
پرپلیکسٹی کا لیبز فیچر: جب ایک خیال مکمل پروجیکٹ میں بدل جائے
مصنوعی ذہانت کا نیا موڑ: اب سوال نہیں، حل تیار ہوتا ہے
مصنوعی ذہانت کے میدان میں کام کرنے والی کمپنی پرپلیکسٹی نے پرو صارفین کے لیے ایک نیا اور منفرد فیچر متعارف کرایا ہے۔ جسے لیبز کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فیچر کسی بھی خیال کو صرف چند منٹوں میں قابلِ عمل رپورٹ، اسپریڈشیٹ یا ویب ایپ میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جہاں اب تک بیشتر اے آئی ٹولز صرف جوابات فراہم کرنے تک محدود تھے۔ وہیں لیبز صارف کو ایک مکمل نتیجہ فراہم کرتا ہے۔ جیسے ایک تیار شدہ پراجیکٹ، جس کے لیے پہلے کئی سافٹ ویئر اور مہارتیں درکار تھیں۔
لیبزکیا کرتا ہے؟
پرپلیکسٹی کے مطابق، لیبز ایک 10 منٹ کا خودکار ورک سائیکل چلاتا ہے۔ اس دوران یہ خود ویب براؤزنگ کرتا ہے، کوڈ لکھتا ہے، ڈیٹا کو پراسیس کرتا ہے اور ایک مکمل ڈیجیٹل آؤٹ پٹ تیار کرتا ہے۔ یہی نہیں، یہ آؤٹ پٹ چارٹس، سی ایس وی فائلز، سلائیڈز، اور سادہ ویب ایپلیکیشنز کی شکل میں بھی ہو سکتی ہے۔
تمام تیار شدہ مواد ’ایسیٹس‘ ٹیب میں محفوظ ہوتا ہے۔ جب کہ انٹرایکٹو ایپلیکیشنز یا پریزنٹیشنز ’ایپ‘ ٹیب میں نظر آتی ہیں۔
تحقیق سے تخلیق تک
اب تک پرپلیکسٹی کا ’ڈیپ ریسرچ‘ فیچر (جسے اب صرف ریسرچ کہا جاتا ہے) ایک تیز، مفصل تجزیہ فراہم کرنے کے لیے جانا جاتا تھا۔ لیکن لیبز اس سے بھی ایک قدم آگے ہے۔ یہ صرف معلومات نہیں دیتا، بلکہ ان معلومات پر خود عمل کر کے نتائج تخلیق کرتا ہے۔
ڈیپ ریسرچ فیچر اب بھی اپنی جگہ اہم ہے، لیکن لیبز ان کاموں کے لیے مفید ہے جہاں وقت، پیچیدگی اور مشینی مہارت درکار ہو۔
ایک ورچوئل ٹیم کی طرح
لیبز کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ یہ ایک مکمل ٹیم جیسا کردار ادا کرے۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی شخص مالیاتی ڈیٹا پر مبنی رپورٹ چاہتا ہے تو لیبز خود ڈیٹا حاصل کرتا ہے، اس پر کوڈ کے ذریعے عمل کرتا ہے۔ اور نتیجہ ایک قابلِ استعمال فائل یا ایپ کی شکل میں پیش کرتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ لیبز کو ’’ورچوئل پروجیکٹ ٹیم‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
پرپلیکسٹی کا بڑھتا دائرہ
اس فیچر کے ساتھ پرپلیکسٹی نے اپنا دائرہ مزید وسیع کر لیا ہے۔ اگرچہ اس سے پہلے کمپنی نے واٹس ایپ انٹرفیس اور کروم ایکسٹینشن جیسے فیچرز متعارف کرائے تھے۔ جو روزمرہ سرچ کے تجربے کو بہتر بناتے ہیں۔ مگر لیبز تخلیقی اور عملی دونوں میدانوں میں نئی راہیں کھول رہا ہے۔
مزید برآں، ویڈیو اور میڈیا کے شعبے میں بھی نئی اختراعات ہو رہی ہیں۔ جیسے veo 2 کا فیچر یا چیٹ جی پی ٹی کا لائیو اسکرین شیئرنگ، جو پیشہ ور افراد کے لیے انقلابی حیثیت رکھتے ہیں۔
اب صرف سوچیں، باقی کام لیبز کرے گا
پرپلیکسٹی کا ’لیبز‘ فیچر مصنوعی ذہانت کو تحقیق سے آگے لے جا کر تخلیق کے میدان میں داخل کرتا ہے۔ یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہے جو کم وقت میں معیاری نتائج چاہتے ہیں۔ بغیر تکنیکی مہارت کے۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ لیبز، مشینی ذہانت کی وہ شکل ہے جو نہ صرف جواب دیتی ہے بلکہ جواب پر عمل بھی کرتی ہے۔
No Comments