کچھ دنوں سے اے آئی کی دنیا میں تیزی سے نئی ٹیکنالوجیز سامنے آرہی ہیں۔ جیسے کہ لوما کمپنی کا تصویر سے ویڈیو بنانا اور پھر اس ویڈیو کو ایکشن میں بدلنا۔ رن وے کمپنی نے اس سے بھی ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے نہ صرف الفاظ کے ذریعے ویڈیوز بنائیں بلکہ آپ کو ہر کردار کے لئے ڈائلاگز کا بھی انتخاب کرنے کا موقع دیا۔ اسی طرح الوین لیب نامی کمپنی نے اپنے اے آئی ساونڈ افیکٹ جنریٹر کو مفت کر دیا ہے، جہاں آپ ویڈیو اپلوڈ کریں اور وہ ویڈیو کے مطابق آوازیں خود بنائے گا، جیسے کہ سمندر کی لہریں یا ٹریفک کی آواز، مطلب خاموش ویڈیو کو زندگی دے۔
آپ اگر ایک چھوٹے علاقے میں بیٹھے ہیں اور آپ کے پاس تخلیقی سوچ ہے تو وسائل اب آپ کے لئے مسائل نہیں بنیں گے۔ آپ کو دلکش اداکاروں سے لے کر بہترین میوزک تک، ہائی کوالٹی ڈرون شاٹس سے لے کر ایکشن سینز تک سب کچھ صرف ایک پرومپٹ یا کمانڈ کی دوری پر ہے اور اے آئی یہ سب بنا کر دے گی۔ اس ویڈیو میں جو لنک دیا گیا ہے، وہ تصاویر میں نے مختلف اے آئی ٹولز کے ذریعے بنائی ہیں۔
پہلے چیٹ جی پی ٹی سے یہ تصاویر بنوائیں، پھر لوما ایپ کے ذریعے ویڈیو میں تبدیل کیا، پھر ہیڈرا ایپ میں ڈائلاگز دیے اور آخر میں کیپ کٹ میں اس ویڈیو کو بنا کر اپلوڈ کر دیا۔ یاد رکھیں کہ یہ اے آئی ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔ اگلے کچھ مہینوں میں یہ ٹیکنالوجی اتنی شاندار ہو جائے گی کہ آپ کو حقیقی اداکار اور اے آئی اداکار کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جائے گا۔
اسی لئے میں آپ سے عرض کر رہا ہوں کہ اے آئی کو سیکھیں کیونکہ اے آئی نے آپ کو سیکھ لیا ہے۔
شکریہ۔ قیصر رونجھا