
گوگل سرچ کا نیا فیچر:اے آئی کے ساتھ سوالات کے جواب اب پہلے سے زیادہ آسان
گوگل نے بھارت میں ایک نیا تجرباتی فیچر اے آئی موڈ متعارف کروایا ہے۔ جو پیچیدہ سوالات کا آسان، تفصیلی اور سمجھدار جواب فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر گوگل سرچ میں براہ راست شامل ہے اور اب آپ چاہیں تو سوال ٹائپ کریں، بول کر پوچھیں یا تصویر اپلوڈ کر کے جانیں۔
گوگل کا نیا انداز: ایک سوال، تفصیلی جواب
اب سوچیں کہ آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہو جو عام سرچ سے حل نہ ہو پاتا جیسے “میرے بچوں کے لیے گرمی میں گھر کے اندر کون سی سرگرمیاں مفید ہوں گی؟” اب آپ یہ سوال گوگل پر اے آئی موڈ کے ذریعے کریں، اور مکمل، لنکس سمیت جواب پائیں۔
گوگل کیسے سمجھتا ہے مشکل سوالات؟
گوگل کا یہ نیا اے آئی موڈ ایک وقت میں سوال کو کئی حصوں میں تقسیم کر کے ویب پر مختلف سرچز کرتا ہے اور ایک جامع جواب تیار کرتا ہے۔ یہ سب کچھ Gemini 2.5 ماڈل کی مدد سے ممکن ہوا ہے۔
تصویر یا آواز سے بھی سوال کریں
بھارت میں سب سے زیادہ Google Lens استعمال ہوتا ہے، اور اسی لیے گوگل نے اس اے آئی موڈ کو وائس اور امیج سرچ کے لیے بھی موزوں بنایا ہے۔ پودے کی تصویر لگائیں، بول کر سوال کریں یا ٹائپ کریں ۔گوگل آپ کو ایک ایسا جواب دے گا جو آسان زبان میں، مرحلہ وار سمجھائے گا۔
گوگل کے مطابق یہ صرف آغاز ہے
گوگل کہتا ہے کہ اے آئی موڈ اب ان سوالات کا بھی جواب دے سکتا ہے جو پہلے کئی بار سرچ کرنے پر بھی واضح نہ ہوتے تھے۔ یہ تجرباتی فیچر ابھی صرف انگریزی میں Labs کے ذریعے دستیاب ہے۔ مگر صارفین کی رائے کے بعد جلد عام استعمال کے لیے بھی لانچ کیا جا سکتا ہے۔
گوگل کا وژن کیا ہے؟
گوگل کے مطابق اب لوگ سرچ سے صرف معلومات نہیں بلکہ مسئلے کا مکمل حل چاہتے ہیں۔ اور اے آئی موڈ اسی مقصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ AI Overviews کے بعد یہ اگلا قدم ہے۔ جو اب ماہانہ 1.5 ارب سے زیادہ صارفین استعمال کر رہے ہیں۔ گوگل اب صرف سرچ انجن نہیں رہا یہ اب آپ کا معاون بن چکا ہے۔ جو آپ کی بات سن کر سمجھتا ہے اور تفصیل سے جواب دیتا ہے۔
یہ بلاگ بنیادی طور پر گوگل کے آفیشل بلاگ پر شائع شدہ معلومات پر مبنی ہے۔ اصل بلاگ یہاں پڑھا جا سکتا ہے: Google Blog – AI Mode in India
عاصمہ انور
گوگل کی ایک عمدہ کاوش ہے دیکھنا یہ ہے کہ ہم اس سے کس حد تک اور کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔