گوگل کی جیمنائی اور نوٹ بک ایل ایم میں نئی اپ ڈیٹس: کہانیوں سے لے کر گائیڈڈ لرننگ تک
گوگل اپنے اے آئی پلیٹ فارمز میں بہت تیزی سے تبدیلیاں لا رہا ہے۔ ہر ہفتے ہمیں کوئی نہ کوئی نئی اپ ڈیٹس دیکھنے کو ملتی ہے۔ جو صارفین کے لیے نئے مواقع پیدا کرتی ہے۔ اس ہفتے گوگل نے اپنی مشہور اے آئی سروسز، خاص طور پر جیمنائی اور نوٹ بک ایل ایم میں کچھ دلچسپ فیچرز شامل کیے ہیں۔ آئیے ان کا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں۔
جیمنائی ایپ کا نیا اسٹوری ٹیلنگ فیچر
جیمنائی ایپ میں اسٹوری ٹیلنگ کا فیچر ایک نئی اور دلچسپ سہولت ہے جو خاص طور پر بچوں کے لیے کہانیاں بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ فیچر نہ صرف آپ کے دیے گئے موضوع پر کہانی لکھتا ہے۔ بلکہ اس کے ساتھ Pixer طرز کی 3D تصاویر اور آڈیو بھی تیار کرتا ہے۔
-
استعمال کا طریقہ:
آپ کو صرف ایک سادہ پرامپٹ دینا ہے۔ جیسے “ایک پاکستانی بچے کی کہانی بناؤ جس کا کبوتر گم ہو جائے اور پھر مل جائے۔ 3D پکسر اسٹائل میں”۔ جیمنائی فورا آپ کے لیے ایک مکمل تصویری کتاب (storybook) تیار کر دے گا۔
-
فائل محفوظ کرنے کے طریقے:
آپ اس کہانی کو سننے کے ساتھ ساتھ اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ یا اسے پرنٹ بھی کر سکتے ہیں۔ پرنٹ کرتے وقت اگر آپ ‘PDF printer’ کا آپشن منتخب کریں۔ تو آپ کہانی کو ایک پی ڈی ایف فائل کی شکل میں اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کر سکتے ہیں۔ بعد میں آپ کسی بھی آن لائن ٹول کی مدد سے اس پی ڈی ایف کو تصاویر میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
-
ویڈیو بنانا:
اگر آپ اس کہانی کو بطور ویڈیو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو اس کا واحد طریقہ اس کی اسکرین ریکارڈنگ کرنا ہے۔ البتہ، اگر آپ اس میں اپنی آواز اور ایڈیٹنگ شامل کریں تو اس کے مونیٹائزیشن کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں۔
جیمنائی کا گائیڈڈ لرننگ موڈ
جیمنائی میں شامل ہونے والا دوسرا اہم فیچر گائیڈڈ لرننگ موڈ ہے۔ یہ ان افراد کے لیے ہے جو کسی نئے موضوع کو سیکھنا چاہتے ہیں لیکن انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ کہاں سے شروع کریں۔
-
کام کرنے کا طریقہ:
جب آپ اسے کوئی پیچیدہ موضوع دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر، “مجھے کرپٹو کرنسی کے بارے میں سکھاؤ، میری معلومات صفر ہے”، تو یہ آپ کو ایک مرحلہ وار (step-by-step) آؤٹ لائن تیار کر کے دیتا ہے۔ اس طرح یہ آپ کو ایک استاد یا رہنما کی طرح ہر قدم پر رہنمائی کرتا ہے اور چیزوں کو آپ کے لیے آسان بناتا جاتا ہے۔
نوٹ بک ایل ایم میں بڑی سہولت
جیمنائی کے ساتھ ساتھ گوگل نے اپنے نوٹ بک ایل ایم میں بھی ایک اہم تبدیلی کی ہے۔ پہلے آپ ایک وقت میں صرف ایک ویب سائٹ کا لنک شامل کر سکتے تھے۔ لیکن اب آپ متعدد ویب ایڈریسز کو ایک ساتھ بلک میں شامل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت تحقیق اور معلومات جمع کرنے کے عمل کو مزید تیز اور آسان بناتی ہے۔
No Comments