامقصد تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اردو قارئین کے لیے، کومٹ جیسے جدید ٹولز انٹرنیٹ کے استعمال کے انداز کو بدلنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
- Click to share on Reddit (Opens in new window) Reddit
- Click to share on Threads (Opens in new window) Threads
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp