جہاں سوال، وہاں جواب: کوپائلٹ وژن کا کمال
دوستو! اس مہینے دنیا بھر میں بہت سی نئی اے آئی ایجادات متعارف ہوں گی جو ہمارے کام کرنے، سیکھنے اور ٹیکنالوجی کے ساتھ تعلق کو ہمیشہ کے لیے بدل دیں گی۔ امریکہ میں ابھی صبح کا وقت ہے، اور مائیکروسافٹ نے سب سے پہلے اپنےکوپائلٹ پروگرام کے ذریعے ایک نیا وژن ٹول لانچ کیا ہے۔
کوپائلٹ وژن:
کوپائلٹ وژن ایج میں آپ کا بصری اے آئی ساتھی ہے۔ یہ آپ کی اجازت سے آپ کے دیکھے گئے صفحات کو سمجھ سکتا ہے اور ان پر ردعمل دے سکتا ہے یا اگلے اقدامات کی تجویز دے سکتا ہے۔ اگر آپ کو اسکرین پر موجود کسی چیز کے بارے میں سوال پوچھنا ہو، خلاصہ لینا ہو، متن کا ترجمہ کروانا ہو، یا کسی کام کو مکمل کرنے میں مدد چاہیے ہو، تو کوپائلٹ وژن بغیر آپ کے کام میں خلل ڈالے آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
مستقبل میں ممکنہ صلاحیتیں:
آنے والے وقت میں، یہ ٹول آپ کے لیے ایک گائیڈ کا کردار ادا کرے گا، جو آپ کو ان سافٹ ویئرز اور پلیٹ فارمز پر کام کرنے میں مدد دے گا جن پر آپ نے پہلے کبھی کام نہیں کیا۔
مثال کے طور پر:
اگر آپ کو کہیں اپنا قومی شناختی کارڈ (CNIC) یا پاسپورٹ کے لیے آن لائن درخواست دینا ہو، تو یہ ٹول آپ کے لیے متعلقہ ویب سائٹ کھولے گا، آپ سے معلومات لے گا، اور آپ کے لیے فارم بھر دے گا۔
اسی طرح، اگر آپ اپنا کاروبار آن لائن شروع کرنا چاہتے ہیں، تو یہ ٹول آپ کے لیے ویب سائٹ کی کوڈنگ سے لے کر پروڈکٹ کی تفصیلات لکھنے تک تمام کام کرے گا۔
دستیابی:
کوپائلٹ وژن کو آہستہ آہستہ متعارف کروایا جائے گا۔ اور یہ اس موسم خزاں کے آخر میں سب سے پہلے امریکہ میں محدود تعداد میں کوپائلٹ پرو سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوگا۔
یہ ٹول نہ صرف آپ کی روزمرہ زندگی کے کاموں کو آسان بنائے گا۔ بلکہ آپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کرے گا۔ یہ جدید ٹیکنالوجی آپ کو وقت بچانے، نئے مواقع دریافت کرنے،
اور اپنے کاموں کو مؤثر طریقے سے مکمل کرنے کا ایک انقلابی ذریعہ فراہم کرے گی۔
مزے کی بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو انگریزی میں تھی۔ اور مُجھے اے آئی کے ذریعے اسے ہندی میں بدلنے میں صرف ایک منٹ اور پندرہ سکینڈز کا وقت لگا۔
مزید اپڈیٹس کے لیے اردو اے آئی جُڑے رہیے!
دوستو!
اگر آپ مصنوعی ذہانت (AI) کی دنیا میں ہونے والی تازہ ترین اپڈیٹس، زبردست ٹپس، اور سیکھنے کے نئے مواقع سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کرنا نہ بھولیں۔ ہم آپ کے لیے جدید اور دلچسپ مواد لاتے ہیں جو آپ کے لیے مفید اور انسپائرنگ ہوگا۔
اردو اے آئی یوٹیوب چینل
دیکھیں دلچسپ ویڈیوز، نئی ٹیکنالوجیز کی وضاحت، اور AI کے آسان طریقے جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں۔
یوٹیوب پر سبسکرائب کریں
اردو اے آئی فیس بک پیج
ہر روز نئے موضوعات، معلوماتی پوسٹس، اور AI کے بارے میں تازہ خبریں جاننے کے لیے ہمیں فیس بک پر فالو کریں۔
فیس بک پیج کو فالو کریں
اردو اے آئی فیس بک گروپ
ہمارے کمیونٹی گروپ کا حصہ بنیں۔ جہاں آپ ہم خیال افراد کے ساتھ AI پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔ اور سیکھنے کے مواقع پا سکتے ہیں۔
فیس بک گروپ جوائن کریں
اردو اے آئی ٹک ٹاک
تھوڑے وقت میں بڑی معلومات! ہمارے ٹک ٹاک چینل پر مختصر اور زبردست ویڈیوز دیکھیں جو آپ کو سیکھنے اور ہنسنے کا موقع دیں گی۔
ٹک ٹاک پر ہمیں فالو کریں
آپ کا ساتھ، ہماری طاقت!
آپ کے ساتھ جڑنا اور آپ کو AI کے سفر میں آگے بڑھنے میں مدد دینا ہی ہمارا مشن ہے۔ تو آئیں، ہمیں فالو کریں اور دنیا کے بدلتے رجحانات کے ساتھ اپڈیٹ رہیں۔
شکریہ!