
کیا آپ جانتے ہیں کہ اے آئی روزانہ 34 ملین تصویریں بناتی ہے؟
چلیں مان لیتے ہیں انسانوں کو کچھ نہ کچھ تخلیق کرنا بہت پسند ہے۔ چاہے غاروں کی دیواروں پر تصویریں بنانا ہو، رنگوں سے شاہکار تیار کرنا ہو یا سوشل میڈیا پر فلٹر لگا کر سیلفی پوسٹ کرنا ہو۔ ہم ہمیشہ سے کچھ نہ کچھ بنا رہے ہیں۔ لیکن اب؟ اب تو مشینیں ہمارے لیے یہ کام کر رہی ہیں! مصنوعی ذہانت نے اب تک 34 ملین تصویریں بنائی اب اس قدر تیزی سے تصویریں بنا رہی ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ الگورتھمز دنیا کے سب سے مصروف آرٹسٹ بن چکے ہوں۔ کیونکہ روبوٹس میدان میں آ چکے ہیں!
آئیے ذرا نمبرز پر نظر ڈالیں:
دلچسپ بات یہ ہے کہ اے آئی ہر دن تقریباً 34 ملین تصویریں بناتی ہے۔ یعنی ہر گھنٹے میں 14 لاکھ، ہر منٹ میں تقریباً 23 ہزار 333 تصویریں! اور جب تک آپ یہ پیراگراف پڑھ رہے ہیں، تب تک شاید اے آئی نے ہزاروں تصویریں اور بنا ڈالی ہوں! کہیں کسی ڈیٹا سنٹر میں سرورز پسینے پسینے ہو رہے ہوں گے۔ اور سنیں، صرف 2022 سے اب تک 15 ارب سے زیادہ تصویریں بن چکی ہیں۔ جی ہاں، ارب (Billion) سے! زیادہ تر یہ تصویریں “اسٹیبل ڈیفیوژن” نامی ٹیکنالوجی سے بنتی ہیں، جو کہ آج کل ٹیکسٹ سے تصویر بنانے کے میدان کی سپر اسٹار ہے۔
اے آئی کا تخلیقی کمال
جب اے آئی تخلیقی موڈ میں آتی ہے تو سب کچھ ممکن ہو جاتا ہے۔ عجیب و غریب شہروں کے مناظر، روشنیوں میں نہائی انسانی تصاویر، یا پھر کوئی پانڈا جو پوکر کھیل رہا ہو۔
اگر آپ کو یہ باتیں مزے دار لگیں
تو بتائیں کیا آپ نے کبھی کسی اے آئی ٹول سے تصویر بنائی ہے؟ اور اگر نہیں، تو اب آپ کیا بنوانا چاہیں گے؟ کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔ ہم انتظار کر رہے ہیں!
No Comments