اُردو اے آئی ماسٹر کلاس آن آٹومیشن ابھی رجسٹریشن کریں
آٹومیشن سے مراد صرف روبوٹ نہیں، بلکہ آپ کی روزمرہ زندگی کا ڈیجیٹل اسسٹنٹ
گزشتہ چند روز میں اردو اے آئی ماسٹر کلاس آن آٹومیشن نے لوگوں کی توجہ حاصل کی اور بہت سے سوالات اٹھائے۔ بہت سے افراد پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور آٹومیشن” جیسے الفاظ سے متعارف ہو رہے ہیں، ان کے لیے یہ کلاس ایک گولڈن چانس ہے۔
اگر آپ کو اب بھی سمجھ نہیں آیا کہ اے آئی کیا ہے؟ تو ہماری اردو اے آئی کی پہلی ماسٹر کلاس ملاحظہ کیجیے جس میں تفصیل سے سمجھایا گیا ہے۔
حقیقی زندگی کی مثالیں: نیا دور، نیا نظام
قیصررونجھا اپنی ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ اگر آپ کے پاس کوئی باربر شاپ، اسکول، کلینک یا شادی ہال ہے۔ تو فون یا دستی بُکنگ سسٹمز وقت کا زیاں ہیں۔ آٹومیشن سے، سادہ سا گوگل فارم یا ویب ایپ بنانا ممکن ہے جو اپوائنٹمنٹس، کنفرمیشنز اور ریمائنڈرز سب کچھ خود کرے۔
اگر آپ کو سیکھنا چاہتے ہیں کہ سسٹمز کیسے بنائے جاتے ہیں بغیر کوڈنگ کے۔تو یہ ماسٹر کلاس ملاحظہ کیجیے جس میں تفصیل سے سمجھایا گیا ہے۔
مدرسہ این جی او یا آفس: آٹومیشن سب کے لیے ہے
داخلہ فارم، خرچ کی رپورٹس یا انوائسز سب کچھ ڈیجیٹل ہو سکتا ہے۔ نہ کاغذ، نہ فائل، صرف ایک کلک سے مکمل منظوری کا نظام۔ آپ یہاں سے رجسٹر کریں اور سیکھیں کہ یہ سب کچھ کیسے ممکن ہے۔
انوائس، یاد دہانی، اور رپورٹنگ: سب کچھ خودکار
سروس دینے کے بعد انوائس بنانا، ای میل کرنا، اور پیمنٹ ریمائنڈر بھیجنا۔ اگر آپ یہ سب خود کرتے ہیں تو اب وقت ہے کہ اسے آٹومیٹ کریں۔ اردو اے آئی ماسٹر کلاس میں یہ تمام ریئل لائف کیسس ڈسکس کیے جاتے ہیں۔
اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اے آئی سے کانٹینٹ کیسے لکھیں تو یہ ماسٹر کلاس بھی دیکھیں۔
سروس سیکھو، بیچو اور کماؤ بین الاقوامی مارکیٹ میں
قیصر رونجھا بتاتے ہیں کہ جو آٹومیشن سسٹمز آپ یہاں سیکھتے ہیں۔ وہ آپ امریکہ، افریقہ یا یوکے میں موجود چھوٹے کاروباروں کو بیچ سکتے ہیں۔ اور یہی اصل فائدہ ہے اردو اے آئی کی ماسٹر کلاس کا صرف لوکل نہیں، گلوبل سوچنا سکھاتی ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی خدمات کو پہچانیں تو فری برانڈ پروموشن اور اسٹوری ٹیلنگ کے لیے یہ رہنمائی ضرور پڑھیں۔
اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے: سیکھنا ہے یا پیچھے رہنا ہے؟
قیصر رونجھا کہتے ہیں:
“یہ سب کچھ آپ فری میں سیکھ سکتے ہیں بس شرط ہے آپ کی سنجیدگی۔”
ماسٹر کلاسز کی رجسٹریشن جمعہ تک ہے۔ اس کے بعد یہ صرف ان کے لیے دستیاب ہو گی جو پہلے سے رجسٹرڈ ہوں گے۔