
گوگل لیبز کی دُنیا: صرف نوٹ بُک ایل ایم ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ ہے
مصنوعی ذہانت اور سیکھنے کے نئے طریقوں کی تلاش میں گوگل لیبز (Google Labs) نے کئی حیران کن تجربات متعارف کروائے ہیں۔ ان میں سب سے نمایاں نوٹ بُک ایل ایم ہے۔ جس نے تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں ایک نیا باب کھولا۔ تاہم گوگل کی لیب کی دُنیا صرف یہی ایک ٹول نہیں، بلکہ کئی اور جدید تجربات بھی سامنے آ چکے ہیں جنھوں نے سیکھنے کا انداز ہی بدل دیا ہے۔
گوگل لیب کا ابتدائی تجربہ: نوٹ بُک ایل ایم
2023 میں Project Tailwind کے نام سے شروع ہونے والا یہ اے آئی ٹول بعد ازاں؎نوٹ بُک ایل ایم کے نام سے مقبول ہوا۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو تحقیق، نوٹس لینے اور مواد کے خلاصے کے کام کو بہت آسان بنا دیتا ہے۔ میں خود ایک طالبعلم کے طور پر اس کو روزمرہ کے مطالعے، انٹرویو کی تیاری اور ریسرچ میں استعمال کرتا ہوں۔
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا گوگل کی لیب کا یہی واحد کامیاب تجربہ ہے؟
Illuminate: تحقیقاتی آوازوں کا نیا سفر
Illuminate گوگل لیب کا ایک نیا تجربہ ہے جو تحقیقاتی مقالوں کو اے آئی کی مدد سے آڈیو میں بدل دیتا ہے۔ آپ مختلف ریسرچ پیپرز پر مبنی گفتگو سن سکتے ہیں۔ جو دو اے آئی میزبانوں کے درمیان ہوتی ہے۔ ایک مردانہ اور ایک زنانہ آواز۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میںRaise Hand کا فیچر موجود ہے۔ جس کے ذریعے آپ سوال پوچھ سکتے ہیں۔ جس کا جواب متعلقہ مقالے سے لیا جاتا ہے۔Illuminate صرف اُن ویب لنکس کو آڈیو میں بدل سکتا ہے جو عام صارفین کے لیے کھلے ہوں۔ اگر کسی ویب سائٹ پر مواد دیکھنے کے لیے سبسکرپشن یا ادائیگی درکار ہو تو اسے “پیے وال” کہا جاتا ہے۔ ایسے صفحات کو Illuminate پڑھنے سے قاصر ہوتا ہے۔
عام الفاظ میں کہا جائے تو پیے وال ایک ڈیجیٹل دیوار ہے، جو صرف اُن افراد کے لیے ہٹتی ہے جو ماہانہ یا سالانہ فیس ادا کرتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو کسی بھی ویب سائٹ کا لنک ڈال کر اپنا آڈیو خلاصہ بھی تیار کر سکتے ہیں۔ بشرطیکہ وہ paywall سے محفوظ ہو۔
Learn About: آپ کا ذاتی اے آئی استاد
Learn About بھی گوگل لیب کا ایک متاثر کن تجربہ ہے۔ جو کسی بھی موضوع پر سیکھنے میں مدد دیتا ہے۔ جیسے ہی آپ اس ویب سائٹ پر جائیں، ایک سوال سامنے آتا ہے: “آپ آج کیا سیکھنا چاہتے ہیں؟” میں نے Python کی syntax سیکھنے کے لیے اس کا تجربہ کیا اور حیرت انگیز طور پر مکمل، تصویری اور interactive وضاحت ملی۔
اس میں شامل تھے:
-
Key Elements کی فہرست
-
“Stop and Think” کارڈ
-
غلط فہمیوں کی نشاندہی
-
Comprehension Check
جواب دینے کے بعد، یہ اے آئی آپ کے جواب کی خوبیوں اور خامیوں کا تجزیہ بھی کرتا ہے۔
Little Language Lessons: زبان سیکھنے کا نیا انداز
لیب کا وہ حصہ ہے جو زبان سیکھنے کے عمل کو مختصر اور دلچسپ بناتا ہے۔ یہ تین حصوں پر مشتمل ہے:
-
Tiny Lessons
مختلف روزمرہ کے مواقع (جیسے کافی آرڈر کرنا) سے متعلق الفاظ اور جملے سکھاتا ہے۔
-
Slang Hang
مقامی زبان میں بات چیت کے انداز سکھاتا ہے، جیسے ماسکو کے بازار میں ایک منظر۔
-
Word Cam
تصویر سے اشیاء کی شناخت کر کے ان کے نام منتخب زبان میں بتاتا ہے۔
یہ فیچر خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو نئی زبانیں سیکھنا چاہتے ہیں، وہ بھی دلچسپ انداز میں۔
کیا گوگل لیبز ایک تعلیمی انقلاب کا آغاز ہے؟
گوگل کی یہ تمام کوششیں ظاہر کرتی ہیں کہ کمپنی محض اے آئی سے متاثر کن جوابات دینے کے لیے کام نہیں کر رہی، بلکہ وہ علم کی ترسیل کے طریقوں کو زیادہ مؤثر اور دلچسپ بنانے میں مصروف ہے۔ لیب میں جاری تجربات صرف تعلیمی میدان کے لیے نہیں بلکہ زبان، تحقیق، اور روزمرہ زندگی کے کئی پہلوؤں کو بہتر بنانے کے لیے بھی مفید ہیں۔
یہ بلاگ XDA Developers پر شائع شدہ تحریر سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، جس میں گوگل لیبز کے مختلف تجربات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
No Comments