
گوگل جیمینائی پرو پاکستانی طلبہ کے لیے ایک سال کے لیے مفت مکمل تفصیل
اگر آپ ایک طالبعلم ہیں اور مہنگے اے آئی سبسکرپشن پلانز آپ کے بجٹ سے باہر ہیں تو اب آپ کے لیے زبردست خوشخبری ہے۔ گوگل نے پاکستان میں موجود طلبہ کے لیے اپنا “جیمینائی اے آئی پرو” پلان ایک سال کے لیے مفت کر دیا ہے۔ یہ آفر ان طلبہ کے لیے ہے جو کسی اسکول، کالج یا یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہیں۔ گوگل کا یہ فیصلہ پاکستانی اسٹوڈنٹس کو عالمی معیار کی اے آئی خدمات تک بغیر کسی لاگت کے رسائی فراہم کرے گا۔
جیمینائی اے آئی پرو گوگل کی جانب سے متعارف کردہ ایک جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی سروس ہے جو کئی زبردست فیچرز پر مشتمل ہے۔ عام طور پر یہ پلان 5600 پاکستانی روپے ماہانہ میں دستیاب ہوتا ہے لیکن اب پاکستانی طلبہ کو یہ مکمل ایک سال کے لیے مفت میں دیا جا رہا ہے۔ اس سروس میں 2 ٹیرا بائٹ کلاؤڈ اسٹوریج، ویڈیو جنریشن کے لیے گوگل کا VEO3 ٹول، نوٹ بک ایل ایل ایم کا پرو ورژن، گوگل میٹ میں پریمیم ویڈیو کالنگ فیچرز، اے آئی ٹیکسٹ اور ویڈیو ایڈیٹر “Flow” اور جیمینائی اے آئی کے تمام پرو فیچرز شامل ہیں۔
یہ آفر صرف ان پاکستانی طلبہ کے لیے ہے جو کسی بھی تسلیم شدہ تعلیمی ادارے میں زیرِ تعلیم ہیں۔ خواہ آپ اسکول، کالج یا یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ ہوں، اگر آپ کے پاس موجودہ تاریخ کا اسٹوڈنٹ کارڈ یا فیس چالان ہے تو آپ اس آفر کے اہل ہیں۔
اس آفر سے فائدہ اُٹھانے کے لیے سب سے پہلے گوگل پر “Google Gemini اے آئی Pro Student Offer Pakistan” تلاش کریں۔ وہاں سے “Student Offer” کے لنک پر کلک کریں۔ ایک فارم کھلے گا جس میں اپنا نام، ملک (پاکستان) اور ادارے کا نام درج کریں۔ فارم مکمل کرنے کے بعد آپ کو “Share ID” بنانے کا مرحلہ مکمل کرنا ہوگا۔ یہ شیئر آئی ڈی اس بات کی تصدیق کرے گی کہ آپ واقعی طالبعلم ہیں۔ اس کے لیے آپ کو حالیہ اسٹوڈنٹ شناختی کارڈ، فیس چالان یا کوئی اور تعلیمی دستاویز اپلوڈ کرنا ہوگا۔ تصدیق کا عمل عام طور پر 1 گھنٹے میں مکمل ہو جاتا ہے۔
اگرچہ یہ پلان ایک سال کے لیے مکمل مفت ہے۔ گوگل کو آپ کی بینکنگ تفصیلات درکار ہوں گی تاکہ اگر آپ ایک سال بعد سبسکرپشن ختم نہ کریں تو چارجنگ شروع کی جا سکے۔ آپ کے لیے اطمینان کی بات یہ ہے کہ اگر آپ اگلے سال اکتوبر سے پہلے سبسکرپشن کینسل کر دیتے ہیں تو آپ سے کوئی رقم نہیں لی جائے گی۔ اس کے علاوہ SadaPay، NayaPay یا کسی بھی مقامی بینک کا ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان کی جانچ کی جا چکی ہے اور یہ گوگل پر کام کرتے ہیں۔
اس پلان کے تحت آپ کو 2 ٹیرا بائٹ یعنی 2000 جی بی اسٹوریج مفت ملے گی جو کہ عام گوگل اکاؤنٹ کی 15 جی بی اسٹوریج کے مقابلے میں بہت بڑی سہولت ہے۔ آپ یہ اکاؤنٹ اپنے خاندان کے 5 افراد کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں اور ان کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ رہے گا۔ ویڈیو جنریشن کے لیے Google VEO3 ٹول استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جو دنیا کے بہترین اے آئی ویڈیو جنریٹرز میں سے ایک ہے اور ہر مہینے 1000 مفت کریڈٹس دیتا ہے۔
Google کا نوٹ بک ایل ایم ٹول بھی پرو ورژن میں دستیاب ہوگا۔ یہ ایک ایسا اے آئی ٹول ہے جو آپ کی دی گئی معلومات (جیسے کتابیں، لیکچرز) سے سوالات، کوئزز، اور اہم نکات اخذ کر سکتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ بغیر انٹرنیٹ پر تلاش کیے، اپنے نوٹس سے مواد حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح Google Flow بھی دستیاب ہوگا جس سے آپ ویڈیوز، پوسٹرز، اور سوشل میڈیا کے لیے مواد تیار کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گوگل میٹ میں آپ کو پریمیم ویڈیو کالنگ فیچرز بھی مفت میں دستیاب ہوں گے۔
یہ خصوصی آفر 25 دسمبر 2025 تک دستیاب ہے۔ اس کے بعد امکان ہے کہ یہ فری پلان بند کر دیا جائے گا۔ اس لیے اگر آپ یا آپ کے گھر میں کوئی اسٹوڈنٹ ہے تو فوری طور پر اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ اگر آپ یہ اکاؤنٹ شیئر کرتے ہیں تو ہر صارف کا ڈیٹا الگ اور محفوظ رہے گا۔ آپ چاہیں تو صرف اسٹوریج شیئر کریں اور باقی ڈیٹا پرائیویٹ رکھیں۔
گوگل کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو دی گئی یہ سہولت نہ صرف ایک بڑا تحفہ ہے بلکہ اے آئی تک مساوی رسائی کا خواب پورا کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اس سے طلبہ کو دنیا کے بہترین ٹولز تک فری رسائی ملے گی۔ ان کی تعلیمی صلاحیت بہتر ہوگی اور وہ تخلیقی کام اور سٹارٹ اپس شروع کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ اگر آپ ایک اسٹوڈنٹ ہیں تو آپ کے پاس کھونے کو کچھ نہیں، صرف سیکھنے کو سب کچھ ہے۔
No Comments