
3D کارٹون سے ویڈیو بنائیں
اگر آپ بھی اس طرح کی ویڈیوز بنانا چاہتے ہیں تو طریقہ بہت سادہ ہے، یہ سٹیپس فالو کریں۔ سارے دوست مجھ سے پوچھ رہے تھے۔ کہ آپ نے یہ تو بتا دیا کہ کارٹون امیجز کیسے بنتی ہیں اور اینیمیٹ کیسے ہوتی ہیں۔ لیکن اس کو کارٹون سے ویڈیو میں کیسے تبدیل کریں؟ تکنیکی طور پر یہ بہت آسان ہونا چاہیے۔ لیکن میں آپ کو اور بھی آسان کر کے بتاتا ہوں۔
تو سب سے پہلا سٹیپ
ہم جائیں گے urduai.org/chat پر اس ویب سائٹ پر آئیں گے تو آپ کو اردو اے آئی کا چیٹ بوٹ لنک نظر آئے گا۔ اس پر کلک کریں گے تو ایک ونڈو کھلے گی۔ اگر چیٹ جی پی ٹی کی ایپ ہے، تو اس میں کھلے گی یا پھر آپ کے براؤزر میں۔ یہاں پر آپ کو چیٹ جی پی ٹی میں لاگ ان کرنا ہوگا۔ جو میں پہلے ہی بتا چکا ہوں۔ اس کے بعد ہم کیا کریں گے؟ ہم اپنی فائل اپلوڈ کریں گے، موبائل میں بھی یہی طریقہ ہے۔ جو بھی آپ کی فائل ہے، اسے اپلوڈ کریں۔ مثال کے طور پر، یہاں میری ایک فائل ہے، میں نے اسے اپلوڈ کیا۔
پھر لکھیں گے: “مجھے اس کا اردو اے آئی امیج کارٹون پرومپٹ چاہیے”۔ اب اردو اے آئی کیا کرے گی؟ یہ امیج کو دیکھے گی، سمجھے گی، اور اس کے لیے ایک کارٹون اسٹائل پرومپٹ دے گی۔ یہ پرومپٹ میرے پاس آ گیا، میں اسے کاپی کروں گا۔ اور پھر اپنے موبائل میں جاؤں گا۔ اب یہاں پر، میں نے “امیجن” لکھا، تو کارٹون اسٹائل کی امیجز بن کر آ گئی ہیں۔ اگر آپ لیپ ٹاپ یا براؤزر استعمال کر رہے ہیں تو یہاں بھی آپ امیجن کر سکتے ہیں۔
اینیمیشن
اس کے بعد، آپ اینیمیشن کے لیے “اینیمیٹ” آپشن کو سلیکٹ کریں گے۔ جیسے ہی آپ اینیمیٹ پر کلک کریں گے۔ یہ تصویریں حرکت کرنا شروع کر دیں گی۔ اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ تصویر اینیمیٹ ہونا شروع ہو چکی ہے۔ اس کے بعد، آپ اس اینیمیٹڈ امیج کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ موبائل میں یہ ایک ہی ویڈیو فائل ہوگی۔ جبکہ براؤزر میں تین سے چار ورژنز بن جائیں گے۔
یہ تھا ہمارا تیسرا سٹیپ:
- پہلا سٹیپ: ہم نے امیج بنائی اور اردو اے آئی کے چیٹ بوٹ سے اسے کارٹون میں تبدیل کیا۔
- دوسرا سٹیپ: ہم نے اسے امیجن میں لے جا کر اینیمیشن کا پرومپٹ دیا۔
- تیسرا سٹیپ: ہم نے اس امیج کو اینیمیٹ کر لیا اور محفوظ کر لیا۔
اب یہ ویڈیو موومنٹ کے ساتھ تیار ہے
اگر آپ کے پاس کوئی ویڈیو ایڈیٹر ہے۔ جیسے Filmora, CapCut یا پھر TikTok کا ایڈیٹر، تو آپ اسے کھول سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، میرے پاس CapCut ہے۔ میں نے CapCut کا پروجیکٹ کھولا، Import Video میں گیا، Downloads میں جا کر وہ تمام ویڈیوز امپورٹ کر لیں جو میں نے اینیمیٹ کی ہیں۔
اب اگر میں ان کو پلے کروں گا، تو یہ ایک مکمل سین کی طرح نظر آئے گا۔ میں اسی طرح 10-12 سینز بناؤں گا اور اپنی ویڈیو کو مکمل کر لوں گا۔ اس کے بعد، اگر میں چاہوں تو پسِ منظر میں میوزک لگا سکتا ہوں۔ اپنی آواز کا وائس اوور ڈال سکتا ہوں، یا کوئی بھی نریٹر کی آواز استعمال کر سکتا ہوں۔ میرے پاس Eleven Labs ہے، اگر آپ کے پاس نہیں ہے تو کوئی اور متبادل دیکھ سکتے ہیں۔
اب میں اس کہانی کے لیے ایک وائس اوور تیار کرتا ہوں۔ میں نے یہ آڈیو ڈاؤن لوڈ کر لی اور CapCut میں جا کر امپورٹ کر لی۔ میں نے آڈیو کو ویڈیو کے نیچے ایڈجسٹ کر دیا۔ اور اب ہماری ویڈیو مکمل ہو گئی ہے۔ اگر آپ بھی ایسی ویڈیوز بنانا چاہتے ہیں تو یہ سٹیپس فالو کریں۔
وائس اوور کے لیے کچھ فری پلیٹ فارمز موجود ہیں۔ جہاں سے محدود آوازیں دستیاب ہوتی ہیں، یا آپ اپنی آواز ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ باقی تمام سٹیپس جو میں نے دکھائے وہ بالکل مفت ہیں۔ اپنا بہت خیال رکھیے گا!
No Comments