جیمنی سی ایل آئی: ڈیولپرز کے لیے کھلا ذریعہ مصنوعی ذہانت کا ساتھی
ٹیکنالوجی کی دنیا میں جہاں ترقی کی رفتار برق رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے۔ وہیں کمانڈ لائن انٹرفیس (CLI) آج بھی ڈیولپرز کے لیے ایک ناگزیر ذریعہ ہے۔ اسی پس منظر میں گوگل نے ’’جیمنی سی ایل آئی‘‘ متعارف کرایا ہے۔ جو ایک اوپن سورس مصنوعی ذہانت (AI) ایجنٹ ہے اور خاص طور پر ڈیولپرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ براہ راست اپنی ٹرمینل سے AI کی طاقت حاصل کر سکیں۔
جیمنی سی ایل آئی کیا ہے؟
جیمنی سی ایل آئی ایک ایسا ٹول ہے جو نہ صرف کوڈ لکھنے اور ڈی بگنگ میں مدد دیتا ہے بلکہ تحقیق، مسئلہ حل کرنے، اور ٹاسک مینجمنٹ جیسے متعدد کاموں میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ گوگل کے Gemini Code Assist کے ساتھ اس کی انضمام نے اسے مزید موثر بنا دیا ہے۔
انفرادی ڈیولپرز کے لیے غیر معمولی سہولت
گوگل نے جیمنی سی ایل آئی کو مفت استعمال کے لیے دستیاب کیا ہے۔ صرف ایک ذاتی گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان کر کے، آپ جیمنی 2.5 پرو اور 1 ملین ٹوکن والے وسیع کانٹیکسٹ ونڈو تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، صارفین کو 60 ماڈل درخواستیں فی منٹ اور روزانہ 1000 درخواستیں بالکل مفت دی جا رہی ہیں۔
اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ مضمون ضرور پڑھیں۔
ٹرمینل میں AI کی طاقت
جیمنی سی ایل آئی نہ صرف کوڈ سمجھنے، فائلوں میں ترمیم کرنے اور کمانڈز چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ یہ گوگل سرچ کے ذریعے حقیقی وقت میں ویب سے مواد حاصل کر کے بہتر نتائج بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس میں “Model Context Protocol (MCP)” اور دیگر ایکسٹینشنز کے لیے بھی سپورٹ موجود ہے۔
اگر آپ اپنے ویب ایپ کو جیمنی سی ایل آئی سے جوڑنا چاہتے ہیں تو یہ رہنما آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
کھلا ذریعہ، ہر ڈیولپر کا ساتھ
جیمنی سی ایل آئی اوپن سورس ہے اور Apache 2.0 لائسنس کے تحت دستیاب ہے۔ گوگل کو امید ہے کہ عالمی ڈیولپر کمیونٹی اس میں بہتری کے لیے بھرپور حصہ لے گی۔ آپ گٹ ہب پر جاکر تجاویز یا بگز رپورٹ کر سکتے ہیں۔
جیمنی کوڈ اسسٹ کے ساتھ اشتراک
اگر آپ کسی آئی ڈی ای (IDE) میں کام کر رہے ہوں۔ تو جیمنی کوڈ اسسٹ کی مدد سے آپ وہی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ کوڈ لکھنے، فیچرز بنانے، غلطیاں درست کرنے اور کوڈ کی مائیگریشن جیسے کاموں کو خودکار طور پر انجام دیتا ہے۔
شروع کرنا انتہائی آسان
جیمنی سی ایل آئی کے استعمال کے لیے بس انسٹال کریں اور گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان کریں۔ صرف ایک ای میل ایڈریس کے ذریعے، آپ اس جدید ترین AI ایجنٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اور اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ جب AI سب کچھ کر لے گا تو انسان کے لیے کون سی مہارتیں باقی رہیں گی۔ تو یہ آرٹیکل ضرور ملاحظہ کیجیے۔
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
- Click to share on Reddit (Opens in new window) Reddit
- Click to share on Threads (Opens in new window) Threads
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp