
اوپن اے آئی کا ایجنٹ آپریٹر کی مکمل وضاحت
ہیلو دوستوں!
آج ہم ، آپ کو اوپن اے آئی کے نئے انقلابی ٹول “آپریٹر” کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں۔ یہ ایک ایسا حیرت انگیز اے آئی ایجنٹ ہے جو آپ کے روزمرہ کے کئی کاموں کو خودکار طریقے سے انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چلیے اس دلچسپ ٹیکنالوجی کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں۔
اوپن اے آئی کا نیا ایجنٹ – آپریٹر کیا ہے؟
اوپن اے آئی، جو کہ چیٹ جی پی ٹی جیسی مشہور ٹیکنالوجی کی خالق ہے۔ حال ہی میں ایک نیا ایجنٹ “آپریٹر” لانچ کیا ہے۔ یہ ٹول یوزرز کو ان کے کمپیوٹر یا براؤزر پر روزمرہ کے کام خودکار طریقے سے انجام دینے میں مدد دیتا ہے۔
مثال کے طور پر، ایئرلائن ٹکٹ بُکنگ، ہوٹل کی ریزرویشن، یا آن لائن فارمز بھرنا اب آپریٹر کے ذریعے ممکن ہو گیا ہے۔
آپریٹر کیسے کام کرتا ہے؟
“آپریٹر” براہ راست یوزر کے براؤزر یا کمپیوٹر پر مختلف ٹاسک انجام دیتا ہے۔ اس کے اہم فیچرز یہ ہیں:
- ویب سائٹس کھولنا اور ٹاسک مکمل کرنا: آپریٹر یوزر کی ہدایات پر ویب سائٹس پر کام خودکار طور پر مکمل کرتا ہے۔
- ایئرلائن ٹکٹس بُک کرنا: بہترین فلائٹس کی تلاش اور ان کی بکنگ کرنا۔
- فارمز بھرنا: لمبے فارمز بھرنے کا کام منٹوں میں مکمل۔
- ڈیٹا مینجمنٹ: کیلنڈر چیک کرنا اور کاموں کا شیڈول بنانا۔
ممکنہ استعمالات
- جاب اپلیکیشنز: مختلف جاب پورٹلز پر پیچیدہ اپلیکیشن فارمز بھرنا۔
- کاروباری سرگرمیاں: کمپنی رجسٹریشن یا دیگر قانونی کام۔
- پرسنل ٹاسک: مقامی سروسز تلاش کرنا اور ان کی بکنگ کرنا۔
کیا یہ سب کے لیے دستیاب ہے؟
فی الحال، “آپریٹر” صرف امریکہ میں اوپن اے آئی کے پرو سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے۔
لیکن جلد ہی یہ چیٹ جی پی ٹی پلس سبسکرائبرز کے لیے بھی پیش کیا جائے گا، جن کی ماہانہ فیس 20 امریکی ڈالر ہے۔
آپریٹر کا مستقبل
جیسے ہی یہ ٹول عام یوزرز کے لیے دستیاب ہوگا، یہ کئی پیشہ ورانہ اور ذاتی کاموں کو بدل کر رکھ دے گا۔بڑے کاروبار اور پیشہ ور کنسلٹنٹس کی جگہ اے آئی ایجنٹس لے سکتے ہیں۔
آپریٹر ایک جدید اور انقلابی ٹیکنالوجی ہے جو ہماری زندگی کو آسان اور مؤثر بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔لیکن سوال یہ ہے: کیا ہم اس ٹیکنالوجی کے تمام امکانات کو صحیح سمت میں لے جا سکیں گے؟آپ کے کیا خیالات ہیں؟ ہمیں کمنٹس میں ضرور بتائیں!