آج کل نوکری کے لیے اچھا سی وی ہونا ضروری ہے، لیکن دکان دار یا کسی ماہر سے یہ بنوانا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ خوش قسمتی سے، آپ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرکے بغیر کسی خرچ کے اپنا سی وی بنا سکتے ہیں۔ یہ رہنما آپ کو آسان الفاظ میں سکھائے گی کہ کس طرح آپ خود اپنا بہترین سی وی تیار کر سکتے ہیں۔
آپ بغیر کسی خرچ کے اپنی سی وی بنا سکتے ہیں۔ نیچے دیے گئے مراحل کو فالو کریں:
اگر آپ کو نہیں معلوم کہ سی وی بنانے کے لیے کون سی معلومات درکار ہیں، تو آپ چیٹ جی پی ٹی سے پوچھ سکتے ہیں: "مجھے سی وی بنانی ہے، مجھے کن کن چیزوں کی ضرورت ہوگی؟"
اپنی سی وی کے لیے درج ذیل معلومات لکھ کر رکھیں:
چیٹ جی پی ٹی پر جائیں اور لاگ ان کریں۔ اگر پہلے سے اکاؤنٹ نہیں ہے تو نیا اکاؤنٹ بنائیں۔
چیٹ جی پی ٹی کو اپنی معلومات فراہم کر کے کہیں کہ وہ سی وی بنائے۔ نیچے دی گئی مثال استعمال کریں:
مثال:
"میرا نام احمد خان ہے، میں لاہور، پاکستان میں رہتا ہوں۔ میرا رابطہ نمبر 03000000000 اور ای میل ahmed@email.com ہے۔ میں نے پنجاب یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلرز کیا ہے۔ میرا تجربہ XYZ کمپنی میں 3 سال بطور ڈیٹا انٹری آپریٹر ہے۔ میں مائیکروسافٹ آفس، ڈیٹا انٹری اور کمیونیکیشن میں مہارت رکھتا ہوں۔ براہ کرم میرے لیے ایک بہترین پیشہ ورانہ سی وی بنائیں۔"
اگر چیٹ جی پی ٹی سی وی اردو میں بنائے اور آپ کو انگریزی میں چاہیے تو کہیں: "برائے مہربانی میرا سی وی انگریزی میں بنائیں"
چیٹ جی پی ٹی کی فراہم کردہ سی وی کو غور سے پڑھیں، اگر کوئی ترمیم درکار ہو تو اسے ایڈٹ کریں۔ اگر آپ کو لگے کہ کوئی معلومات غائب ہے تو چیٹ جی پی ٹی کو دوبارہ کہیں کہ وہ شامل کرے، جیسے:
مثال: "مجھے گرافکس ڈیزائننگ اور ویڈیو ایڈیٹنگ بھی آتی ہے، برائے مہربانی مہارتوں میں شامل کریں۔"
پھر سی وی کو درج ذیل طریقوں سے محفوظ کریں:
یہ گائیڈ آپ کو پیسے بچانے اور بہترین سی وی بنانے میں مدد دے گی!
اگر اس گائیڈ نے آپ کی مدد کی ہے، تو براہ کرم ہمیں اپنا فیڈبیک ضرور دیں۔ آپ کی رائے ہمارے لیے قیمتی ہے!
اس کی عملی ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں: یہاں دیکھیں