اے آئی کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس: اوپن اے آئی، گوگل، الیون لیبز کی تازہ ترین خبریں
السلام علیکم دوستو، میں آپ سب کا ہماری اردو اے آئی کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس میں استقبال کرتا ہوں۔ مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ہر ہفتے ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو مستقبل کی بنیاد رکھ رہی ہیں۔ اس ہفتے کی اپ ڈیٹس میں اوپن اے آئی کا ایک اہم قدم، ایک چینی اے آئی ٹول سے مفت میں شاندار پریزنٹیشنز بنانے کا طریقہ، اور گوگل و الیون لیبز کی نئی سہولیات شامل ہیں۔ یہ تمام خبریں سب سے پہلے ہمارے نیوز لیٹر کے سبسکرائبرز کو ارسال کی جاتی ہیں۔ اس لیے اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ کوئی بھی اہم معلومات آپ سے رہ نہ جائے تو ہماری ویب سائٹ پر سبسکرائب ضرور کریں۔
اوپن اے آئی کا نیا اوپن ویٹ ماڈل: GPT-OSS
اوپن اے آئی نے سالوں بعد ایک ایسا ماڈل لانچ کیا ہے۔ جسے اوپن سورس تو نہیں بلکہ اوپن ویٹ کہا جا رہا ہے۔ اسے آسان الفاظ میں سمجھنے کے لیے آپ یہ مثال لے سکتے ہیں کہ اگر آپ کو کھانا کھانا ہو تو آپ ریسٹورنٹ جانے کے بجائے اپنے کچن میں خود سے کھانا بنا سکتے ہیں۔ اور اپنی مرضی کے مصالحے ڈال سکتے ہیں۔ یعنی، اب اے آئی کا یہ طاقتور ماڈل آپ کے اپنے کمپیوٹر میں چل سکتا ہے۔ جس کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں۔
-
اہمیت اور استعمال:
یہ ماڈل ان افراد یا اداروں کے لیے بہت مفید ہے۔ جو حساس ڈیٹا، جیسے ہسپتالوں کے مریضوں کے ریکارڈز، سیکیورٹی اداروں کی معلومات یا کمپنیوں کے مالیاتی ڈیٹا کو کسی تھرڈ پارٹی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہتے۔ اسے 16GB یا اس سے زیادہ RAM والے کمپیوٹرز پر باآسانی چلایا جا سکتا ہے۔
-
سیکھنے کا موقع:
اگر آپ کسی دور دراز علاقے میں ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں۔ تو یہ ماڈل آپ کے لیے 24 گھنٹے ایک اعلیٰ ذہین ٹیوٹر کی طرح کام کر سکتا ہے۔ یہ آپ کو پڑھا سکتا ہے۔ آپ کے سوالات کے جواب دے سکتا ہے۔ اور آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھا سکتا ہے۔ آپ اسے Ollama جیسے ٹولز کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ اوپن اے آئی کا یہ ماڈل فی الحال جون 2024 تک کی معلومات سے لیس ہے۔
چینی اے آئی ٹول: ژو پو (Zhupu) سے پریزنٹیشنز بنائیں
چینی اے آئی ماڈلز بھی روز بروز بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔ Zhupu کی اے آئی سروس، جسے G.AI بھی کہا جاتا ہے۔ آپ کو مفت میں شاندار پریزنٹیشنز بنانے کی سہولت دیتی ہے۔ یہ ٹول آپ کے دیے گئے پرامپٹ کی بنیاد پر انٹرنیٹ سے تصاویر اور مواد جمع کر کے ایک مکمل پریزنٹیشن تیار کرتا ہے۔
-
استعمال کا طریقہ:
آپ کو صرف Z.AI پر جانا ہے، لاگ ان کرنا ہے اور AI سلیدس کا آپشن منتخب کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ کوئی بھی موضوع اردو میں لکھ کر اسے ایک طاقتور پریزنٹیشن بنانے کا حکم دے سکتے ہیں۔
- فوائد:
یہ ٹول نہ صرف پریزنٹیشن کے لیے تصاویر اور متن تیار کرتا ہے بلکہ اسے پریزنٹیشن موڈ میں دیکھنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ آپ اسے بطور پی ڈی ایف فائل ایکسپورٹ کر سکتے ہیں اور پھر اسے کسی بھی آن لائن کنورٹر کی مدد سے تصاویر میں تبدیل کر کے سوشل میڈیا پوسٹس کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
الیون لیبز (ElevenLabs) کا میوزک جنریشن ٹول
الیون لیبز جو پہلے ہی اے آئی کی مدد سے آواز کی تخلیق میں سب سے آگے تھا۔ اب موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکا ہے۔ اس کے نئے فیچر سے آپ ایک سادہ پرامپٹ کے ذریعے اپنی پسند کی موسیقی، جیسے کہ قوالی، نظم یا کوئی نغمہ، تیار کر سکتے ہیں۔
-
کام کرنے کا طریقہ:
آپ کو ElevenLabs.io پر جا کر میوزک کے آپشن میں اپنے مطلوبہ گانے یا میوزک کی تفصیل لکھنی ہے۔ مثال کے طور پر، “اردو اے آئی سے اے آئی سیکھنے کے بارے میں قوالی سٹائل کا گانا بناؤ۔” یہ ٹول چند لمحوں میں آپ کے لیے موسیقی اور الفاظ دونوں تیار کر دے گا۔ آپ اس تیار شدہ میوزک کو MP3 فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی ویڈیوز یا دیگر مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
گوگل کی تازہ اپ ڈیٹس کا خلاصہ
اس ہفتے گوگل نے بھی اپنی کچھ مشہور سروسز میں اہم تبدیلیاں کیں:
-
جیمنائی ایپ:
اس میں دو نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں: ‘اسٹوری ٹیلنگ’ جو تصاویر اور آڈیو کے ساتھ کہانیاں بناتا ہے۔ اور گائیڈڈ لرننگ جو آپ کو کسی بھی موضوع کو قدم بہ قدم سیکھنے میں مدد دیتا ہے۔
-
نوٹ بک ایل ایم:
پہلے آپ ایک وقت میں صرف ایک ویب ایڈریس شامل کر سکتے تھے۔ لیکن اب آپ بلک میں کئی ویب ایڈریسز دے کر اپنی تحقیق اور معلومات جمع کرنے کا عمل مزید تیز کر سکتے ہیں۔
No Comments