سیم آلٹمین کا نیا دعویٰ:AI agentsاب جونیئر ملازمین کی طرح کام کر رہے ہیں
مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین کا کہنا ہے کہ اے آئی اب صرف سیکھنے یا جوابات دینے تک محدود نہیں رہا۔ ان کے مطابق، AI agents اب “جونیئر ملازمین” جیسا کردار ادا کرنے لگے ہیں۔ اور آئندہ سال تک یہ ایجنٹس نئی معلومات دریافت کرنے کی صلاحیت حاصل کر لیں گے۔
AI agents سے کام لینا جونیئر ٹیم ممبرز جیسا ہے
سیم آلٹمین کا کہنا تھا کہ:
“لوگوں کا کام اب یہ ہو گیا ہے کہ وہ مختلف AI agents کو ٹاسک دیتے ہیں، ان کا آؤٹ پٹ دیکھتے ہیں۔ اور اس پر فیڈبیک دیتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے وہ ایک جونیئر ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہیں۔”
انھوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات پر شرط لگا سکتے ہیں کہ آئندہ برسوں میں کچھ AI agents غیر معمولی نوعیت کے کاروباری مسائل کے حل پیش کریں گے اور نئی معلومات بھی دریافت کریں گے۔
یہ بیان ان کے سابقہ خیالات کی توسیع ہے۔ جن کا ذکر ہم اس رپورٹ میں بھی کر چکے ہیں۔ کہ آیا اے آئی کے فوائد ہر فرد تک پہنچیں گے یا نہیں۔
اے آئی پہلے ہی ملازمتیں متاثر کر رہا ہے
Revelio Labs کی معاشی ماہر زنیلے منیقوا کے مطابق، 2022 کے بعد سے اب تک آن لائن جاب پوسٹنگز میں ان کاموں کا تناسب 19 فیصد کم ہوا ہے جو اے آئی کے ذریعے ممکن ہیں۔ ان شعبوں میں ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹرز اور آئی ٹی ماہرین جیسے پیشے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ جہاں بھرتی کی شرح میں 31 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
کمپنیوں کا جھکاؤ اے آئی کی طرف
بعض کمپنیوں نے تو اے آئی کو اس حد تک اختیار کر لیا ہے ۔ کہ وہ نئی بھرتی سے قبل مینیجرز سے وضاحت مانگتی ہیں کہ آخر یہ کام AI سے کیوں نہیں ہو سکتا۔
-
Shopify میں یہ پالیسی نافذ ہو چکی ہے
-
Duolingo نے کئی کنٹریکٹ ورکرز کو AI agents سے بدل دیا ہے
یہ رجحان سیم آلٹمین کی اس رائے کو تقویت دیتا ہے کہ اے آئی اب صرف ایک ٹول نہیں بلکہ کارکن بنتا جا رہا ہے، جیسا کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں خطاب میں بھی واضح کر چکے ہیں۔
GPT-4.5 اور Codex: AI کی نئی طاقتیں
OpenAI نے حال ہی میں GPT-4.5 ماڈل پیش کیا ہے۔ جسے آلٹمین نے “سوچنے سمجھنے والے انسان جیسا” قرار دیا۔ تاہم، یہ ماڈل فی الحال صرف پرو صارفین کو دستیاب ہے کیونکہ GPU کی کمی اس کی وسیع تر رسائی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی Codex نامی نیا AI agent متعارف کرایا گیا ہے ۔ جو کوڈنگ، بگز فکسنگ، اور آٹومیٹڈ ٹیسٹنگ کے لیے استعمال ہو رہا ہے حتیٰ کہ یہ ایجنٹ ڈنر ریزرویشن جیسے ٹاسک بھی انجام دے سکتا ہے۔
عالمی تناظر میں اے آئی کا مستقبل
پاکستان جیسے ممالک میں اے آئی کا کردار اور پوزیشن اب عالمی دوڑ کا حصہ بن چکی ہے۔ جس پر تفصیلی رپورٹ یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ساتھ ہی، بھارت میں ChatGPT کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے اشارے بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔ جس سے اے آئی کی رسائی مزید عام ہونے کا امکان ہے، جیسا کہ اس تجزیے میں بتایا گیا ہے۔
کیا آپ کا نیا کولیگ AI ہو گا؟
AI agents کے کردار میں تیزی سے اضافہ ہمیں اس سمت لے جا رہا ہے۔ جہاں دفتری ساتھی صرف انسان نہیں ہوں گے۔ سیم آلٹمین کے مطابق ہم جلد ہی ایسی دنیا دیکھ سکتے ہیں۔ جہاں AI نہ صرف کام کرے گا بلکہ علم کی نئی جہتیں دریافت بھی کرے گا۔
Business Insider کی رپورٹ کے مطابق، سیم آلٹمین نے یہ بات Snowflake Summit 2025 کے دوران کہی، جہاں ان سے AI کے اثرات اور آئندہ امکانات پر گفتگو کی گئی۔