آج ہمارے لیے بہت ہی خاص دن ہے کیونکہ اردو اے آئی کی پہلا سالگرہ ہے! 🎉🎂 ہم نے اس ایک سال میں بہت سے مقاصد حاصل کیے اور آپ سب کی محبت اور حوصلے کی بدولت یہ سب ممکن ہوا۔
اس خوشی کے موقع پر، ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے اپنی ویب سائٹ پر اپنا نیا چیٹ بوٹ لانچ کر دیا ہے: یہاں کلک کریں چیٹ کرنے کے لیے
اب آپ ہمارے اس چیٹ بوٹ کے ذریعے مصنوعی ذہانت سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب حاصل کر سکتے ہیں۔ ہماری یہ کوشش ہے کہ ہم سب کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے فوائد فراہم کر سکیں اور آپ کو ایک بہترین تجربہ دیں۔
آپ سب کا بہت شکریہ جنہوں نے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیا۔ آئیے مل کر اس خاص موقع کو منائیں اور اردو اے آئی کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔
ہماری ٹیم نے ہماری اردو اے آئی کلاس کے بچوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔ یہ چھوتے بچے تو ویسے ہی کیک کھانے آئے تھے!
نئی ویڈیوز ہمارے چینل پر آتی رہینگی
بہت سے دوست پوچھ رہے ہیں کہ چیٹ جی پی ٹی اور اردو اے آئی کے چیٹ بوٹ میں کیا فرق ہے؟ دوستو، ان میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ اردو اے آئی کا چیٹ بوٹ بھی چیٹ جی پی ٹی کا ہی حصہ ہے، ہم نے اسے صرف الگ طریقے سے ٹرین کیا ہے تاکہ یہ آپ کے ساتھ ایک دوستانہ اور آسان زبان میں بات کر سکے۔
سب سے اہم بات بہت سے لوگوں کے پاس ایکسس بلاک آتا ہے چونکہ آپ یہ فیس بک کے براوزر میں اوپن کرررہے ہیں۔ بہتر ہے ایڈرس کاپی کرکے اپنے براوزر کیں پیسٹ کریں: www.urduai.org/chat