آپ سب کے شاندار رسپانس نے مجھے بے حد موٹیویٹ کیا ہے۔ اسی جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے، میں نے UrduAi Master Class کی پہلی ویڈیو پبلک کر دی ہے تاکہ وہ لوگ جو ابھی تک یہ نہیں سمجھ سکے کہ ہم کس طرح سیکھ رہے ہیں اور کیا سیکھ رہے ہیں، وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ویڈیو ہمارے یوٹیوب پر موجود ہے۔
میں نے دوسری کلاس کے ساتھیوں سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں ایک پی ڈی ایف گائیڈ فراہم کروں گا، جس میں تمام بنیادی تصورات کو اتنی آسانی سے سمجھایا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص اسے فوراً سمجھ سکے۔ (میرا ایک دوست کہتا ہے کہ “تم چیزوں کو اتنا آسان کر دیتے ہو کہ میری دادی بھی سمجھ جائے!”)
یہ گائیڈ کچھ دنوں میں ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی، لیکن اگر آپ ہماری کلاس میں رجسٹر کرتے ہیں، تو آپ کو آج ہی دونوں کلاسز کے لنکس اور گائیڈز مل جائیں گے۔ یہاں پرکلک کر کے اردو اے آئی ماسٹر کلاس کے لیے رجسٹر کرسکتے ہیں ۔
ہم نے اس کتاب میں اے آئی، مصنوعی عمومی ذہانت (AGI)، اور مصنوعی فوقی ذہانت (ASI) جیسے بنیادی تصورات کو واضح کیا ہے، اے آئی کی بڑی کمپنیوں، معروف شخصیات، جدید ترین ٹولز، اور معیاری بینچ مارکس پر تفصیل سے بات کی ہے تاکہ آپ کو یہ سمجھنے میں آسانی ہو کہ یہ سب کیسے کام کرتا ہے۔
میں کوئی ماہر نہیں، لیکن پچھلے دو سالوں میں جو کچھ سیکھا ہے، وہ آپ کے ساتھ بانٹنا چاہتا ہوں۔ میں نے اے آئی کو پروفیشنل اور کمرشل سطح پر آزمایا، اور حقیقی نتائج حاصل کیے۔ ان تجربات کو آپ تک پہنچانے کے لیے اردو اے آئی ماسٹر کلاس کا آغاز کیا، تاکہ ہم مل کر سیکھ سکیں اور اس بدلتی دنیا کا حصہ بن سکیں۔
یہ کتاب بس ایک ابتدائی رہنمائی ہے۔ ہم اس سفر کو اردو اے آئی ماسٹر کلاس میں مزید آگے بڑھائیں گے۔ اور شاید جب ماسٹر کلاس مکمل ہو، تو ہم ایک اور بڑی اور جامع کتاب بھی لکھیں۔ جو اس موضوع پر مزید گہرائی میں جا سکے۔ ابھی کے لیے ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہر وہ شخص جو سیکھنا چاہتا ہے۔ وہ اس نئے دور کو سمجھے اور اس کا حصہ بن سکے۔
گائیڈ کو ڈاؤنلوڈ کرنے کیلیے یہاں پہ کلک کریں۔
Naseem Tunio
That’s Great Qaiser sb
You are doing wonderful Job ❤️
Anonymous
Mashallah bahut Jabardast sikhane ki guideline hai aapki Mal aapko Salamat Rakhe💐🤲💐
ابوبکر
ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ
Muhammad Ayaz
I want to Register me in Urdu ai
Mairaj Roonjha
plz register yourself here https://urduai.org/class/
Yasmeen
Website ke bare mein nahin pata
Anonymous
ماشاءاللہ سر بہت خوب بہت اچھا کام ہے
سب کچھ بہت اسان ہے
Kabeer Amjad
اپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں جزاک اللہ
Sinam
I’m so impressed with the way you’re teaching AI. Your ability to simplify complex ideas and make them accessible to everyone is remarkable. Your classes are always well-organized, and your presentation style is engaging and interactive. You’re an outstanding teacher.