اے آئی ایک موقع ہے بس سیکھنا شرط ہے
لکھنؤ کی گلیوں سے لے کر لِندن کے کیفے تک، اب سب کچھ ممکن ہے
تصور کریں کہ آپ ایک چھوٹے سے قصبے میں بیٹھے ہیں اور محض ایک لیپ ٹاپ کے ذریعے دنیا بھر کے کلائنٹس کو سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ کچھ سال پہلے تک ایسا خواب لگتا تھا۔ لیکن اب، جیسے کہ ویڈیو میں قیصر رونجھا کہتے ہیں، ’ہم ایک سنہری دور میں داخل ہو چکے ہیں جہاں اے آئی ہر فرد کے لیے موقع لے کر آئی ہے‘۔
اے آئی نے صرف ٹیکنالوجی کا میدان نہیں بدلا بلکہ اس نے کاروبار، تعلیم اور روزگار کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔ چھوٹے کاروباروں کے لیے یہ محض ایک سہولت نہیں، بلکہ نجات دہندہ بن چکی ہے۔
اگر آپ نہیں جانتے کے مصنوعی ذہانت ہے کیا؟ مکمل ماسٹر کلاس میں جان سکتے ہیں۔
چھوٹے کاروبار، بڑی تبدیلی
قیصر رونجھا کے مطابق، ’’پہلے ایک ادارے کو جو کام کروانے میں لاکھوں لگتے تھے، اب وہی کام اے آئی صرف چند سو روپے میں کر رہی ہے۔‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ ایک چھوٹا کاروبار چلا رہے ہیں یا فری لانسر ہیں تو اب آپ کے لیے بڑے اداروں جیسے مواقع دستیاب ہیں۔ لیکن شرط صرف ایک ہے: اے آئی سیکھیں، آزمائیں، اور استعمال کریں۔
صرف ٹول نہیں، ایک مشیر
ویڈیو میں قیصر کہتے ہیں: ’آپ کے پاس ایک ایسا انٹیلیکچوئل ایڈوائزر بیٹھا ہے جو دنیا بھر کے بزنس ماڈلز اور آئیڈیاز کا تجربہ رکھتا ہے۔‘ یہی وہ مقام ہے جہاں وی او 2 جیسے جدید ٹولز صرف ویڈیوز بنانے تک محدود نہیں، بلکہ آپ کے خیالات کو حقیقت میں بدلنے میں مدد دیتے ہیں۔
پہلا قدم: عمل، نہ کہ صرف منصوبہ
اگر آپ نے ابھی تک کچھ بنایا نہیں، تو آمدن کی توقع کیسے رکھیں گے؟ قیصر رونجھا نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ پہلا قدم بغیر سوچے ڈالیں۔ تجربہ کریں۔ غلطیاں کریں، اور دوبارہ بہتر کریں۔ جیسےاگر آپ ویب ایپ بنانے کا سوچ رہے ہیں۔ تو یہ آسان 2 مرحلے کا طریقہ آپ کے لیے بہترین آغاز ہو سکتا ہے۔
سرحدیں اب کوئی رکاوٹ نہیں
ویڈیو میں کہا گیا ہے: یہ مت سوچو کہ میں لڑکانہ یا تربت میں بیٹھا ہوں، اس لیے کچھ نہیں کر سکتا۔ آج کے دور میں جغرافیہ اہم نہیں، مہارت ہے۔ آپ چاہے بھاگیں، اے آئی آپ کو تلاش کر لے گی۔
قابلیت کا نیا معیار: اے آئی فہم
قیصر ایک دلچسپ مثال دیتے ہیں: اگر آپ 4/4 CGPA لائے ہیں لیکن اے آئی نہیں جانتے، تو وہ ادارہ اُس شخص کو ترجیح دے گا جو چیٹ جی پی ٹی یا گوگل جیمینی کے ساتھ کام کرنا جانتا ہو۔ لہٰذا جیمینی کے نئے فیچرز جیسے فوٹو ایڈیٹنگ کو جاننا صرف ہنر نہیں بلکہ ضرورت بن چکی ہے۔
روزانہ مشق: کامیابی کی کنجی
آپ کو ہر روز کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔ سیکھنا ہوگا، فیل ہونا ہوگا، دوبارہ کھڑا ہونا ہوگا۔ قیصر کا یہ مشورہ ہر اس شخص کے لیے ہے جو محض انتظار کی بجائے کچھ کر گزرنے کی خواہش رکھتا ہے۔
قیصر رونجھا، بانی اردو اے آئی کی رائے
ہم ایک دلچسپ اور انقلابی دور میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں اے آئی ہر فرد کو کامیابی کا نیا موقع دے رہی ہے۔ بس شرط یہ ہے کہ آپ سیکھنے سے نہ گھبرائیں۔