Site icon Urdu Ai

گوگل جیمز: مفت پرسنل اے آئی ٹول جو آپ کے کام کو آسان بنا سکتا ہے

Google's secret tool | GEMS | Urdu Ai Explained

گوگل جیمز: مفت پرسنل اے آئی ٹول جو آپ کے کام کو آسان بنا سکتا ہے

گوگل جیمز: مفت پرسنل اے آئی ٹول جو آپ کے کام کو آسان بنا سکتا ہے

اگر آپ ہر بار ایک ہی انداز کی تحریر یا ہدایات اے آئی کو دے کر تھک گئے ہیں تو گوگل کا نیا فیچر جیمز آپ کے لیے ایک ایسا حل ہے جو نہ صرف آپ کا وقت بچا سکتا ہے۔ بلکہ کام میں تسلسل بھی لا سکتا ہے۔ جیمز کو آپ اپنی مرضی کے مطابق تربیت دے سکتے ہیں کہ وہ کس انداز میں بات کرے، کون سے الفاظ استعمال کرے اور کیا اندازِ تحریر ہو۔

گوگل جیمز دراصل Gemini AI کا حصہ ہے۔ جو بالکل ChatGPT میں موجود GPTs کی طرح کام کرتا ہے۔ لیکن فرق یہ ہے کہ جیمز کو بنانے کے لیے کسی پریمیم پلان کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایک عام مفت گوگل اکاؤنٹ سے بھی آپ اپنا جیمز بنا سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے آپ کسی تحریر، پوسٹ یا مضمون کو ایک خاص انداز میں بار بار خودکار طریقے سے لکھوا سکتے ہیں۔ جیسے اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہر بلاگ لکھیں، الفاظ کی حد 150 ہو، اور کسی مخصوص انداز میں اختتام ہو، تو یہ تمام ہدایات صرف ایک بار دے کر آپ ہمیشہ کے لیے جیمز سے یہی انداز حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ جیمز صرف لکھنے تک محدود نہیں۔ اگر آپ کسی ادارے میں کام کرتے ہیں۔ جہاں سوشل میڈیا پر مختلف لوگ پوسٹس کرتے ہیں تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ زبان، انداز یا الفاظ کی ہم آہنگی ختم ہو جاتی ہے۔ جیمز اس مسئلے کا حل بن سکتا ہے۔ آپ اپنی برانڈ کی تمام گائیڈ لائنز، مخصوص الفاظ، اصطلاحات یا لہجے کی تفصیل جیمز میں شامل کریں۔ اور جب بھی کوئی ٹیم ممبر نئی پوسٹ تیار کرے۔ وہ پہلے اسے جیمز سے چیک کروائے۔ جیمز خود بتائے گا کہ آیا یہ تحریر آپ کی برانڈ پالیسی کے مطابق ہے یا نہیں۔

اسی طرح اگر آپ HR ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کام کرتے ہیں اور نئی بھرتیوں، چھٹیوں، یا دیگر ادارہ جاتی پالیسیوں کی وضاحت بار بار کرتے ہیں۔ تو جیمز آپ کی جانب سے خودکار جواب بن سکتا ہے۔ نئے ملازمین جیمز سے پوچھ سکتے ہیں کہ “چھٹی کی پالیسی کیا ہے؟” یا “تنخواہ کی تفصیل کیا ہے؟”، اور جیمز ادارے کی پالیسی کے مطابق مکمل جواب دے سکتا ہے۔ بغیر کسی انسانی مداخلت کے۔

جیمز کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔ آپ Gemini کی ویب سائٹ پر جائیں، “Explore Gems” پر کلک کریں. اور نیا جیم بنانے کے لیے “New Gem” کا انتخاب کریں۔ جیم کا نام رکھیں. جیسے “اردو اے آئی رائٹر”، اور اس کے بعد اسے ہدایات دیں کہ وہ کس انداز میں کام کرے۔ مثال کے طور پر: “تم ایک اردو رائٹر ہو، تم نے ساتویں جماعت کے بچے کے لیے سادہ زبان میں مضمون لکھنا ہے. آخر میں کہنا ہے کہ اردو اے آئی کو فالو کریں۔”

آپ اسے فائلیں بھی دے سکتے ہیں تاکہ وہ آپ کے انداز کو بہتر سمجھے۔ جن سے جیمز انداز اور معیار سیکھ سکے۔ پھر آپ جیمز کو کوئی بھی نیا موضوع دیں۔ جیسے “مصنوعی ذہانت اور تعلیم”، اور وہ اسی انداز میں مضمون تیار کر دے گا۔

جیمز میں آپ ہر وقت تبدیلیاں بھی کر سکتے ہیں۔ آپ چاہیں تو نئی فائلیں اپلوڈ کریں۔ پرانی ہدایات اپڈیٹ کریں۔ یا اسے کسی اور شعبے جیسے کوڈنگ، ویڈیو اسکرپٹ یا سوشل میڈیا کے لیے تربیت دیں۔ ایک دفعہ مکمل تربیت دینے کے بعد آپ اسے دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ لنک کے ذریعے آپ کی ٹیم یا کلائنٹس کہیں سے بھی اس جیم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ سہولت خاص طور پر فری لانسرز، ایجنسیوں، یا چھوٹے کاروباری افراد کے لیے مفید ہے جن کے پاس ہر بار دستیاب رہنے کا وقت یا بجٹ نہیں ہوتا۔ آپ اپنے جیمز میں اپنی دستیابی، ریٹ لسٹ، اور سروس کی تفصیل شامل کریں اور کلائنٹس کو کہیں کہ کسی بھی سوال کا جواب جیمز سے لیں۔

جیمز کے مؤثر استعمال کے لیے ضروری ہے کہ آپ انسٹرکشنز میں چند باتوں کا خیال رکھیں: سب سے پہلے جیمز کا رول واضح کریں کہ وہ کیا ہے۔ رائٹر، ایڈیٹر یا اسسٹنٹ۔ دوسرا ٹاسک بتائیں۔ لکھنا، پڑھنا، جانچنا۔ تیسرا کونٹیکسٹ دیں۔ فائلز، مثالیں، انداز۔ اور آخر میں فارمیٹ بیان کریں۔ آغاز، درمیانی ساخت اور اختتام کی ہدایت۔ جب یہ سب تفصیلات جیمز کو ایک بار دے دی جائیں تو وہ آپ کی ہر ہدایت کو سمجھ کر اس کے مطابق نتیجہ دے گا۔

اگر آپ نے ابھی تک اپنا جیمز نہیں بنایا تو شاید آپ اے آئی کی سب سے مفید سہولت سے محروم ہیں۔ جیمز نہ صرف آپ کا وقت بچائے گا بلکہ آپ کے مواد، پالیسیز اور برانڈ اسٹائل میں یکسانیت بھی لائے گا۔ مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے اردو اے آئی کے بلاگ سیکشن کو وزٹ کریں۔

Exit mobile version