Site icon Urdu Ai

گوگل نوٹ بُک ایل ایم سے کیسے فائدا لے سکتے ہیں۔

گوگل نوٹ بُک ایل ایم سے کیسے فائدا لے سکتے ہیں۔

Notebooklm google use Cases Urdu Ai

گوگل نوٹ بُک ایل ایم سے کیسے فائدا لے سکتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرایا جانے والا “نوٹ بُک ایل ایم” اب دنیا کی پچاس زبانوں میں دستیاب ہے جن میں اردو، سندھی، پشتو اور پنجابی بھی شامل ہیں۔ اردو اے آئی کے بانی قیصر رونجھا نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ اگرچہ لوگ اس کے استعمال سے واقف ہو رہے ہیں۔ مگر ابھی بھی اس ٹول کی اصل طاقت کا اندازہ نہیں کر سکے۔

تعلیمی مقاصد کے لیے ایک قیمتی ذریعہ

نوٹ بُک ایل ایم خاص طور پر طلبہ، اساتذہ اور امتحانات کی تیاری کرنے والوں کے لیے ایک موثر ذریعہ ہے۔ قیصر رونجھا کے مطابق، یونیورسٹی، ہائی اسکول یا حتیٰ کہ پرائمری کے طالب علم بھی اس ٹول کی مدد سے مختلف ذرائع جیسے ویڈیوز، پی ڈی ایفز، ویب لنکس اور آڈیو لیکچرز کو ایک جگہ جمع کر سکتے ہیں۔ ٹول ان تمام مواد کا تجزیہ کر کے:

پیشہ ور افراد کے لیے سہولت

اداروں، دفاتر اور ریسرچ پروجیکٹس میں کام کرنے والے افراد بھی اس ٹول سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اگر آپ میٹنگز ریکارڈ کرتے ہیں یا بڑی تعداد میں فائلیں اور دستاویزات ہینڈل کرتے ہیں، تو نوٹ بُک ایل ایم آپ کو:

یہی خصوصیت گوگل کے جیمینائی ریسرچ ٹول میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ جو تحقیقی کام کے لیے دنیا بھر میں استعمال ہو رہا ہے۔

تحقیق اور صحافت میں آسانی

قیصر رونجھا کا کہنا ہے کہ یہ ٹول محققین اور صحافیوں کے لیے بھی بہترین معاون ہے۔ وہ مختلف تحقیقی مقالہ جات اور آرٹیکلز کو ایک جگہ جمع کر کے ان کا نچوڑ حاصل کر سکتے ہیں جسے وہ اپنی تحریر میں حوالہ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جو اے آئی اور انسانی ذہنی صحت جیسے موضوعات پر تحقیق کر رہے ہیں۔

مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے نایاب موقع

اگر آپ ویڈیو بنانے والے، بلاگر یا مصنف ہیں تو نوٹ بُک ایل ایم آپ کے لیے ایک خزانہ ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ لِیڈر شپ کی خصوصیات پر ویڈیو بنانا چاہتے ہیں۔ تو صرف مختلف ویڈیوز، کتابیں اور لیکچرز بطور مواد فراہم کریں۔ اور ٹول آپ کو ان سب کا نچوڑ دے گا۔ وہ بھی صرف چند منٹوں میں۔ مزید رہنمائی کے لیے اردو اے آئی ماسٹر کلاس بھی ملاحظہ کریں۔

وقت کی بچت، معیار کا اضافہ

قیصررونجھا وضاحت کرتے ہیں کہ یہ ٹول محض ایک خلاصہ ساز نہیں بلکہ سیکھنے اور تخلیق کرنے کے عمل کو زیادہ منظم اور مؤثر بناتا ہے۔ “جو کام دس مضامین پڑھنے کے لیے چار گھنٹے درکار تھے، نوٹ بُک ایل ایم وہی کام پانچ منٹ میں کر دیتا ہے۔”

کیا سیکھا، کیا سمجھا؟

گوگل کا نوٹ بُک ایل ایم صرف ایک AI ٹول نہیں بلکہ ایک ہم نصابی معاون ہے۔ جو تعلیمی، پیشہ ورانہ اور تخلیقی ہر سطح پر صارف کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اردو، سندھی، پشتو اور پنجابی میں دستیابی نے اسے مزید قابلِ رسائی بنا دیا ہے۔ یہ سہولت خاص طور پر ان لوگوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ جو اے آئی انقلاب سے بیماریوں کے خاتمے کی تلاش میں ہیں۔

Exit mobile version