
گوگل جیمینی میں اپنا جیم کیسے بنائیں اور دوسروں سے شیئر کریں؟
اگر آپ چاہتے ہیں کہ روزمرہ کے دہرائے جانے والے کام خودکار ہو جائیں اور بار بار ایک ہی پرامپٹ دینے سے بچا جا سکے، تو گوگل جیمینی کا ‘جیمز’ فیچر آپ کے لیے بہترین حل ہے۔ یہ فیچر اب نہ صرف ذاتی استعمال کے لیے ہے بلکہ آپ اپنے بنائے گئے جیمز دوسروں سے بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
گوگل جیمز کے حوالے سے دو اہم کام ہوتے ہیں: پہلا، جیم کیسے بنایا جائے؟ اور دوسرا، اسے دوسروں سے کیسے شیئر کیا جائے؟ آئیے دونوں پر مرحلہ وار نظر ڈالتے ہیں:
پہلا مرحلہ ہے جیم بنانا۔ گوگل نے یہ عمل اتنا آسان کر دیا ہے کہ کوئی بھی صارف صرف چند منٹوں میں اپنا ذاتی جیم تیار کر سکتا ہے۔ سب سے پہلے gemini.google.com پر جائیں اور اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان کریں۔ یاد رکھیں، نیا جیم صرف ویب براؤزر پر بنایا جا سکتا ہے، موبائل ایپ پر نہیں۔ لاگ اِن ہونے کے بعد، سائیڈ پینل یا اکاؤنٹ مینو میں ‘Gem Manager’ تلاش کریں۔ وہیں سے نئے جیم کی تخلیق کا آغاز ہوتا ہے۔ اب انسٹرکشن باکس میں اپنی ہدایات لکھیں۔ یہ سب سے اہم مرحلہ ہے۔ آپ کو گوگل جیمینی کو یہ بتانا ہوتا ہے کہ جیم کا کام کیا ہوگا، کس انداز میں بات کرے۔ کن باتوں کا خاص خیال رکھے؟ مثال کے طور پر: “مجھے ایک ایسا جیم چاہیے جو نویں جماعت کے طالب علموں کو سادہ اردو میں سائنس سمجھائے، ہر جواب کے ساتھ روزمرہ کی مثال بھی دے، اور سوالات کا انداز دوستانہ ہو۔” جیسے ہی آپ اپنی ہدایات مکمل کرتے ہیں، جیمینی خود بخود انہی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ایک مکمل جیم تیار کر دیتا ہے۔
دوسرا مرحلہ ہے جیم کو شیئر کرنا۔ جیسے ہی جیم تیار ہو جائے، آپ اسے بالکل ویسے ہی شیئر کر سکتے ہیں۔ جیسے گوگل ڈرائیو میں کوئی فائل شیئر کی جاتی ہے۔ اس کے لیے جیمینی ویب مینیجر میں جائیں۔ جس جیم کو شیئر کرنا ہے۔ اس کے سامنے موجود “شیئر” بٹن پر کلک کریں۔ آپ مخصوص افراد کو ویو یا ایڈٹ کی اجازت دے سکتے ہیں یا چاہیں تو لنک عام بھی کر سکتے ہیں۔ مکمل پرائیویسی کنٹرول آپ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ تفصیل کے لیے گوگل کی آفیشل ویب سائیٹ بھی ملاحظہ کریں۔
جیمز کی کوئی حد نہیں۔ آپ تعلیم، کاروبار، صحت، سفر یا ذاتی زندگی سے متعلق جیمز بنا سکتے ہیں۔ مثالیں: طلباء کے لیے کوئز تیار کرنا، ای میل ٹیمپلیٹس، روزمرہ کے کاموں کی فہرست، ورزش یا غذا کا شیڈول۔ وقت کی بچت، ذاتی نوعیت کے حل، ٹیم ورک میں آسانی، تکرار سے نجات جیسے بے شمار فوائد ہیں۔
اگر آپ کو بار بار یہ لکھنا پڑتا ہے: “ایک مارکیٹنگ ای میل بنا دو”، “بچوں کے لیے ہوم ورک پلان دو”، “میٹنگ نوٹس تیار کرو” تو اب یہ سب کچھ صرف ایک کلک سے ہو سکتا ہے۔ ایک بار جیم بنا لیں اور ہر بار صرف استعمال کریں۔ پرامپٹ دینا دوبارہ ضروری نہیں۔
اردو اے آئی کے مطابق فی الحال جیمز مکمل طور پر مفت دستیاب ہیں۔ مستقبل میں ممکن ہے گوگل انہیں پریمیم بنائے، اس لیے ابھی ان سے فائدہ اٹھانا بہترین موقع ہے۔ اگر آپ چاہیں کہ جیمز کی تخلیق اور استعمال مکمل اردو رہنمائی کے ساتھ سیکھیں تو اردو اے آئی کا تفصیلی بلاگ ضرور ملاحظہ کریں۔
گوگل کا جیمز شیئرنگ فیچر آپ کو اپنا اے آئی اسسٹنٹ خود تخلیق کرنے، محفوظ کرنے اور دوسروں کے ساتھ بانٹنے کی سہولت دیتا ہے۔ اب آپ بھی تخلیق کریں، محفوظ کریں اور شیئر کریں۔ جیمز صرف ٹول نہیں، ایک مکمل ذاتی اے آئی تجربہ ہے۔
No Comments