
اے آئی ایکشن سمٹ ٢٠٢٥
مصنوعی ذہانت اے آئی پوری دنیا میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔ 10 سے 11 فروری کو پیرس میں منعقد ہونے والی اے آئی ایکشن سمٹ 2025 اس حقیقت کو مزید تقویت دیتی ہے کہ دنیا اس ٹیکنالوجی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ اس عالمی اجلاس میں 60 سے زائد ممالک کے سرکاری و غیر سرکاری ادارے، کاروباری ماہرین، سائنسدان، اور ٹیکنالوجی انٹرپرینیورز شریک ہوئے تاکہ اے آئی کے اخلاقی، سماجی اور کاروباری اثرات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
اے آئی ایکشن سمٹ ٢٠٢٥ایک جائزہ
یہ کانفرنس خاص طور پر ان ماہرین کے لیے تھی جو مصنوعی ذہانت پر تحقیق کر رہے ہیں اور اس کے مستقبل کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔ اجلاس میں بنیادی سوالات اٹھائے گئے:
- اے آئی ہمارے معاشرتی نظام کو کس طرح متاثر کرے گی؟
- کیا اے آئی روزگار کے مواقع پیدا کرے گی یا ختم کرے گی؟
- عالمی معیشت پر اس کا کیا اثر پڑے گا؟
قانون سازی اور عالمی ردعمل
ایک بڑی پیشرفت یہ دیکھنے میں آئی کہ امریکہ اور برطانیہ نے اے آئی پر کسی بھی قسم کی قانونی دستاویزات پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ امریکی موقف یہ تھا کہ سخت قوانین اے آئی کی ترقی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ یورپی ممالک نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے کیے۔ جبکہ بھارت نے اعلان کیا کہ اگلی اے آئی سمٹ ان کے ملک میں منعقد ہوگی۔
بھارت کا اے آئی میں نمایاں کردار
بھارت اس وقت اے آئی ٹیکنالوجی میں آگے بڑھ رہا ہے۔ کئی بھارتی ماہرین جیسے کہ سندَر پچائی (Google)، ستیا نڈیلا (Microsoft)، اور اروند شریواستو (Perplexity) اس صنعت میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ بھارت کی حکومت اس ٹیکنالوجی کو ملک کی ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔
پاکستان کے لیے چیلنجز اور مواقع
پاکستان سے اس کانفرنس میں کتنے افراد شریک ہوئے، اس حوالے سے محدود معلومات دستیاب ہیں۔ تاہم، غیر سرکاری تنظیموں کے کچھ افراد نے شرکت کی۔ سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان اے آئی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے؟
اے آئی کے مستقبل پر ایک نظر
دنیا اے آئی کے ذریعے تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ اور اگر ہم نے اس پر کام نہ کیا تو ہم پیچھے رہ سکتے ہیں۔ نوجوانوں، طلبہ، اور کاروباری افراد کو چاہیے کہ وہ اے آئی کے امکانات کو سمجھیں اور اس کے استعمال کے طریقے سیکھیں۔
مصنوعی ذہانت ایک عالمی انقلاب لا رہی ہے، اور جو لوگ اس ٹیکنالوجی کو سمجھیں گے، وہی مستقبل میں کامیاب ہوں گے۔ اگر آپ اے آئی کو آسان الفاظ میں سیکھنا چاہتے ہیں، تو اردو اے آئی کو فالو کریں۔
No Comments