
آپ میں سے بہت سارے دوست پوچھتے ہیں۔ کہ ہم چٹ جی پی ٹی کا پلس یا پیڈ ورژن کیسے خرید سکتے ہیں۔ تو آج کی اس بلاگ پوسٹ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ چٹ جی پی ٹی پلس ورژن کیسے خرید سکتے ہیں۔ اور اس کے فائدے کیا ہیں۔
سب سے پہلے، آپ کو چٹ جی پی ٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر جانا ہوگا، جو ہے chat.openai.com۔ یہاں آپ اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان کریں گے، یا اگر آپ کا اکاؤنٹ نہیں ہے تو آپ سائن اپ کرکے نیا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس پہلے سے اکاؤنٹ ہے تو آپ سائن ان کریں اور اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو جائیں۔
جب آپ لاگ ان کر لیتے ہیں، تو آپ کو بائیں طرف “اپ گریڈ دا پلان” کا آپشن ملے گا۔ اس پر کلک کریں۔ اس کے بعد، آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ کون سا پلان سبسکرائب کرنا چاہتے ہیں۔
آپ کو تین آپشن ملیں گے:
چونکہ ہمارا فوکس چٹ جی پی ٹی پلس پلان پر ہے، تو ہم “گیٹ پلس” کے آپشن پر کلک کریں گے۔
اس کے بعد، آپ کو اپنی کارڈ انفارمیشن ڈالنی ہوگی اور آپ کی پیمنٹ پروسیس ہو جائے گی۔ یہاں آپ اپنے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات ڈالیں گے اور پیمنٹ کو مکمل کریں گے۔
اگر آپ کے پاس ایپل پے کا آپشن ہے، تو آپ اسے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
چٹ جی پی ٹی پلس کے سبسکرپشن کا خرچہ تقریبا $20 فی مہینہ ہوتا ہے، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 5500 سے 6000 روپے بنتا ہے۔ اس کے بدلے میں آپ کو کئی فائدے ملتے ہیں:
چٹ جی پی ٹی پلس خریدنے کا طریقہ بہت سادہ ہے اور آپ اسے چند منٹوں میں خرید سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ ان فیچرز کا فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جو فری ورژن میں نہیں ملتے۔
مزید ایسے ای آئی ٹولز اور ان کے بہترین استعمال کے بارے میں جاننے کے لیے، اُردو اے آئی کو فالو کریں۔ اور اپنے سوالات کے جوابات کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔
اپنا خیال رکھیں!
No Comments