
چیٹ جی پی ٹی تخلیق کاروں کے لیے
کیا آپ کو آئیڈیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا فری سرچ اور ریزن فنکشن آپ کو کس طرح فائدہ دے سکتا ہے؟ میرا نام قیصر رونجہ ہے اور میں اردو AI کی طرف سے آسان الفاظ میں عام لوگوں کو مصنوعی ذہانت یا جنریٹیو AI کی وضاحت کرتا ہوں۔ آج میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں کہ کس طرح آپ چیٹ جی پی ٹی کے فری ورژن میں سرچ اور ریزن کے فنکشنز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ چلیے دیکھتے ہیں!
مثال کے طور پر، میں ایک جرنلسٹ ہوں اور مجھے پاکستان میں جاری کرکٹ میچز پر کوئی آرٹیکل یا بلاگ لکھنا ہے یا تجزیہ کرنا ہے۔ تو میں سب سے پہلے سرچ کے فنکشن پر کلک کرتا ہوں اور لکھتا ہوں۔ “پاکستان میں جاری آج کے کرکٹ ٹورنامنٹس کے متعلق خبریں”۔ میں نے یہ لکھا اور سرچ پر کلک کیا۔
اب چیٹ جی پی ٹی کیا کرے گی؟ چونکہ میں نے سرچ فنکشن آن کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ انٹرنیٹ پر تلاش کرے گی۔ چاہے وہ جنگ اخبار میں ہو، ڈان میں ہو یا کسی اور نیوز سورس پر۔ جہاں بھی خبر ہوگی۔ یہ مجھے تلاش کر کے بتائے گی۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس نے مختلف معلومات جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ اور تین چار بڑی خبریں نکال لی ہیں۔
اب میں سرچ کا فنکشن بند کرتا ہوں۔ اور ریزن پر کلک کرتا ہوں۔ اب میں چیٹ جی پی ٹی کو لکھتا ہوں۔ “مجھے اپنے کرکٹ پیج کے لیے ایک آرٹیکل لکھ دو۔ جس میں ان خبروں کا ذکر ہو اور یہ بتایا جائے کہ آج پاکستان میں کرکٹ کی دنیا میں کیا ہوا”۔
چونکہ میں نے ریزن کا فنکشن استعمال کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی اب غور کرے گا، ان خبروں کا تجزیہ کرے گا اور ایک مکمل آرٹیکل تیار کرے گا۔ آپ دیکھ سکتے ہیں۔ کہ یہ مکمل آرٹیکل نظر آ رہا ہے۔ اگر میں چاہوں تو اسے اپنی مرضی کے مطابق ایڈٹ بھی کر سکتا ہوں اور اپنی رائے کے مطابق مزید چیزیں شامل کر سکتا ہوں۔
لیکن یہ مکمل آرٹیکل پہلے ہی تیار ہو چکا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ آج پاکستان میں کیا ہوا۔ اگر آپ صحافی ہیں یا سوشل میڈیا پیج چلاتے ہیں تو یہ آپ کے لیے مواد تیار کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
ہاں، کچھ لوگ کہیں گے کہ AI جنریٹڈ مواد ہے۔ لیکن حقیقت تو یہی ہے کہ یہ تمام خبریں سچی ہیں۔ آپ صرف اسے بہتر طریقے سے پیش کر سکتے ہیں۔ آپ اگر تھوڑے سمارٹ ہیں تو آپ اسے ایڈٹ کریں۔ اسے مزید انسانی انداز میں ڈھالیں، اور اسے اپنے انداز میں لکھیں۔
تو دوستوں! یہ تھا آسان طریقہ کہ آپ چیٹ جی پی ٹی کو اپنی مرضی کے مطابق کس طرح بہتر استعمال کر سکتے ہیں۔ مزید جاننے کے لیے اردو AI کو فالو کریں اور آسان انداز میں مصنوعی ذہانت اور جنریٹیو AI سیکھیں۔
اپنا بہت سارا خیال رکھیے گا!
No Comments