
چیٹ جی پی ٹی فور او کا نیٹو امیج ماڈل: مکمل وضاحت
ہیلو دوستو! کیا کبھی آپ نے سوچا کہ اب ہم صرف لکھ کر ہی نہیں، بلکہ صرف بات کرکے تصویریں بنا سکتے ہیں؟ جی ہاں، یہ اب ممکن ہے! اور یہ سب ممکن ہوا ہے چیٹ جی پی ٹی کے نئے نیٹو امیج ماڈل کی بدولت۔ میں ہوں اردو اے آئی سے۔ آئیے جانتے ہیں، چیٹ جی پی ٹی کا یہ نیا ورژن “فور او” ہمارے لیے کیا نیا لے کر آیا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی فور او کیا ہے؟
دوستوں! چیٹ جی پی ٹی فور او، اوپن اے آئی کا نیا امیج جنریشن ماڈل ہے،جو اب عام لوگوں کے لیے دستیاب ہے، یعنی فری میں! اور یقین کریں، یہ ماڈل جتنا طاقتور ہے، اتنا ہی ہوشیار بھی ہے۔ اب آپ صرف الفاظ لکھ کر تصویر بنوا سکتے ہیں، چاہے وہ کسی کمرے کی سجاوٹ ہو، کوئی فرضی شناختی کارڈ ہو یا پھر ایک پوری ویب سائٹ کا ڈیزائن سب کچھ ممکن ہے، صرف باتوں سے!
تصویریں بنانے کا نیا انداز!
سوچیں ذرا، ایک خالی کمرہ ہے۔ آپ کہتے ہیں: “اسے پاکستانی روایتی انداز میں سجا دو۔” اور چیٹ جی پی ٹی آپ کو ایک مکمل تیار شدہ تصویر دے دیتا ہے۔ قالین، فرنیچر، روشنی، سب کچھ! پھر آپ کہتے ہیں: “اس آدمی کو یہ شرٹ پہنا دو۔” تو وہ بھی ہو جاتا ہے۔ اور آپ چاہتے ہیں کہ “یہ آدمی گوگل میں کام کرتا ہے؟ اس کا شناختی کارڈ دکھاؤ!” تو جی ہاں! وہ بھی سامنے آ جاتا ہے۔ لیکن… رُکیں!
یہ سب صرف ایک مقصد کے تحت کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی آگاہی!
کیا یہ سب اتنا آسان ہے؟
بلکل! اب یہ ماڈل صرف تصویریں نہیں بناتا، بلکہ بات کی گہرائی کو بھی سمجھتا ہے۔ یعنی اگر آپ لکھتے ہیں: “یہ کردار ایک ریسٹورنٹ میں ہو” تو چیٹ جی پی ٹی فور او فوراً وہی ماحول تیار کر دیتا ہے۔ بلکہ اب تو اردو میں بھی کام ہو رہا ہے ۔ جی ہاں! چیٹ جی پی ٹی اب اردو میں بھی لکھتا ہے (اگرچہ ابھی تھوڑی بہت غلطیاں کرتا ہے) لیکن جیسے جیسے ہم اسے استعمال کرتے ہیں، یہ سیکھتا جاتا ہے، بہتر ہوتا جاتا ہے۔
دلچسپ ڈیموز اور حیرت انگیز نتائج
جب ہم نے اسے آزمایا، تو کچھ شاندار تجربات ہوئے:
-
ایک خالی کمرہ روایتی پاکستانی انداز میں سجا دیا گیا
-
ایک شخص کی تصویر نئی شرٹ میں بدل گئی
-
ایک فرضی گوگل آئی ڈی کارڈ مکمل بنا دیا
-
اور پھر ایک ڈمی پاسپورٹ؟ جی ہاں، وہ بھی!
یہ سب کچھ صرف چند الفاظ سے ممکن ہو رہا ہے۔ نہ کوئی فوٹوشاپ، نہ کوئی پیچیدہ سافٹ ویئر صرف چیٹ جی پی ٹی!
لیکن کیا یہ خطرناک بھی ہو سکتا ہے؟
یہ سوال بہت اہم ہے۔ دوستوں، جب کوئی ٹیکنالوجی اتنی طاقتور ہو جائے کہ تصویر، شناختی کارڈ، اور ویب سائٹ صرف لفظوں سے بنا لے۔ تو اس کے استعمال کی نیت بہت اہم ہو جاتی ہے۔ اسی لیے میں ہمیشہ کہتا ہوں: استعمال کریں، لیکن سوچ سمجھ کر! اسے صرف مثبت مقاصد کے لیے استعمال کریں، جیسے:
-
سیکھنے
-
تخلیقی منصوبے
-
اور آگاہی
آخر میں ایک سوال
تو کیا آپ اس نئے دور کے لیے تیار ہیں؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت صرف سہولت ہی نہیں، ایک ذمہ داری بھی ہے؟ کیا ہم اس ٹیکنالوجی کو خدمت کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، یا بس حیران ہوتے رہیں گے؟ لیکن سوال یہ ہے: کیا ہم واقعی یہ سب سمجھنے کے لیے تیار ہیں؟ یا یہ سب ہماری سوچ سے بھی آگے نکل جائے گا؟
اگلے بلاگ میں مزید جانیں گے! آپ کے کیا خیالات ہیں؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں!
No Comments