
چیٹ جی پی ٹی نیا اسکرین شیئرنگ فنکشن
ہیلو دوستوں! میں ہوں اردو اے آئی سے قیصر، اور آج ہم بات کریں گے۔ ایک ایسی زبردست خاصیت کی جو چیٹ جی پی ٹی میں شامل کی گئی ہے۔ اور جو آپ کی زندگی کو واقعی بدل سکتی ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر چیٹ جی پی ٹی آپ کے موبائل کی اسکرین دیکھ سکے۔ تو آپ کتنے کام آسانی سے کر سکتے ہیں؟ جی ہاں! اب یہ ممکن ہے۔ چیٹ جی پی ٹی نے اسکرین شیئرنگ فنکشن شامل کیا ہے۔
اسکرین شیئرنگ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟
چیٹ جی پی ٹی نے اپنی موبائل ایپ میں ایک نیا فنکشن متعارف کرایا ہے: اسکرین شیئرنگ۔ اب آپ اپنے موبائل پر چیٹ جی پی ٹی کی ایپ کھولیں۔ کسی سے بات کریں اور تین نقطوں پر کلک کریں۔ پھر “شیئر اسکرین” پر جائیں۔ جیسے ہی آپ اسکرین شیئر کرتے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی آپ کے فون کی موجودہ اسکرین کو دیکھ سکتا ہے۔ فرض کریں آپ اپنی پروفائل سیٹنگز میں کچھ تبدیل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ چیٹ جی پی ٹی سے پوچھ سکتے ہیں: “بتاؤ، میری پروفائل پر ابھی کیا چیز نظر آ رہی ہے؟” جواب آئے گا: “آپ کا وال پیپر تبدیل ہونا باقی ہے، آپ سیٹنگز میں جا کر وال پیپر یا ڈسپلے آپشن سے یہ کام کر سکتے ہیں۔
اسکرین شیئرنگ کے فائدے کیا ہیں؟
اب بات کرتے ہیں اس فیچر کے فائدوں کی اور یقین مانیے، فائدے بے شمار ہیں!
-
اگر آپ کوئی فارم بھر رہے ہیں یا کوئی دستاویز دیکھ رہے ہیں اور سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کریں، چیٹ جی پی ٹی آپ کی اسکرین دیکھ کر رہنمائی کر سکتا ہے۔
-
اگر آپ ویڈیو کانٹینٹ بنانے والے ہیں، تصویر ایڈیٹ کر رہے ہیں، یا کسی پوسٹ کا تفصیل لکھ رہے ہیں، تو یہ ایپ آپ کو مشورہ دے سکتی ہے کہ کہاں کیا بہتر طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔
-
یہ ان لوگوں کے لیے بہت مددگار ہے جنہیں تکنیکی چیزیں سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے۔
-
خاص طور پر ان کے لیے جن کے پاس لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر نہیں ہوتا اور وہ صرف موبائل استعمال کرتے ہیں۔
یعنی، موبائل صارفین کے لیے یہ ایک نیا دروازہ ہے ای آئی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا۔
کیا واقعی اے آئی ہمارا مستقبل بدل دے گی؟
آپ نے دیکھا کہ یہ چھوٹی سی خصوصیت کس طرح ہماری زندگی میں آسانی لا سکتی ہے۔ اب سوال یہ ہے: “کیا آپ اس فیچر کو اپنا کر واقعی اپنی زندگی آسان بنانا چاہتے ہیں؟” اور آخر میں، ایک بات جو میں ہمیشہ کہتا ہوں: “اٹھیں، آگے بڑھیں، اور اے آئی کو سمجھیں!” اگر آپ آسان زبان میں مصنوعی ذہانت کو سمجھنا چاہتے ہیں۔ تو اردو اے آئی کو فالو کریں۔
No Comments