اوپن اے آئی کی گہری تحقیق اور جاپان میں مصنوعی عمومی ذہانت
السلام علیکم دوستوں! مصنوعی ذہانت یا مشینی ذہانت کی دنیا میں آج دو بڑی پیش رفت ہوئی ہیں۔ جن پر بات کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ ہمیں بتاتی ہیں کہ اے آئی کس سمت جا رہی ہے۔ نمبر 1: اوپن اے آئی نے “ڈیپ ریسرچ” کے نام سے ایک نیا ماڈل لانچ کیا ہے۔ جو انتہائی طاقتور ہے۔ نمبر 2: جاپان میں اوپن اے آئی نے اپنے امریکہ سے باہر سب سے بڑے دفتر میں “کرسٹل انٹیلیجنس” کے ایک نئے ماڈل پر بات کی ہے، جو جاپان میں مصنوعی عمومی ذہانت (AGI) کے دروازے کھول سکتا ہے۔ یہ کتنا اہم ہے اور ہمیں اس کے بارے میں کیوں جاننا چاہیے؟ آئیے اس پر بات کرتے ہیں۔
ڈیپ ریسرچ – تحقیق میں انقلاب
اوپن اے آئی کا “ڈیپ ریسرچ” ایک ایسا تحقیقی ماڈل ہے۔ جو صارف کے دیے گئے سوال پر انٹرنیٹ پر تحقیق کرسکتا ہے۔ ڈیمو میں دکھایا گیا کہ کچھ سوالات کے جوابات تلاش کرنے میں یہ ماڈل 45 منٹ سے لے کر ایک گھنٹے تک لگا سکتا ہے۔ یہ مختلف ویب سائٹس کے ذرائع کا جائزہ لیتا ہے۔ صارف کی فراہم کردہ معلومات پر غور کرتا ہے۔ اور اگر کسی دلیل میں کمزوری پاتا ہے تو مزید حوالہ جات تلاش کرکے اسے مضبوط بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
ماضی میں، تحقیق کے لیے مختلف ادارے اور محکمے مخصوص ہوتے تھے۔ لیکن اب یہ ماڈل تحقیق کو خودکار بنا سکتا ہے۔
ڈیپ ریسرچ کا نتیجہ ایک جامع اور حوالہ شدہ تحقیقی مقالے کی صورت میں نکلتا ہے۔ جو کسی ماہر تجزیہ نگار یا تجزیاتی ماہر کی تیار کردہ تحقیق سے کم نہیں ہوتا۔ اگر کوئی محقق پہلے سے تحقیق کر چکا ہے اور اپنا ڈیٹا فراہم کرتا ہے، تو یہ ماڈل نہ صرف اس کی تصدیق کرے گا بلکہ اگر کوئی دلیل کمزور محسوس ہو تو اس کے لیے مزید شواہد بھی ڈھونڈے گا۔ یہ ماڈل صحافیوں، مارکیٹ تجزیہ کاروں، محققین اور دیگر پیشہ ور افراد کے لیے انتہائی کارآمد ہوگا۔
جاپان میں AGI اور کرسٹل انٹیلیجنس
اوپن اے آئی نے “ڈیپ ریسرچ” کو جاپان میں لانچ کیا، جو امریکہ کے بعد ان کا سب سے بڑا دفتر ہے۔
لیکن سوال یہ ہے کہ جاپان ہی کیوں؟
- جاپان تکنیکی لحاظ سے انتہائی ترقی یافتہ ہے۔
- چین اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہونے کے سبب، اوپن اے آئی کو ایشیا میں ایک مستحکم پارٹنر کی ضرورت تھی، اور جاپان اس کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوا۔
اوپن اے آئی نے “سوفٹ بینک اوپن اے آئی” کے نام سے جاپان میں ایک نئی کمپنی لانچ کی ہے، جس میں 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد AGI (آرٹیفیشل جنرل انٹیلیجنس) کو فروغ دینا ہے۔
کرسٹل انٹیلیجنس – جاپانی کمپنیوں کے لیے ایک نیا باب
یہ نیا ماڈل خاص طور پر جاپانی کمپنیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
- یہ کمپنیوں کے 30 سالہ ڈیٹا کا تجزیہ کر سکتا ہے۔
- کمپنیوں کی ٹیم میٹنگز میں شرکت کر سکتا ہے۔
- کال سینٹرز کو خودکار طریقے سے چلا سکتا ہے۔
جب AGI عام ہوگا، تو کئی کام جو آج انسانوں کے ذمے ہیں۔ وہ خودکار طور پر اے آئی سرانجام دے گی۔
جاپانی سرمایہ کار اسے “سپر وزڈم” یعنی “عظیم حکمت” کی جانب ایک قدم قرار دے رہے ہیں۔
جاپان کے پاس AGI کو اپنانے کے لیے بہترین انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی موجود ہے، اور شاید وہ اسے سب سے پہلے اپنانے کے لیے تیار بھی ہے۔
ہم ایک نئے انقلاب میں داخل ہو رہے ہیں
یہ ایک دلچسپ دور ہے جہاں صنعتی انقلاب (Industrial Revolution) کے بعد، ہم اب مصنوعی ذہانت کے انقلاب (AI Revolution) میں داخل ہو رہے ہیں۔
اگر آپ اے آئی کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔ تو اردو اے آئی کے ساتھ جڑے رہیں۔ جہاں ہم آسان الفاظ میں عام لوگوں کو مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں بتاتے ہیں۔
آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا AGI دنیا کو بہتر بنائے گا یا ہمیں اس سے محتاط رہنا چاہیے۔؟ کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں!