اردو اے آئی چیمپس کلاس 3 بچوں کے لیے دلچسپ انداز میں اے آئی ٹولز کی وضاحت
اردو اے آئی کی جانب سے بچوں کے لیے ترتیب دی گئی ماسٹر کلاسز کی تیسری قسط میں ہمارے ننھے “چیمپس” کو ایک نئے سبق سے روشناس کروایا گیا۔ جس میں نہ صرف اے آئی ٹولز کی خصوصیات بیان کی گئیں بلکہ اُنہیں انسانوں کی صلاحیتوں سے تشبیہ دے کر دلچسپ انداز میں سمجھایا گیا۔
چیمپس کے لیے نیا پلیٹ فارم
اس کلاس میں سب سے پہلے بچوں کو بتایا گیا کہ اب ان کے لیے ایک خاص ویب پیج urduai.org/champs بنایا گیا ہے۔ جہاں وہ ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ ایپس ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اور اپنی فائلیں بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس سے بچوں کو ایک مرکزی پلیٹ فارم پر تمام تعلیمی مواد میسر ہو گیا ہے۔
اے آئی ٹولز کی خصوصیات انسانی صلاحیتوں کے ساتھ موازنہ
کلاس کا دلچسپ حصہ یہ ہے جہاں قیصر نے اے آئی ٹولز کو انسانوں کی طرح سمجھایا۔ جیسے انسان سن سکتے ہیں، دیکھ سکتے ہیں، سوچ سکتے ہیں اور احساس کر سکتے ہیں۔ ویسے ہی اے آئی ٹولز بھی “سن سکتے ہیں” (مائیک سے)، “دیکھ سکتے ہیں” (کیمرے سے)، اور “سوچ سکتے ہیں” (اپنے ڈیجیٹل دماغ سے)۔ تاہم، بچوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ اے آئی کو انسانوں جیسے جذبات یا احساسات نہیں ہوتے۔
اے آئی سے بات کیسے کریں؟ پرمپٹنگ کی اہمیت
قیصر نے وضاحت کی کہ اے آئی سے بات کرنے کا مطلب ہوتا ہے پرمپٹ دینا۔ جتنا اچھا پرمپٹ ہوگا۔ اتنا ہی بہتر جواب ملے گا۔ یہ مثال دی گئی کہ جیسے بچہ جب روتا ہے تو ماں سمجھ جاتی ہے کہ اُسے بھوک لگی ہے۔ ویسے ہی اے آئی کو بھی واضح اور مکمل ہدایات دی جائیں تو وہ درست جواب دیتی ہے۔
ہوم ورک: ٹیم ورک کے ذریعے پرمپٹ سیکھنا
اس کلاس کا ہوم ورک دلچسپ ہے۔ بچوں کو کہا گیا کہ اپنے گھر کے افراد سے سوال کریں: ان کا پسندیدہ کھانا، رنگ، اور مشغلہ کیا ہے؟ پھر اس معلومات پر مبنی ایک مضمون لکھیں۔ اور اسے کسی بھی اردو اے آئی ٹول میں ڈال کر یہ کہیں: “اس کو دُرست کرکے دو”۔ اس عمل کو ہی پرمپٹنگ کہا گیا اور اس سے بچوں کو اندازہ ہوگا کہ اے آئی کیسے کام کرتی ہے۔
چیمپس کی تربیت، خوش مزاجی سے
یہ کلاس نہ صرف سیکھنے کا ذریعہ ہے۔ بلکہ بچوں کے اندر اعتماد اور ٹیم ورک کا جذبہ بھی بیدار کرتی ہے۔ جیسے ہی وہ لکھا ہوا مضمون اے آئی کو دیتے ہیں۔ وہ خود دیکھ سکتے ہیں کہ بہتر ہدایت سے کس طرح بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔