
گوگل Gemini Advanced مفت میں کیسے استعمال کریں؟
دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ ہی مختلف کمپنیوں نے اپنے AI ٹولز متعارف کروائے ہیں۔ گوگل کا Gemini Advanced ان میں سے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جو زیادہ طاقتور فیچرز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ تاہم، بہت سے افراد کو یہ معلوم نہیں کہ گوگل کا یہ ماڈل ایک محدود مدت کے لیے بالکل مفت استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یوٹیوب پر شائع ہونے والی اردو اے آئی کی ویڈیو میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ یہ سہولت کس طرح حاصل کی جا سکتی ہے۔
صرف ایک کارڈ کی تفصیل، اور ماہ بھر کی سہولت
اگرچہ Gemini Advanced ایک پریمیم سروس ہے جس کی قیمت لگ بھگ 20 امریکی ڈالر ہے۔ مگر گوگل کی جانب سے نئے صارفین کو ایک ماہ کا مفت ٹرائل دیا جاتا ہے۔ اس کے لیے صرف ایک درست کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی تفصیل دینا ضروری ہے، تاکہ گوگل کی سسٹم تصدیق کر سکے۔
طریقہ کار کیا ہے؟
-
ویب براؤزر میں Gemini اوپن کریں
-
اپنے گوگل اکاؤنٹ سے سائن ان کریں
-
“Try Gemini Advanced” پر کلک کریں
-
“Start Trial” کا بٹن دبائیں
-
اگر آپ نے پہلے سے کارڈ لنک کیا ہوا ہے تو فوری سبسکرپشن فعال ہو جائے گی
-
بصورتِ دیگر، کارڈ کی تفصیلات درج کرنا ہوں گی
گوگل واضح طور پر لکھتا ہے کہ اگر مقررہ وقت سے پہلے سبسکرپشن ختم کر دی جائے تو کوئی رقم چارج نہیں کی جائے گی۔
احتیاط ضروری ہے
اگرچہ یہ سہولت ایک ماہ کے لیے مفت ہے۔ لیکن صارف کو خود یہ یاد رکھنا ہوگا کہ اس نے سبسکرپشن کب شروع کی تھی۔ مثال کے طور پر اگر کسی نے 17 اپریل کو ٹرائل شروع کیا ہے۔ تو اسے 16 مئی تک اپنی سبسکرپشن منسوخ کر دینی چاہیے، بصورتِ دیگر گوگل ماہانہ چارجز وصول کر سکتا ہے۔
اس ٹرائل میں کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے؟
مفت ٹرائل کے دوران صارفین کو Gemini Advanced کے وہ تمام فیچرز دستیاب ہوتے ہیں جو عام طور پر پیڈ ورژن میں ہوتے ہیں، جیسے:
-
بڑی تحریروں کا خلاصہ
-
کوڈنگ اسسٹنٹس
-
سوالات کے جوابات
-
ای میلز، رپورٹس اور پروپوزلز تیار کرنا
-
اور دیگر تخلیقی یا تحقیقی کام
آخر میں
گوگل کی جانب سے مفت ٹرائل کی سہولت ان صارفین کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ جو جنریٹیو AI کو آزمانا چاہتے ہیں مگر فوری طور پر رقم خرچ نہیں کر سکتے۔ اگر مقررہ مدت کے اندر سبسکرپشن منسوخ کر دی جائے تو کسی قسم کی چارجنگ نہیں ہوتی، اور صارف مہنگے ماڈلز کے تمام فیچرز سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:
No Comments