
فری برانڈ پروموشن مارکیٹنگ اور اسٹوری ٹیلنگ کونٹینٹ
دوستو! میرا نام ہے قیصر رنجھا اور آج کے اس دلچسپ بلاگ میں ہم جانیں گے کہ آپ کس طرح AI کی مدد سے اپنے برانڈ کی فری پروموشن کر سکتے ہیں۔ وہ بھی کہانی کے انداز میں۔ جی ہاں! اسٹوری ٹیلنگ مارکیٹنگ اب صرف بڑے بجٹ والوں تک محدود نہیں رہی۔ آپ صرف چند آسان اسٹیپس سے اپنے برانڈ، پروڈکٹ یا سروس کو پروفیشنل انداز میں پروموٹ کر سکتے ہیں۔ اس بلاگ میں ہم دیکھیں گے کہ کیسے Urdu AI کا استعمال کر کے آپ فلمی انداز میں مارکیٹنگ مواد، تصویریں اور ویڈیوز بنا سکتے ہیں۔ بالکل ایسے جیسے کوئی فلم ڈائریکٹر کہانی بیان کر رہا ہو۔ تو آئیے، جانتے ہیں کہ یہ جادوئی کام کیسے ہوتا ہے!
کہانی کچھ یوں ہے:
یہ ایک ایسی کہانی ہے جو ہمیں عام طور پر نہ تو میڈیا میں نظر آتی ہے، نہ ہی اخبار میں، اور نہ ہی سوشل میڈیا پر۔ کیونکہ یہ کہانی پولیس کی ایک بہت بڑی فائل میں چھپی ہوئی تھی۔ یہ کہانی ہے عبدالجبار کی۔ یہ ہمیں سابقہ ڈی آئی ایس ایس پی صاحب نے سنائی۔ اُنہوں نے بتایا کہ وہ ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھے، جب اُنہیں عبدالجبار کی فائل ملی۔ عبدالجبار، بظاہر بہت شریف، سادہ طبیعت کا انسان لگتا تھا۔ عام زندگی گزارتا تھا، لوکل بسوں میں سفر کرتا تھا۔ لیکن اُس نے جو حرکت کی، اُس پر آج تک لوگ حیران ہیں۔
ظاہری طور پر شریف لگنے والا وہ شخص کرائم کی دنیا کے لیے ایک دہشت کیسے بن گیا؟ لوگ تو اُس کے قصے ہر جگہ سناتے ہیں لیکن اُس نے ایسا کیوں کیا؟ اور جواب ہے: “پیور باڈی اسپرے! اگر آپ یہ اسپرے لگائیں گے تو باہر ہی نہیں، اندر سے بھی خوشبو دار ہو جائیں گے! اب دوستوں، یہ تو بس مذاق تھا، اصل مقصد یہ تھا کہ میں آپ کو سکھاؤں کہ ایسی ہائی کوالٹی مارکیٹنگ کی تصویریں آپ AI سے کیسے بنا سکتے ہیں۔
طریقہ کار دو اسٹیپس پر مشتمل ہے:
سب سے پہلے، جائیں urduai.org کے چیٹ پیج پر۔ جب آپ اردو AI کا چیٹ بوٹ کھولیں گے، تو آپ دیکھیں گے کہ اسے دنیا کے بہترین فوٹوگرافرز، ڈائریکٹرز، اور فلم میکرز کے انداز پر ٹرین کیا گیا ہے۔ یعنی اگر آپ ایک مخصوص انداز، جیسے کہ تھرلر، ڈاکیومنٹری، فیملی یا کارٹون اسٹائل میں کوئی تصویر یا ویڈیو بنانا چاہتے ہیں، تو یہ بوٹ آپ کو وہی انداز فراہم کرے گا ۔ پوری پلاننگ کے ساتھ: لائٹنگ کیسی ہوگی، سین کا ماحول کیسا ہوگا، وغیرہ۔
اب ہم دیکھتے ہیں کہ اسٹائلز کی لسٹ کیا ہے؟
آپ چیٹ بوٹ سے کہیں گے: “مجھے تصویری اندازوں کی لسٹ دو”۔ آپ کو ان میں ایکشن، تھرلر، فیملی، ڈاکیومنٹری، اور کئی دوسرے اسٹائلز ملیں گے۔ سب کچھ پہلے سے تیار شدہ۔ یہ اسٹائلز دنیا کے معروف ہدایت کاروں جیسے امتیاز علی سے لے کر ہالی وڈ کے الفریڈ ہچکاک تک کے انداز پر مبنی ہیں۔
اب اگلا مرحلہ یہ ہے:
فرض کریں، میں ایک تھرلر یا سسپنس والی اسٹوری بنانا چاہ رہا ہوں۔ تو میں چیٹ بوٹ کو کہتا ہوں: “اردو اے آئی فوٹو اسٹائل نمبر 2 کے لیے مجھے ایک پرامپٹ لکھ دو” پھر، مثال کے طور پر ہم ایکشن اسٹائل نمبر 7 منتخب کرتے ہیں۔ میں اسے کہتا ہوں:”مجھے ایک پاکستانی خاتون، عمر 30 سال، ایک شہری علاقے کے پس منظر میں دکھاؤ – ایک پرامپٹ دو” اب یہ کیا کرے گا؟ یہ اردو اے آئی کی ٹریننگ اور ڈیٹا کے مطابق، آپ کو ایک مکمل، تفصیلی، اور پروفیشنل پرامپٹ بنا کر دے دے گا۔ ورنہ یہی پرامپٹ لکھنے میں آپ کو خود کافی وقت لگتا!
آخر میں:
آپ اس پرامپٹ کو استعمال کر کے تصویر بھی بنا سکتے ہیں۔ ویڈیو ایڈ بنا سکتے ہیں۔ یا اپنی کہانی کو ایک دلچسپ اور پرفیشنل انداز میں پیش کر سکتے ہیں۔ تو دوستوں، اگر آپ سوشل میڈیا پر کہانیاں لکھنا چاہتے ہیں۔ یا برانڈ پروموشن کے لیے ویڈیوز، تصاویر یا اسٹوریز بنانا چاہتے ہیں۔ تو اردو اے آئی آپ کے لیے ایک زبردست ٹول ہے۔
No Comments