
مصنوعی ذہانت اور وائٹ کالر ملازمتوں کا مستقبل خبردار ہونے کا وقت
یہ کوئی خیالی بات نہیں، بلکہ آنے والے چند سالوں کا منظرنامہ ہے
قیصر رونجھا ویڈیو کے آغاز میں صاف گوئی سے بتاتے ہیں: یہ ویڈیو ہر اس شخص کے لیے ہے جو نوکری کر رہا ہے، تلاش میں ہے، یا اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سنجیدہ ہے۔اس بار اردو اے آئی صرف ٹیکنالوجی کا تعارف نہیں کروا رہی بلکہ انتباہ دے رہی ہے کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، اور AI کمپنیز خود اس بدلاؤ کی پیشگوئی کر رہی ہیں۔ اب ملازمتوں کا مستقبل کیا ہوگا۔
پہلی بار AI سی ای او کا کھلا اعتراف
ویڈیو کا مرکزی نکتہ اینتھروپک (Anthropic) کے سی ای او ڈیریو کا وہ انٹرویو ہے جس میں انہوں نے کہا: یہ وہ باتیں ہیں جو ہم پرائیویٹ محفلوں میں کرتے تھے، مگر اب پہلی بار پبلکلی بتا رہے ہیں کہ AI کس طرح ملازمتوں کو متاثر کرے گی۔
قیصر رونجھا اس انٹرویو کو مرحلہ وار اردو میں ترجمہ اور وضاحت کے ساتھ بیان کرتے ہیں۔ تاکہ ہر ناظر اور قاری اسے پوری طرح سمجھ سکے۔
وہ نوکریاں جو سب سے پہلے متاثر ہوں گی
ڈیریو کے مطابق: ابھی AI کی سمجھ ایک امریکی ہائی اسکول کے ہوشیار طالبعلم جتنی ہے، لیکن جلد ہی یہ کالج کے ذہین ترین طالبعلموں سے بھی بہتر ہو جائے گی۔
قیصر وضاحت کرتے ہیں کہ پہلے AI ان ملازمتوں کو آسان بنائے گی جو انٹری لیول یا دفتری نوعیت کی ہیں جیسے:
-
فنانس
-
ٹیکس
-
ہیلتھ
-
ڈیٹا انٹری
اور پھر آہستہ آہستہ یہی AI ان ملازمتوں کو مکمل طور پر ختم کر دے گی۔
صرف ایک سے پانچ سال باقی؟
ڈیریو کہتے ہیں: یہ انقلاب اگلے 5، بلکہ شاید صرف 1 سال میں شروع ہو جائے گا۔ یہ کوئی دور کا خواب نہیں، نہ ہی 20 سال بعد کی بات ہے۔ قیصر رونجھا اسے واضح کرتے ہیں: ہم جیسے چھوٹے موٹے کنٹینٹ کریئیٹر نہیں، بلکہ AI بنانے والے کہہ رہے ہیں کہ انقلاب آ چکا ہے اور ہم اس کے دروازے پر کھڑے ہیں۔”
روکا نہیں جا سکتا، مگر تیاری کی جا سکتی ہے
ڈیریو نے اس بات پر زور دیا کہ: ہم AI کی ترقی کو روک نہیں سکتے۔ امریکہ اور چین کی مسابقت اسے جاری رکھے گی۔ تو کیا کیا جا سکتا ہے؟ قیصر رونجھا ویڈیو میں دو بنیادی اقدامات کا ذکر کرتے ہیں:
-
حکومتیں پالیسی بنائیں تاکہ بے روزگاری کا متبادل تیار ہو
-
عام افراد AI کو سمجھیں اور سیکھیں
اردو اے آئی کا مؤقف: ابھی وقت ہے
قیصر رونجھا نہایت سنجیدگی سے کہتے ہیں: اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو آپ خوش قسمت ہیں، کیونکہ آپ صحیح وقت پر آگاہ ہو رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ اب صرف کارٹون یا تصویریں بنانے کا دور نہیں، بلکہ AI ہماری زندگیوں کے ہر شعبے میں داخل ہو رہی ہے۔ اور اگر آپ تیار نہیں، تو پیچھے رہ جائیں گے۔
تبدیلی سے گھبرائیں نہیں، خود کو بدلیں
قیصر رونجھا اس ویڈیو کو خوف پھیلانے کا ذریعہ نہیں بناتے، بلکہ ایک سماجی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں: یہ میری بطور بانی اردو اے آئی، آپ کے لیے ذمہ داری ہے کہ آپ کو خبردار کروں تاکہ آپ کل نہ کہیں کہ ‘ہمیں تو کسی نے بتایا ہی نہیں’۔
No Comments