
مصنوعی ذہانت کی پیش رفت اور سمارٹ فون کا زوال؟ ایلون مسک، گیٹس، زکربرگ کی پیش گوئی
دنیا کے معروف ٹیک رہنما اس بات پر متفق ہو رہے ہیں کہ سمارٹ فون جلد ماضی کا حصہ بننے والے ہیں۔ مگر ایپل کے سی ای او ٹم کک کا مؤقف بالکل مختلف ہے۔ جہاں ایلون مسک، بل گیٹس، مارک زکربرگ اور سیم آلٹمین ایک ایسے مستقبل کی پیش گوئی کر رہے ہیں جس میں سمارٹ فون کی جگہ نئی اور انقلابی ٹیکنالوجی لے گی، وہیں ٹم کک کا اصرار ہے کہ سمارٹ فونز کا دور ابھی ختم نہیں ہوا۔
سوچ کے ذریعے رابطہ: ایلون مسک کا وژن
نیورالنک کے بانی ایلون مسک نے ایک بار پھر جدت پسندی کی حدیں عبور کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ایسا وقت آئے گا جب لوگ محض اپنی سوچ سے ڈیوائسز کنٹرول کر سکیں گے۔ ان کا ماننا ہے کہ برین کمپیوٹر انٹرفیس کی بدولت سمارٹ فون غیر ضروری ہو جائے گا۔ اب تک دو افراد پر کامیاب تجربات ہو چکے ہیں، جنہیں نیورالنک امپلانٹ دیا گیا اور وہ اپنی سوچ کے ذریعے ڈیوائسز سے تعامل کر سکتے ہیں۔
گیٹس کا متبادل: الیکٹرانک ٹیٹو
بل گیٹس نے سرمایہ کاری کی ہے Chaotic Moon کے ایک منصوبے میں جو الیکٹرانک ٹیٹو تیار کر رہا ہے۔ ان ٹیٹوز میں نینو سینسرز نصب ہوتے ہیں جو صارف کا ڈیٹا حاصل، بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔ بالکل ایک سمارٹ فون کی طرح۔
گیٹس کے مطابق ان ٹیٹوز کا استعمال خاص طور پر صحت، جی پی ایس اور کمیونیکیشن میں اہم ثابت ہو سکتا ہے۔
زکربرگ کا 2030 کا خواب
مارک زکربرگ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی میٹا اگمینٹڈ ریئلٹی (AR) گلاسز کو اگلی دہائی میں سمارٹ فونز کا متبادل بنانے کے لیے 65 ارب ڈالر تک خرچ کرنے والی ہے۔زکربرگ کہتے ہیں کہ 2030 تک یہ چشمے وہ تمام افعال انجام دیں گے جو آج سمارٹ فونز سے کیے جاتے ہیں — بغیر ہاتھ لگائے، بالکل ہینڈز فری۔
ٹم کک کا جواب: اسمارٹ فون رہے گا
دوسری جانب، ایپل کے سی ای او ٹم کک کا کہنا ہے کہ سمارٹ فونز آنے والے سالوں میں بھی ہماری زندگی کا لازمی جزو رہیں گے۔ ان کے مطابق iPhone 16 جیسے ماڈلز میں AI کی نئی خصوصیات نے فونز کو مزید بہتر اور ذاتی بنا دیا ہے۔
کک کے بقول، ایپل کا مشن یہ ہے کہ سمارٹ فون نہ صرف متعلقہ رہے، بلکہ نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ہم آہنگ بھی ہو۔
پاکستان کہاں کھڑا ہے؟
جب دنیا ٹیکنالوجی کی اگلی نسل کی طرف بڑھ رہی ہے، تو سوال پیدا ہوتا ہے: پاکستان اس دوڑ میں کہاں کھڑا ہے؟ پاکستان میں AI کی ترقی اب بھی ابتدائی مراحل میں ہے، مگر 2025 میں یہ شعبہ اہم پیش رفت کے امکانات رکھتا ہے۔
ٹیکنالوجی کا مستقبل کس سمت؟
اگرچہ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ سمارٹ فون ختم ہو رہے ہیں، مگر اتنا طے ہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا ایک بڑے انقلاب کی دہلیز پر ہے۔
اصل رپورٹ Glass Almanac ملاحظہ کریں۔
No Comments