Site icon Urdu Ai

گوگل کی پاکستان میں اے آئی سرچ کی سہولت کا آغاز

گوگل کی پاکستان میں اے آئی سرچ کی سہولت کا آغاز

گوگل کی پاکستان میں اے آئی سرچ کی سہولت کا آغاز

گوگل کی پاکستان میں اے آئی سرچ کی سہولت کا آغاز

 گوگل نے پاکستان میں اپنی جدید ترین اے آئی سے چلنے والی سرچ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ سروس جسے اے آئی موڈ کہا جاتا ہے اب امریکی صارفین کے بعد عالمی سطح پر متعارف کروائی جا رہی ہے۔ اور پاکستان ان تازہ ترین ممالک میں شامل ہے جہاں اس کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ یہ نیا ٹول، جو جیمنائی 2.5 کے ایک خاص ورژن سے چلایا جاتا ہے۔ صارفین کو ایسے طویل اور پیچیدہ سوالات پوچھنے کا موقع فراہم کرتا ہے جن کے لیے پہلے کئی مرتبہ سرچ کرنا پڑتا تھا۔

یہ سروس فی الحال انگریزی زبان میں گوگل ایپ، اور موبائل و ڈیسک ٹاپ کے ویب ورژن پر دستیاب ہے۔

صارف کی ضروریات اور اے آئی موڈ

گوگل کے مطابق، ابتدائی ٹیسٹرز کے سوالات روایتی سرچ کے مقابلے میں دو سے تین گنا زیادہ طویل تھے۔ جو اس ٹول کی افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ٹول خاص طور پر مصنوعات کا موازنہ کرنے، سفر کی منصوبہ بندی کرنے یا کیسے کریں۔ جیسے سوالات کے لیے بے حد مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ سروس ایک ہی وقت میں کئی سوالوں کا گہرائی میں جا کر جواب دیتی ہے اور مزید معلومات کے لیے مفید لنکس بھی فراہم کرتی ہے۔

روزمرہ زندگی میں اس کا استعمال

پاکستانی صارفین اس اے آئی موڈ کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کسی خاص جگہ کے سفر کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو پانچ روزہ تفریحی پروگرام طلب کیا جا سکتا ہے۔ جس میں سیاحت، ایڈونچر اور مقامی کھانوں کا توازن ہو۔ اس کے بعد مزید سوالات بھی پوچھے جا سکتے ہیں، جیسا کہ ’اس علاقے میں کون سے مقامی کھانے کے مقامات یا روایتی پکوان ہیں؟‘

دوسری جانب، یہ ٹول بچوں کی تعلیم میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر نویں جماعت کا کوئی طالب علم ریاضی میں الجھن کا شکار ہے تو یہ سوال پوچھا جا سکتا ہے: ’پاکستان میں الجبرا اور جیومیٹری میں مدد کے لیے کون سے مفت آن لائن ذرائع دستیاب ہیں؟‘ اس کے بعد یہ بھی معلوم کیا جا سکتا ہے کہ ’نویں جماعت کی ریاضی کی مشق کے لیے کون سی انٹریکٹو ایپس یا یوٹیوب چینلز بہترین ہیں؟‘

اے آئی موڈ کی تکنیکی تفصیلات

پردے کے پیچھے، اے آئی موڈ ایک ’کوئری فین آؤٹ‘ تکنیک کا استعمال کرتا ہے۔ جس میں صارف کے سوال کو کئی چھوٹے حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور بیک وقت متعدد سرچ کی جاتی ہیں۔ یہ طریقہ کار گوگل کو ویب سے انتہائی متعلقہ مواد تلاش کرنے، اور اسے نالج گراف (Knowledge Graph) اور لاکھوں مصنوعات کے حقیقی وقت کے شاپنگ ڈیٹا کے ساتھ جوڑنے کی اجازت دیتا ہے۔

ملٹی موڈل

یہ فیچر ملٹی موڈل بھی ہے، جس سے صارفین متن، آواز یا تصاویر کے ذریعے بھی انٹریکٹ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، مقامی مارکیٹ میں کچھ انجان مصالحوں کی تصویر اپ لوڈ کر کے پوچھا جا سکتا ہے: ’یہ کون سے مصالحے ہیں اور انھیں پاکستانی کھانوں میں کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟‘ اس کے بعد مزید سوالات ایک عام گفتگو کے انداز میں کیے جا سکتے ہیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اے آئی  موڈ گہرے، زیادہ بہتر اور جامع نتائج دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تاہم تسلیم کیا کہ کسی بھی ابتدائی مرحلے کے اے آئی سسٹم کی طرح اس کے جوابات ہمیشہ درست نہیں ہو سکتے۔

Exit mobile version