
اردو اے آئی سال ٢٠٢٤
السلام علیکم دوستوں، 2025میں خوش آمدید سال 2024 اے آئی کی دنیا میں ایک بڑا انقلابی سال رہا۔ ہم نے دیکھا کہ بہت ساری نئی ایجادات اور پلیٹ فارمز سامنے آئے اور اے آئی نے دنیا میں اپنی پہچان بنائی اور کام دکھایا۔
ہم نے دیکھا کہ ٹیکسٹ ٹو امیج اور ٹیکسٹ ٹو ویڈیو کے ایڈوانس ماڈلز سامنے آئے جیسے رن وے، سورا اور بہت سارے ایسے ماڈلز جو امیج کی کوالٹی اتنی بہتر کر چکے تھے کہ یہ تقریباً ناممکن ہو گیا کہ ہم فرق کر سکیں کہ کون سی چیز حقیقی ہے یا غیر حقیقی۔
چیٹ جی پی ٹی کا انقلاب
ساتھ ساتھ، ہم نے دیکھا کہ چیٹ جی پی ٹی بدستور دنیا پر چھایا رہا اور اس کا ایڈوانس وائس ماڈل اے آئی کی دنیا میں ایک انقلاب کی صورت میں سامنے آیا۔ پھر ہم نے دیکھا کہ چیٹ جی پی ٹی نے جاتے جاتے اپنا ویژن فنکشن دکھایا، جس کے بارے میں ہم اردو اے آئی پر بات کر رہے ہیں۔
چھوٹی کمپنیوں کا کردار
گوگل اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی کمپنیوں نے بھی اپنا نام کمایا جیسے آڈیوگرام، رن وے، کلِنگ، لوم لَو اور بہت ساری ایسی کمپنیاں جو لوگوں تک اپنی خدمات پہنچا رہی ہیں۔ یہ سب واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کے ذریعے ممکن ہوا جس سے اربوں لوگوں تک یہ خدمات پہنچیں۔
پالیسی سطح پر تبدیلیاں
دنیا میں پالیسی سطح پر بھی اس پر بات شروع ہو گئی ہے۔ ترقی پذیر ممالک ابھی بھی اس پر سوچ رہے ہیں،۔ لیکن ترقی یافتہ دنیا نے اس پر سوچنا شروع کر دیا ہے۔ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم کا نقشہ ہی بدل چکا ہے اور یہ دنیا پر گہرا اثر ڈال رہا ہے۔
2025 میں تبدیلیوں کی توقع
ہم نے دیکھا کہ 2024 میں بڑی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی کمپنیوں نے بھی ایجادات میں حصہ لیا۔ ہم صرف دو سال کے دور میں ہیں۔ اور ہمیں امید ہے کہ 2025 میں آنے والی تبدیلیاں اور انقلاب کی صورت میں سامنے آئیں گی۔
اگر آپ کا اس فنکشن تبدیل ہو چکا ہے۔ تو آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ اب سادہ سچ تلاش کا طریقہ بدل چکا ہے۔گوگل کی جو بادشاہت تھی وہ اب چیٹ جی پی ٹی جیسے ماڈلز سے مقابلہ کر رہی ہے۔
گوگل اور اے آئی کی تبدیلیاں
گوگل کا نوٹ بک بھی تبدیلی لا رہا ہے۔ اور ویڈیوز کے حوالے سے ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ٹیکنالوجی نے ہالی وڈ کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ کیونکہ 2024 میں ہم نے کئی ایسی خبریں دیکھی ہیں ۔ کہ ملین ڈالر کے پراجیکٹس رُک گئے کیونکہ اے آئی نے وہ کام خود کر لیا ہے جس کے لیے پہلے ہالی وڈ کو کئی پیسے، ٹیلنٹ اور وقت درکار ہوتا تھا۔
موسیقی کی صنعت میں انقلاب
موسیقی کی صنعت میں بھی اے آئی نے انقلابی تبدیلیاں کی ہیں۔ اب ایک کامیاب موسیقار بننے کے لیے صرف موسیقی کی سمجھ ہونا کافی ہے۔ اور آپ ہزاروں لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں۔
٢٠٢٥ کا سال
یہ سال 2024 ہے، اور ہمیں امید ہے کہ 2025 میں بہت سی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ ہم سب کی کوشش ہے کہ آپ کو ان خبروں اور اپ ڈیٹس سے آگاہ رکھیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہم اے آئی کو عام لوگوں کے لیے زیادہ قابل رسائی بنائیں اور اس کے بارے میں آگاہی بڑھائیں۔
ہماری ٹیم کی طرف سے شکریہ کہ آپ نے ہماری مدد کی کہ ہم لاکھوں لوگوں تک پہنچ سکے۔ ہمارا یقین ہے کہ 2025 میں ہر شخص کی زندگی پر اے آئی کا اثر ہوگا۔ اب یہ ہم پر اور آپ پر منحصر ہے کہ ہم اسے اپنی زندگی میں کیسے شامل کرتے ہیں۔ مجھے اور میری ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
No Comments