مایکروسافٹ 365 کوپائلٹ کی آسان سہولتیں جو ہر صارف کو جاننی چاہئیں
مایکروسافٹ 365 کوپائلٹ کی 2025 کی اپڈیٹ میں شامل نئی سہولتیں خاص طور پر ایسے لوگوں کے لیے بنائی گئی ہیں جو ٹیکنالوجی میں ماہر نہیں، لیکن دفتر کے کاموں کو تیز اور منظم بنانا چاہتے ہیں۔ ان فیچرز کا مقصد یہ ہے کہ آپ روزانہ کے عام کام جیسے میٹنگز کا خلاصہ لینا، آسان ویڈیوز بنانا، یا بار بار ہونے والے کام خودکار طریقے سے مکمل کرنا، بہت آسانی سے کر سکیں۔ یعنی اب آپ کو ہر چیز کے لیے الگ الگ ایپس یا پیچیدہ طریقے استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ یہ سب کچھ ایک ہی جگہ مائیکروسافٹ کوپائلٹ میں ممکن ہو گیا ہے۔ اس سے وقت کی بچت بھی ہوگی اور کام میں تسلسل بھی آئے گا، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو سادہ اور سمجھنے میں آسان حل چاہتے ہیں۔
اب مائیکروسافٹ کوپائلٹ کا استعمال پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے۔ جیسے ہی آپ ایپ کھولتے ہیں، آپ کو بائیں طرف کچھ اہم بٹن نظر آتے ہیں جیسے نیا چیٹ، تلاش، لائبریری اور کریئیٹ۔ یہ تمام آپشنز ایک ہی جگہ پر موجود ہوتے ہیں تاکہ آپ کو بار بار مختلف سیکشنز میں جا کر چیزیں ڈھونڈنے کی ضرورت نہ پڑے۔ آپ کی پرانی چیٹس، نوٹس اور اے آئی اسسٹنٹس (جنہیں ایجنٹس کہا جاتا ہے) ایک صاف History list میں نیچے نظر آتے ہیں، جنہیں باآسانی کھولا جا سکتا ہے۔ اگر آپ نے پہلے کوئی خاص صفحہ یا ایپلیکیشن استعمال کی ہے، تو وہ بھی تیزی سے دستیاب ہوگی، جس سے وقت کی بچت اور کام کی رفتار میں اضافہ ممکن ہوتا ہے۔
لائبریری ایک نہایت مفید اور آسان فیچر ہے جو مائیکروسافٹ 365 کوپائلٹ میں اب شامل کیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے آپ اپنے بنائے ہوئے تمام صفحات، تصاویر یا دیگر مواد ایک ہی جگہ پر دیکھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ نے کوئی پریزینٹیشن تیار کی ہے یا کوئی تصویر بنائی ہے، تو وہ خودکار طور پر لائبریری میں محفوظ ہو جائے گی۔ آپ جب چاہیں بعد میں اسے دوبارہ کھول کر ترمیم (ایڈیٹ) کر سکتے ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کے لیے کسی اضافی فیس یا پریمیم سبسکرپشن کی ضرورت نہیں یہ فیچر ہر صارف کے لیے بالکل مفت دستیاب ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کا مواد محفوظ بھی ہے، اور آپ کو اسے بار بار ڈھونڈنے یا دوبارہ بنانے کی ضرورت نہیں۔
اب بات کرتے ہیں سب سے دلچسپ فیچر کی، جو ہے ویڈیو بنانا۔ فرض کریں آپ نے ایک پاورپوائنٹ بنایا ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ اسے ایک ویڈیو میں تبدیل کر دیں، تو اب کوپائلٹ یہ کام خود کر سکتا ہے۔ یہ ویڈیو عام سی نہیں بلکہ بولنے والی ویڈیو ہوگی، جیسے کوئی پریزنٹر آپ کی سلائیڈز کے بارے میں بات کر رہا ہو۔ آپ چاہیں تو یہ آواز سنجیدہ ہو، خوش مزاج ہو یا مزاحیہ انداز میں ہو۔ ساتھ ہی آپ اپنی کمپنی کے رنگ، انداز اور مواد کے مطابق ویڈیو کو خود ترتیب دے سکتے ہیں۔ یہ ویڈیوز شیئر بھی کی جا سکتی ہیں یا مائکروسافٹ کی ClipChamp ایپ میں مزید ایڈیٹ کی جا سکتی ہیں۔
مائیکروسافٹ کوپائلٹ کو آپ ونڈوز کے اسٹارٹ مینو یا ٹاسک بار پر پن کر سکتے ہیں، یعنی اسے صرف ایک کلک سے فوری طور پر کھولا جا سکتا ہے۔ یہ سہولت اُن صارفین کے لیے خاص طور پر کارآمد ہے جو روزانہ کوپائلٹ کا استعمال کرتے ہیں اور ہر بار ایپ کو تلاش کرنے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ آپ چاہیں تو اس کا ڈیسک ٹاپ شارٹ کٹ بھی بنا سکتے ہیں، جس سے یہ بالکل آپ کی انگلیوں کی پہنچ میں آ جاتا ہے۔ اس آسان رسائی کا مطلب ہے کہ کام کا آغاز مزید تیز، منظم اور سہل ہو گیا ہے۔
پانچواں فیچر ہے “Scheduled Prompts” یعنی ایسے سوالات یا ہدایات جو آپ ایک بار لکھ دیں اور وہ ہر ہفتے، مہینے یا کسی خاص دن پر خود بخود چلیں۔ مثلاً آپ چاہتے ہیں کہ ہر پیر کی صبح آپ کو اپنے ہفتے کی میٹنگز کی فہرست مل جائے، تو آپ صرف ایک بار یہ ہدایت لکھ دیں، اور پھر کوپائلٹ ہر ہفتے خود یہ کام کرے گا اور نتیجہ آپ کو ای میل یا چیٹ میں دے دے گا۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے آپ نے اپنا ذاتی اسسٹنٹ رکھ لیا ہو۔
آخری اور نہایت آسان فیچر ہے “Survey Agent”۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اپنے دفتری ساتھیوں سے کسی موضوع پر رائے لیں، جیسے “کیا آپ دفتر کے ماحول سے مطمئن ہیں؟” تو اب آپ کو الگ فارم بنانے کی ضرورت نہیں۔ صرف چیٹ میں لکھیں کہ “ایک سروے بنائیں”، اور کوپائلٹ خودکار طریقے سے سوالات، ریٹنگ اور فیڈبیک والے خانے بنا دے گا۔ آپ ان سوالات کو اپنی مرضی کے مطابق بدل سکتے ہیں، اور پھر وہ سروے سب کو بھیج سکتے ہیں۔ یہ سروے کمپیوٹر اور موبائل دونوں پر آسانی سے چلتا ہے۔
ان فیچرز کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو ٹیکنیکل ہونا ضروری نہیں۔ کوئی بھی شخص جو ای میل، چیٹ، یا سلائیڈز استعمال کرنا جانتا ہے، وہ یہ سب فیچرز بہت آرام سے سمجھ سکتا ہے اور استعمال کر سکتا ہے۔ چاہے آپ ایک اسکول ٹیچر ہوں، آفس اسسٹنٹ، یا ایک کاروباری شخص یہ اپڈیٹ آپ کے وقت کی بچت کرے گی، کام آسان بنائے گی، اور آپ کی کارکردگی کو بہتر کرے گی۔
مایکروسافٹ 365 کوپائلٹ کے فیچرز: کون سا مفت ہے اور کون سا صرف پیڈ صارفین کے لیے؟
| فیچر | Free Version | Paid Version |
| آسان نیویگیشن | Yes | Yes |
| لائبریری | Yes | Yes |
| اسٹارٹ/ٹاسک بار پر Pin کرنا | Yes | Yes |
| ویڈیو بنانا | NO | Yes |
| Scheduled Prompts | NO | Yes |
| Survey Agent | NO | Yes |
اگر آپ مزید ایسے آسان اور اردو میں سمجھنے والے مضامین پڑھنا چاہتے ہیں تو ہماری ویب سائٹ ضرور دیکھیں۔


Raza Hayat
Zabardast Sir Bahut learning Hoti hai. Bahut Ala