
مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں گوگل کی نئی پیش رفت، گوگل جیمینی کا لائیو فیچر، اب صارفین کے لیے بالکل مفت دستیاب ہے۔ یہ نیا فیچر چیٹ جی پی ٹی جیسے اسٹائل میں گوگل جیمینی کو استعمال کرنے اور روزمرہ کے مسائل حل کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ اگر آپ اینڈرائڈ صارف ہیں اور گوگل کی جیمینی ایپ انسٹال ہے۔ تو آپ یہ فری فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔
گوگل جیمینی کا وائس اور لائیو فیچر صارفین کو AI کے ذریعے اپنی زبان میں بات چیت کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس میں ایک خاص وائس موڈ بھی شامل ہے، جو کہ بلکل چیٹ جی پی ٹی جیسا ہے، اور انگریزی سے اردو میں بات چیت کو آسان بنا دیتا ہے۔
اہم خصوصیات:
گوگل جیمینی کے اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ نہایت آسان ہے۔ آپ کو صرف گوگل پلے اسٹور پر جیمینی ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد، یہ مراحل فالو کریں:
پلے اسٹور پر جیمینی ڈاؤن لوڈ کریں۔
سب سے پہلے، اپنی گوگل ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔ اور چیک کریں کہ آیا یہ فیچر آپ کے لیے دستیاب ہے یا نہیں۔
اینڈرائڈ فون میں زبان کو انگریزی پر سیٹ کریں۔
اگر آپ کی زبان انگلش سیٹ ہے، تو یہ فیچر کچھ ہی دنوں میں آپ تک پہنچ جائے گا۔
جیسے ہی یہ فیچر فعال ہوتا ہے، آپ گوگل جیمینی سے مختلف موضوعات پر سوالات پوچھ سکتے ہیں، تصویریں شیئر کر سکتے ہیں۔ اور اردو میں وضاحت حاصل کر سکتے ہیں۔
اس فیچر کے ساتھ، آپ اردو میں بھی گوگل جیمینی سے بات کر سکتے ہیں۔ فرض کریں کہ آپ کو کسی انگریزی کتاب کے پیراگراف کو سمجھنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ تو بس اس کا اسکرین شاٹ لے کر جیمینی ایپ میں اپلوڈ کریں، اور یہ آپ کو اردو میں وضاحت فراہم کرے گا۔
مثال: آپ کوئی کہانی پڑھ رہے ہیں، اور گوگل جیمینی کو کہتے ہیں کہ اس کا اردو ترجمہ کریں۔ چند سیکنڈز میں یہ آپ کو مکمل اردو میں جواب فراہم کرتا ہے۔
گوگل کا یہ فری لائیو فیچر صارفین کو بہت آسانی سے AI سے منسلک کر رہا ہے۔ یہ نہ صرف فری ہے بلکہ کسی حد تک چیٹ جی پی ٹی کی طرز پر ایک انٹرایکٹیو اور تعلیمی تجربہ فراہم کرتا ہے۔
No Comments