گوگل کا نیا ٹول نوٹ بک ایل ایم اب مزید طاقتور، ویڈیو اور آڈیو کے نئے فیچرز متعارف
گوگل نے اپنے اے آئی ریسرچ اسسٹنٹ نوٹ بک ایل ایم میں کئی نئی اور دلچسپ اپڈیٹس متعارف کرائی ہیں۔ یہ نئے فیچرز صارفین کو پیچیدہ معلومات کو سمجھنے اور دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے میں مزید آسانی فراہم کریں گے۔ آج سے یہ ٹول ویڈیو اوور ویوز اور بہتر ’اسٹوڈیو پینل‘ کے ساتھ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ نئے فیچرز کیا ہیں اور کس طرح کام کرتے ہیں؟
ویڈیو اوورویوز: اب بصری امداد سے سمجھیں
ابھی تک نوٹ بک ایل ایم میں معلومات کو آڈیو کی شکل میں سن کر سمجھنا ایک کارآمد طریقہ تھا، خاص طور پر جب آپ ایک وقت میں کئی کام کر رہے ہوں۔ لیکن اب، گوگل نے ‘ویڈیو اوور ویوز’ کا نیا فیچر شامل کیا ہے جو بصری (visual) طور پر معلومات فراہم کرے گا۔ یہ فیچر خاص طور پر اس وقت کارآمد ہوگا جب آپ کسی پیچیدہ تصور کو سمجھنا چاہتے ہوں۔
گوگل کے مطابق، یہ فیچر ابتدائی طور پر سلائیڈز کی شکل میں کام کرے گا۔ آپ یوں سمجھیں کہ یہ آڈیو اوور ویوز کا ایک بصری متبادل ہے۔ اس میں ایک اے آئی میزبان سلائیڈز پر نئے بصری مواد (visuals) بنائے گا اور ساتھ ہی آپ کے دیے گئے دستاویزات سے تصاویر، ڈایاگرام، اقتباسات اور اعداد و شمار بھی دکھائے گا۔ یہ فیچر خاص طور پر ڈیٹا کی وضاحت کرنے، کسی عمل کو دکھانے اور غیر واضح تصورات کو زیادہ ٹھوس بنانے کے لیے مؤثر ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ اپنی ضرورت کے مطابق ویڈیو اوورویو کو کسٹمائز بھی کر سکتے ہیں۔ آپ اے آئی کو بتا سکتے ہیں کہ وہ کن موضوعات پر توجہ دے، آپ کے سیکھنے کا مقصد کیا ہے، یا یہ کہ آپ کا ہدف سامعین (audience) کون ہیں۔
یہ فیچر انگریزی زبان میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے اور جلد ہی اس میں مزید زبانوں کی حمایت بھی شامل کی جائے گی۔
اسٹوڈیو میں بڑی تبدیلی: ایک سے زیادہ آؤٹ پٹس بنانے کی سہولت
پہلے، نوٹ بک ایل ایم کے ذریعے ہر نوٹ بک میں صرف ایک آڈیو اوورویو، ایک مائنڈ میپ یا ایک اسٹڈی گائیڈ بنایا جا سکتا تھا، جو کہ بعض اوقات محدود ہوتا تھا۔ لیکن اب، گوگل نے ’اسٹوڈیو پینل‘ کو نئے انداز میں پیش کیا ہے اور اس میں سب سے اہم تبدیلی یہ ہے کہ اب آپ ایک ہی نوٹ بک میں ایک ہی قسم کے متعدد آؤٹ پٹس بنا سکتے ہیں۔ اس سے سیکھنے کے نئے دروازے کھلیں گے اور نوٹ بک ایل ایم کی افادیت کئی گنا بڑھ جائے گی۔
اگر آپ ایک عوامی (public) نوٹ بک استعمال کر رہے ہیں تو اب آپ مختلف زبانوں میں آڈیو اوورویوز بنا کر اپنے مواد کو عالمی سطح پر قابل رسائی بنا سکتے ہیں۔ اسی طرح، اگر آپ ایک ٹیم کے لیے نوٹس اور دستاویزات کا انتظام کر رہے ہیں تو ہر کردار کے لیے الگ الگ آڈیو اور ویڈیو اوورویوز بنا کر وقت اور محنت کی بچت کر سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ کسی بڑے امتحان کی تیاری کر رہے ہیں تو اب آپ ہر باب کے لیے الگ الگ مائنڈ میپس یا ویڈیو اوورویوز بنا سکتے ہیں۔
اس نئے اسٹوڈیو میں آپ کو چار الگ ٹائلز نظر آئیں گی جن سے آپ آڈیو اوورویوز، ویڈیو اوورویوز، مائنڈ میپس اور رپورٹس بنا سکتے ہیں۔ آپ جو بھی مواد تخلیق کریں گے وہ ان ٹائلز کے نیچے ایک فہرست میں ظاہر ہوگا۔ اور اب آپ اسٹوڈیو پینل میں ایک ساتھ کئی کام کر سکتے ہیں، جیسے کہ آڈیو اوورویو سنتے ہوئے ایک ہی وقت میں مائنڈ میپ کو دیکھنا۔
Muhammad Tanveer
Plz mujay b Bata dn es sy kesay faida uthaya jay.
Mjy b AI ko istemaal krna sikha dn.
Jazaak Allah