ایپل انٹیلیجنس 2.0: کیا آنے والے مہینوں میں آپ کا آئی فون بدلنے والا ہے؟
اب آپ اے آئیسے بھاگ تو سکتے ہیں، لیکن بچ نہیں سکتےیہ الفاظ آج ہر اس شخص کے لیے سچ ثابت ہو رہے ہیں جو ٹیکنالوجی سے جڑا ہے۔ اور اگر آپ ایپل صارف ہیں تو تیار ہو جائیے، کیونکہ iOS 19 کے ساتھ ایپل انٹیلیجنس 2.0 آنے والا ہے۔ جو آپ کے فون کو ایک قدم اور قریب لے جائے گا اُس ذہانت کے، جو کبھی صرف سائنس فکشن میں نظر آتی تھی۔
Siri ( سری)
سری جو کبھی ایپل کا فخر سمجھی جاتی تھی۔ گزشتہ چند سالوں میں تنقید کا شکار رہی۔ لیکن اب کمپنی نے اسے دوبارہ زندہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔ Apple Intelligence 2.0 کے ساتھ “LLM Siri” متعارف کروائی جائے گی جو نہ صرف سوالات کے جواب دے گی بلکہ آپ کی گفتگو، ایپ استعمال، اور اسکرین پر موجود مواد کو بھی سمجھے گی۔ نئی سری نہ صرف بات کرے گی بلکہ لکھے گی، خلاصے بنائے گی، اور ایپ کنٹرول میں نئی جہتیں کھولے گی۔
گوگل جیمنی سے دوستی؟
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ایپل صرف اپنی اے آئیپر بھروسا کرتا ہے تو آپ کو حیرت ہو سکتی ہے۔ کمپنی اب دیگر ماڈلز جیسے ChatGPT اور گوگل جیمنی کو بھی iOS میں ضم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے اشارہ دیا ہے کہ iOS 19 میں جیمنی کی شمولیت ممکن ہے۔ ساتھ ہی، Perplexity جیسے ماڈلز بھی iPhone کا حصہ بن سکتے ہیں۔
اے آئی ہر ایپ میں
صرف سری ہی نہیں، اب Apple Music، Notes، Photos اور Mail جیسی ایپس میں بھی اے آئیکی جھلک دیکھی جا سکے گی۔ پلے لسٹس کے لیے خودکار گرافکس، ای میل کا خلاصہ، تصاویر کی سمجھ سب کچھ اب ممکن ہو گا۔
یہاں پڑھیے: اب آپ اے آئیسے بھاگ تو سکتے ہیں۔ لیکن بچ نہیں سکتےاور اب شاید اپڈیٹس سے بھی نہیں!
کیا ایپل لیڈر ہے یا فالوور؟
جہاں صارفین ایپل کی پرائیویسی پر اعتماد کرتے ہیں۔ وہیں کچھ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کمپنی اے آئیکی دوڑ میں پیچھے رہ گئی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ “ایپل نے صرف دعوے کیے، حقیقت میں کوئی نیا خیال نہیں دیا۔” لیکن اگر Apple Intelligence 2.0 توقعات پر پورا اترا، تو یہ صرف اپ گریڈ نہیں بلکہ مہارت کی بقا کا سوال بن جائے گا۔
اب آگے کیا؟
مارک گرمن کے مطابق، ایپل فی الحال “groundbreaking” فیچرز نہیں لا رہا، لیکن وہ موجودہ اے آئیصلاحیتوں کو زیادہ ایپس میں شامل کر کے مستقبل کی بنیاد رکھ رہا ہے۔ اے آئیکا بنیادی تعارف یہاں پڑھیے تاکہ آپ سمجھ سکیں کہ یہ سفر کہاں جا رہا ہے۔
تو، کیا آپ تیار ہیں؟ کیونکہ اب اے آئینہ صرف آپ کے فون میں ہے، بلکہ آپ کے طرزِ زندگی کا حصہ بھی بننے جا رہا ہے۔
یہ معلومات 9to5 کی آفیشل بلاگ رپوٹ سے حاصل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
- Click to share on Reddit (Opens in new window) Reddit
- Click to share on Threads (Opens in new window) Threads
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp