
دنیا کی تخلیقی قوت اب محض کینوس، ساز یا سکرپٹ تک محدود نہیں رہی۔ اب فنکار، ہدایتکار اور موسیقار مصنوعی ذہانت کے ذریعے اپنی تخلیق کو نئی سطح پر لے جا سکتے ہیں۔ گوگل نے (Veo 3)، (Imagen 4) اور(Lyria 2) جیسے جدید ماڈلز کے ساتھ ایک نیا دور شروع کر دیا ہے۔ جن کے ذریعے ویڈیو، امیجز اور میوزک کی تخلیق فطری، جذباتی اور بااختیار انداز میں ممکن ہو گئی ہے۔تو آئیں شروع کرتے ہیں۔ گوگل کے جدید جنریٹیو ماڈلز کے ساتھ تخلیق، ویڈیو اور موسیقی کا نیا دور
veo 3 نہ صرف ویڈیو بناتا ہے بلکہ اس میں آواز شامل کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ چاہے وہ پرندوں کی چہچہاہٹ ہو یا سڑک پر گاڑیوں کا شور، یا کرداروں کے درمیان مکالمہ سب کچھ اب AI کے ہاتھ میں ہے۔ یہ ماڈل حقیقی فزکس، لب سنکنگ اور اسٹوری بیسڈ ویڈیوز کے لیے بہترین نتائج دیتا ہے۔ آپ صرف ایک چھوٹا سا پرامپٹ دیں اور وہ ویڈیو کے طور پر کہانی بیان کرے گا۔
اگر آپ اس کے پچھلے ورژن سے واقف نہیں تو ویو 2 کی جادوئی تخلیقی صلاحیتوں پر بھی ایک نظر ڈالنا مفید ہو گا۔
گوگل کا نیا ٹول “Flow” تخلیق کاروں کے لیے ایک انقلابی پلیٹ فارم ہے۔ جو Veo، Imagen اور Gemini کو ملا کر فلم سازی کو ایک نئے مقام پر لے جاتا ہے۔ اس میں نیچرل لینگویج کے ذریعے سین، کردار، انداز اور مقام کو ترتیب دینا ممکن ہے۔
یہ وہی رجحان ہے جو ہم نے پہلے گوگل جیمنی 2.5 کے پرو پری ویو میں بھی دیکھا تھا۔ جہاں AI تخلیق کو ایک مکمل انٹرایکٹو تجربہ میں تبدیل کر دیتا ہے۔
Imagen 4، گوگل کا نیا امیج جنریشن ماڈل ہے جو نہ صرف تصاویر کی وضاحت اور ڈیٹیل میں بہتری لاتا ہے بلکہ ٹائپوگرافی میں بھی خاصی مہارت رکھتا ہے۔ اب آپ پوسٹر، گریٹنگ کارڈ یا یہاں تک کہ کمکس بھی بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ نے گوگل کیImagen ٹیکنالوجی کا پبلک ریلیز نہیں دیکھا تو جان لیں کہ یہ ماڈل تصویری تخلیق میں کتنا آگے نکل چکا ہے۔
میوزک کریئیٹرز کے لیے Lyria 2 ایک ایسا ماڈل ہے جو نہ صرف موسیقی کی تخلیق کرتا ہے بلکہ جذباتی انداز اور ریئل ٹائم پرفارمنس کو بھی ممکن بناتا ہے۔ یہی نظریہ AI ماسٹر کلاس 4 میں بھی بیان کیا گیا ہے۔ کہ کس طرح جنریٹیو AI فنکاروں کے لیے مواقع کے نئے دروازے کھول رہا ہے۔
گوگل نے SynthID واٹرمارکنگ کے ذریعے اپنے AI ماڈلز سے تخلیق شدہ تمام ویڈیوز، تصاویر اور آڈیوز کو شناختی بنانے کا عمل جاری رکھا ہے۔ اب نیا SynthID Detector ٹول بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ جس کے ذریعے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ کوئی مواد AI سے تخلیق شدہ ہے یا نہیں۔ یہ تمام فیچرز گوگل کی جانب سے ذمہ دارانہ تخلیق کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پیش کیے جا رہے ہیں۔
چاہے آپ ایک ہدایتکار ہوں۔ گرافک ڈیزائنر، موسیقار یا یوٹیوبر ان ماڈلز کے ذریعے آپ کی تخلیق کو نئی وسعت ملتی ہے۔ ایڈوب بھی AI کے ذریعے تخلیق کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ اور گوگل کا یہ قدم تخلیق کاروں کے لیے عالمی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
Hi! I’m Mairaj Roonjha, a Computer Science student, Web developer, Content creator, Urdu AI blogger, and a changemaker from Lasbela, Balochistan. I’m currently studying at Lasbela University of Agriculture, Water and Marine Sciences (LUAWMS), where I focus on web development, artificial intelligence, and using tech for social good.
As the founder and lead of the Urdu AI project, I’m passionate about making artificial intelligence more accessible for Urdu-speaking communities. Through this blog, I aim to break down complex tech concepts into simple, relatable content that empowers people to learn and grow. I also work with the WALI Lab of Innovation to help reduce the digital divide in rural areas.
Liaquat Ali
Sir me Urdu Ai sekh rha hun or mejhy bhot Khushi ho rhe hai k inshallah ak den me Urdu Ai ke zaeye apna ak mustkel rozgar shoro kr lon ga
Sir mire dua hai Allah pak apko hamesha Khushi de Ameen