اوپن اے آئی کے حیرت انگیز منصوبے: روبوٹس، سمارٹ جیولری اور ایک نیا مستقبل!
ہیلو دوستوں! میں ہوں اردو اے آئی سے معراج احمد، اور آج میں آپ کو لے چلتا ہوں ایک ایسے سفر پر جہاں ٹیکنالوجی کے حیران کن امکانات آپ کے تصورات سے بھی آگے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ مستقبل میں آپ کے ساتھ ایک ایسے روبوٹس ہونگے جو آپ کی بات سمجھے، آپ کی مدد کرے، اور آپ کو ہنسا بھی سکے؟ یہ کوئی سائنس فکشن کہانی نہیں، بلکہ اوپن اے آئی کے حالیہ منصوبے کا ایک جھلک ہے!
مستقبل کی دنیا: سمارٹ ڈیوائسز اور اے آئی ہارڈ ویئر
اوپن اے آئی نے حال ہی میں ایک نئی درخواست امریکی پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک آفس (USPTO) میں جمع کروائی ہے، جس میں ایسی جدید ٹیکنالوجیز کا ذکر کیا گیا ہے جو مستقبل میں ہماری روزمرہ زندگی کو بدل سکتی ہیں۔ ان میں شامل ہیں: اسمارٹ واچز، سمارٹ جیولری، ورچوئل اور آگمنٹڈ ریئلٹی ہیڈسیٹس، اور بہت کچھ!
گزشتہ سال اوپن اے آئی نے ایپل کے معروف ڈیزائنر جونی آئیو (Jony Ive) کے ساتھ مل کر ایک خصوصی ہارڈ ویئر پروجیکٹ پر کام شروع کیا تھا۔ اور ابھی حال ہی میں، اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے کہا کہ وہ مختلف کمپنیوں کے ساتھ مل کر AI سے چلنے والے ہارڈ ویئر تیار کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ کوئی آسان کام نہیں ہوگا، اس میں کئی سال لگ سکتے ہیں!
روبوٹکس کی حیرت انگیز دنیا
یہی نہیں، اوپن اے آئی “انسان نما روبوٹس” پر بھی کام کر رہی ہے! ایسے روبوٹس جو سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے اور ہماری روزمرہ زندگی میں مددگار ثابت ہوں گے۔
اوپن اے آئی نے ایک نئی روبوٹکس ٹیم کی بھرتی بھی شروع کر دی ہے۔ جس کی قیادت کیٹلن کیلینووسکی (Caitlin Kalinowski) کر رہی ہیں۔ جو پہلے میٹا (Meta) میں اے آر گلاسز ڈویژن کی سربراہی کر چکی ہیں۔ کیا یہ روبوٹس ہمارے ساتھ چلیں گے، بولیں گے اور ہمارے کاموں میں مدد دیں گے؟ یہ وقت ہی بتائے گا!
کوانٹم کمپیوٹنگ اور اے آئی چپس: نیا دور شروع ہونے والا ہے؟
اوپن اے آئی اپنی ٹیکنالوجیز کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوانٹم کمپیوٹنگ اور کسٹم اے آئی چپس پر بھی کام کر رہی ہے۔ افواہیں ہیں کہ 2026 تک اوپن اے آئی براڈ کام (Broadcom) اور ٹی ایس ایم سی (TSMC) جیسے بڑے سیمی کنڈکٹر اداروں کے ساتھ مل کر اپنی چپس متعارف کروا سکتی ہے۔
حقیقت یا خواب؟
یہ سب جان کر لگتا ہے جیسے ہم کسی سائنس فکشن فلم کا حصہ بننے والے ہیں! لیکن یاد رکھیں، ٹریڈ مارک درخواستیں عام طور پر وسیع پیمانے پر لکھی جاتی ہیں۔ تاکہ مستقبل کی ممکنہ مصنوعات کا احاطہ کیا جا سکے۔
کیا یہ سب حقیقت میں بدلے گا یا یہ صرف ایک خیال ہی رہے گا؟ یہ وقت ہی بتائے گا! لیکن ایک بات تو طے ہے کہ اوپن اے آئی کچھ بہت بڑا کرنے جا رہی ہے۔
آپ کے خیال میں یہ نئی ٹیکنالوجیز کتنی حقیقت کے قریب ہیں؟ کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں!