Urdu Ai

کیا آپ نے جیمینی کا فوٹو ٹو ویڈیو فیچر آزمایا ہے؟ تین آسان طریقے

کیا آپ نے جیمینی کا فوٹو ٹو ویڈیو فیچر آزمایا ہے؟ تین آسان طریقے

کیا آپ نے جیمینی کا فوٹو ٹو ویڈیو فیچر آزمایا ہے؟ تین آسان طریقے

کیا آپ چاہتے ہیں کہ ایک سادہ تصویر چند سیکنڈ میں ویڈیو میں بدل جائے؟ گوگل جیمینی کا فیچر فوٹو ٹو ویڈیو یہ سہولت فراہم کرتا ہے۔ جس میں صرف ایک تصویر یا تحریری ہدایت دے کر آٹھ سیکنڈ کی ویڈیو حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ ویڈیوز نہ صرف اینیمیشن بلکہ پس منظر کی آوازوں، ایفیکٹس اور بولنے کی صلاحیت کے ساتھ تیار ہوتی ہیں۔ جو صارف کے تجربے کو زیادہ حقیقی اور پرکشش بناتی ہیں۔ اگر آپ جیمینی ایپ میں نئی اپڈیٹس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہ فیچر بھی دلچسپ ہے جس میں ایک وقت میں دس تصاویر اپلوڈ کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ تو آئیں فوٹو ٹو ویڈیوکے تین آسان طریقوں کے بارے میں جاننتے ہیں۔

پہلا طریقہ یہ ہے کہ آپ ڈرائنگز یا تصویری خاکوں کو زندہ بنا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ نے سائیکل کی ایک رنگین ڈرائنگ بنائی ہے۔ تو جیمینی کا فوٹو ٹو ویڈیو فیچر اسے حرکت دے کر صحرا میں کیکٹس کے بیچ دوڑاتا ہوا دکھا سکتا ہے۔ ساتھ ہی پہیوں کی آواز اور کتے کے سانس لینے کی آواز بھی شامل کرے گا۔ یہ خصوصیت پریزنٹیشنز، نیوز لیٹرز اور ویڈیوز کو زیادہ متاثر کن بنانے کے لیے بہترین ہے۔

Prompt The bicycle rides through an illustration-style desert, weaving through cact

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ عام فوٹوگرافی کو حرکت دے کر مختصر ویڈیوز میں بدل دیا جائے۔ ایک مجسمہ یا ڈھانچہ جیمینی کی بدولت چلنے اور دھاڑنے لگے تو یہ ایک حیرت انگیز تجربہ ہوتا ہے۔ مزید برآں، آپ اپنی ہدایات کو تفصیل سے لکھ سکتے ہیں۔ جیسے کہ ایک کردار کیمرے کو ہاتھ ہلا رہا ہو اور اچانک ایک کتا داخل ہو کر آئس کریم کھا لے۔ یہ سب تبدیلیاں ویڈیو کو زیادہ حقیقت کے قریب اور دلچسپ بناتی ہیں۔ اس فیچر کو مزید بہتر طور پر سمجھنے کے لیے جیمینی 2.5 پرو پری ویو کی تفصیلات بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ جو ویب ڈیویلپمنٹ میں نئے امکانات کھول رہا ہے۔

Prompt: The figure waves at the camera. While the figure
is distracted and waving, a golden retriever dog enters the frame
from the right, panting and wagging its tail. The dog eats the
ice cream cone out of the figure’s other hand. The figure is startled by
this, and stares at the dog in surprise. The dog is happily wagging
.its tail and licking its lips. The figure looks at the camera

تیسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی تخلیقی سوچ کو براہِ راست ویڈیو کی صورت میں دوسروں کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔ اکثر پروجیکٹس یا پریزنٹیشنز میں خیال کو سمجھانا مشکل ہوتا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے آپ دیوار کا رنگ بدل سکتے ہیں۔ میز پر مائیکروفون رکھ سکتے ہیں یا پھر سالگرہ کے غبارے شامل کر کے پورے منظر کو زندہ کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کے خیالات زیادہ واضح انداز میں دوسروں تک پہنچتے ہیں اور آپ کی پچ یا پروجیکٹ زیادہ مؤثر ہو جاتا ہے۔ مزید برآں، اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ گوگل جیمینی میں اپنا ’’جِم‘‘ کیسے بنایا جائے اور دوسروں سے شیئر کیا جائے تو یہ رہنمائی بھی دیکھنے کے لائق ہے۔

Prompt: Open the scene with the image and hold for one second
Then, the wall color changes to a bright blue, and a wooden coffee
table appears in front of the two arm chairs in the image. On the
coffee table appear two large podcasting microphones. The rest of the
room is unchanged. Hold for one second. Then, the wall color changes
to a light gray, and the microphones disappear from the coffee table.
Next, on the table appears: a black tablecloth, two plates of chicken
wings, and several bottles of hot sauce. The rest of the room is
unchanged. Hold for one second. Then, the wall color changes to a
vibrant pink. The plates of chicken wings, bottles of hot sauce, and
black tablecloth disappear from the coffee table. Then, on the table
appears: a bright blue table cloth and a birthday cake with lit candles.
Birthday balloons appear and float in the background. The rest of the
room is unchanged. Throughout the video plays an instrumental track
.of an upbeat pop song

یہ فیچر ان لوگوں کے لیے بہت قیمتی ہے جو وقت، وسائل یا مہارت کی کمی کے باوجود اپنی تخلیقی سوچ کو حقیقت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ گوگل کے مطابق اے آئی پرو صارفین روزانہ تین ویڈیوز بنا سکتے ہیں جبکہ الٹرا سبسکرائبرز کو پانچ ویڈیوز کی سہولت حاصل ہے۔ مزید یہ کہ گوگل کا فلو ٹول فلمی انداز میں کہانیاں تخلیق کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسی ہی بڑی سطح کے منصوبوں پر بھی کام ہو رہا ہے جنہیں مستقبل میں ’’اسٹارگیٹ‘‘ جیسے پروجیکٹس کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، جس کی تفصیل آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ اس لیے فوٹو ٹو ویڈیو صرف ایک سہولت نہیں بلکہ ایک ایسا ذریعہ ہے جو عام تصاویر کو کہانی سنانے والی ویڈیوز میں بدل دیتا ہے۔

آخر میں کہا جا سکتا ہے کہ گوگل جیمینی کا فوٹو ٹو ویڈیو فیچر تخلیقی کام کو نہ صرف آسان بلکہ تیز اور پرکشش بھی بنا دیتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی تعلیم، کاروبار اور ذاتی استعمال میں ایک نیا دروازہ کھولتی ہے اور ثابت کرتی ہے کہ تصاویر اب صرف دیکھنے کے لیے نہیں بلکہ چلنے، بولنے اور سنانے کے قابل بھی ہو سکتی ہیں۔

Exit mobile version