
گوگل نے ڈیویلپرز کے لیے جیمینی 2.5 پرو کا تازہ ترین ورژن وقت سے پہلے ہی متعارف کرا دیا ہے۔ تاکہ وہ گوگل I/O سے قبل اس کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس ایڈیشن میں ویب ڈیویلپمنٹ، کوڈ ریفیکٹرنگ، اور ایجنٹک ورک فلو کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔ جیمینی کی خصوصیت صرف اس کی طاقتور کوڈنگ نہیں، بلکہ یہ ہر اس ڈیویلپر کے لیے انقلابی ثابت ہو رہا ہے جو کچھ نیا اور منفرد بنانا چاہتا ہے۔
WebDev Arena کی تازہ ترین درجہ بندی میں جیمینی 2.5 پرو نے پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔ یہ درجہ بندی ماڈلز کی جانب سے پیش کردہ ویب ایپلیکیشنز کی خوبصورتی اور فعالیت کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
Replit کے صدر مشیل کٹاسٹا کا کہنا ہے:
“جیمینی 2.5 پرو ہمیں ہر اس مقام پر لے جاتا ہے جہاں کارکردگی اور کم تاخیر کی ضرورت ہو۔”
اسی طرح Cognition کے شریک بانی سیلاس البرٹی کا کہنا ہے:
“یہ پہلا ماڈل ہے جس نے ہمارے بیک اینڈ میں بڑی تبدیلی کو کامیابی سے مکمل کیا۔”
VideoMME بینچ مارک پر 84.8 فیصد اسکور حاصل کرنے کے بعد جیمینی اب ایک نئی مثال قائم کر چکا ہے۔ Google AI Studio میں جیمینی کی مدد سے ایک لرننگ ایپ تیار کی گئی جو صرف ایک یوٹیوب ویڈیو کی بنیاد پر مکمل انٹرایکٹو UI پیش کرتی ہے۔ اس سے واضح ہے کہ جیمینی صرف کوڈ لکھنے تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک تخلیقی ساتھی بن چکا ہے۔
اس سے متعلق مزید جاننے کے لیے یہ مضمون ضرور دیکھیں۔
جیمینی 2.5 پرو اب ڈیزائن عناصر جیسے رنگ، فونٹ، مارجن، اور بارڈر خود پہچان کر CSS تیار کر سکتا ہے۔ اگر آپ چاہیں کہ کسی ایپ میں ویڈیو پلیئر شامل کیا جائے، تو جیمینی اسے اس انداز میں شامل کرے گا جیسے وہ پہلے سے موجود فیچرز کا حصہ ہو۔
اس ضمن میں ویب ایپ بنانے کے اس سادہ دو قدمی طریقے سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔
Dictation Starter App ایک واضح مثال ہے کہ کس طرح جیمینی خود اینیمیشن، بٹن ایفیکٹس اور ریسپانسیو ڈیزائن جیسے عناصر کو بغیر ہدایت کے شامل کرتا ہے۔ اس ماڈل کا وژن اور اسٹائل اسے جدید ویب ڈیویلپمنٹ میں نمایاں بناتے ہیں۔
اگر آپ پہلے سے جیمینی استعمال کر رہے ہیں۔ تو اس اپڈیٹ کے لیے آپ کو کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ پرانا ماڈل (03-25) خود بخود نئے ورژن (05-06) کی طرف ری ڈائریکٹ ہو گیا ہے۔ یہ تبدیلی گوگل کی اس کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد جیمینی ایپ کے خامیوں کو دور کر کے بہترین تجربہ فراہم کرنا ہے۔
گوگل نے جیمینی کو صرف ایک کوڈنگ ماڈل کے طور پر نہیں بلکہ ایک مکمل ایجنٹک پلیٹ فارم کے طور پر متعارف کروایا ہے۔ یہ ہر اس فرد کے لیے موزوں ہے جو جدت اور تیزرفتاری کے ساتھ نئی ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھنا چاہتا ہے۔
یہ معلومات Google کی آفیشل رپوٹ سے حاصل کی گئی ہے۔
Hi! I’m Mairaj Roonjha, a Computer Science student, Web developer, Content creator, Urdu AI blogger, and a changemaker from Lasbela, Balochistan. I’m currently studying at Lasbela University of Agriculture, Water and Marine Sciences (LUAWMS), where I focus on web development, artificial intelligence, and using tech for social good.
As the founder and lead of the Urdu AI project, I’m passionate about making artificial intelligence more accessible for Urdu-speaking communities. Through this blog, I aim to break down complex tech concepts into simple, relatable content that empowers people to learn and grow. I also work with the WALI Lab of Innovation to help reduce the digital divide in rural areas.
No Comments